Results 1 to 4 of 4

Thread: آج میرا گھر صاف ہے

  1. #1
    Refan's Avatar
    Refan is offline Advance Member
    Last Online
    2nd March 2024 @ 03:35 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Karachi - Pakis
    Age
    34
    Posts
    2,300
    Threads
    564
    Credits
    3,045
    Thanked
    147

    Default آج میرا گھر صاف ہے

    وہ بھی دن تھے جب میرا گھر ہنسی مذاق اور لڑائی جھگڑے کی آوازوں سے گونجتا تھا۔
    ہر طرف بکھری ہوئی چیزیں ۔ ۔ ۔ بستر پر پنسلوں اور کتابوں کا ڈھیر ۔ ۔ ۔ پورے کمرے میں پھیلے ہوئے کپڑے۔ میرا پورا دن ان کو کمرہ صاف کرنے اور چیزیں سلیقے سے رکھنے کے لیے ڈانٹنے میں گزرتا۔
    صبح کے وقت ایک جاگتے ہی کہتا:
    ماما مجھے ایک کتاب نہیں مل رہی

    دوسرا چیختا:
    میرے جوتے کہاں ہیں؟

    ایک منمناتا:
    ماما میری ہوم ورک والی ڈائری!

    اور دوسرا رندھی آواز میں کہتا:
    ماما میں اپنا ہوم ورک کرنا بھول گیا ۔ ۔ ۔
    ہر کوئی اپنا اپنا رونا رو رہا ہوتا۔ اور میں چیختی کہ آپ کی چیزوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری نہیں ۔ ۔ ۔ اب بڑے ہو گئے ہو، خود سنبھالو!

    آج میں ان کے کمرے کے دروازے پر کھڑی ہوں. بستر خالی ہیں. الماریوں میں صرف چند کپڑے ہیں. جو چیز باقی ہے، وہ ہے ان کی خوشبو۔
    اور میں ان کی خوشبو محسوس کر کے اپنے خالی دل کو بھرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

    اب صرف ان کے قہقہوں، جھگڑوں اور میرے گلے لگنے کی یاد ہے۔
    آج میرا گھر صاف ہے۔ سب کچھ اپنی جگہ پر ہے۔ یہ پرسکون، پرامن اور خاموش ہے ۔ ۔ ۔ زندگی سے خالی ایک صحرا کی طرح

    وہ ان کا دروازے کھلے چھوڑ کر بھاگ جانا اور میرا چیختے رہنا کہ دروازے بند کرو۔ آج سب دروازے بند ہیں اور انہیں کھلا چھوڑ جانے والا کوئی نہیں۔

    ایک کسی دوسرے شہر چلا گیا ہے اور دوسرا کسی دوسرے ملک۔ دونوں زندگی میں اپنا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

    ہر بار وہ آتے ہیں اور ہمارے ساتھ کچھ دن گزارتے ہیں۔ جاتے ہوئے جب وہ اپنے بیگ کھینچتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے میرا دل بھی ساتھ کھنچ رہا ہے۔

    میں سوچتی ہوں کہ کاش میں ان کا یہ بیگ ہوتی تو ان کے ساتھ رہتی۔
    لیکن پھر میں دعا کرتی ہوں کہ وہ جہاں رہیں آباد رہیں۔

    اگر آپ کے بچے ابھی چھوٹے ہیں تو انہیں انجوائے کریں۔ ان کو گدگدائیں، ان کی معصوم حیرت کو شیئر کریں اور ان کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا مداوا کریں۔
    گھر گندا ہے، کمرے بکھرے ہیں اور دروازے کھلے ہیں تو رہنے دیں۔ یہ سب بعد میں بھی ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن بچوں کے ساتھ یہ وقت آپ کو دوبارہ نہیں ملے گا
    ف

  2. #2
    leezuka389's Avatar
    leezuka389 is offline Advance Member
    Last Online
    9th August 2023 @ 04:14 PM
    Join Date
    04 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    6,596
    Threads
    39
    Credits
    56,449
    Thanked
    294

    Default

    [QUOTE=Refan;5923129]

    [/QUOTE

    بہت عمدہ
    بہت اچھی شئرنگ ہے
    بچوں کے لیے

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    بہت اچھی تحریر ہے

  4. #4
    No Love's Avatar
    No Love is offline ITD Storie
    Last Online
    19th January 2020 @ 01:31 AM
    Join Date
    12 Sep 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    596
    Threads
    32
    Credits
    6,523
    Thanked
    37

    Default

    ‎بہت اچھی تحریر ہے
    ریفان بھائی آپ کا بے
    حد شکریہ‎

    وقت کی تلاش

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 16th March 2016, 10:48 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 6th October 2011, 08:53 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 31st January 2010, 03:22 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 6th October 2009, 08:32 PM
  5. Replies: 10
    Last Post: 16th August 2009, 12:31 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •