Results 1 to 4 of 4

Thread: انسٹا گرام پر 1000 فالوورز رکھنے والے اس ریستو

  1. #1
    RStar515's Avatar
    RStar515 is offline Senior Member+
    Last Online
    17th November 2022 @ 05:45 PM
    Join Date
    13 Jun 2018
    Location
    Lahore, Pakista
    Gender
    Female
    Posts
    139
    Threads
    20
    Credits
    769
    Thanked
    4

    Default انسٹا گرام پر 1000 فالوورز رکھنے والے اس ریستو


    میلان: سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی کاروباری ادارے سوشل میڈیا ویب سائٹ سے وابستہ فالوورز کے لیے کئی ترغیبات دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں اب اٹلی کے ایک ریستوران نے انسٹا گرام پر خاص تعداد میں فالوورز رکھنے والوں کے لیے مفت کھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    اٹلی کے شہر میلان میں ایک ریستوران کا نام ’ دِس از ناٹ اے سوشی بار‘ ہے جس کے مالکان میٹیو اور ٹوماسو ہیں۔ اس ریستوران میں نقد رقم اور کارڈ کے علاوہ انسٹاگرام اکاؤنٹ رکھنے والے ایسے افراد بھی کھانا کھاسکتے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ آپ کے فالوورز جتنے زیادہ ہوں گے اتنا ہی آپ مفت میں کھانا کھاسکتے ہیں اور اس کے لیے ایک پیسہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا۔

    اگرچہ انسٹاگرام پر لاکھوں اور کروڑوں فالوورز رکھنے والے افراد مختلف مقامات پر مفت ڈنر اور لنچ کے علاوہ شاپنگ کرتے رہتے ہیں لیکن ایک ہزار یا چند ہزار فالوورز رکھنے والوں کو عموماً کوئی پوچھتا نہیں اور اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے اس ریستوران نے عملی قدم اٹھایا ہے۔


    اگر انسٹاگرام پر آپ کے صرف 1000 مداح ہیں تو یہاں سے سوشی پلیٹ مفت میں مل سکتی ہے، 5 سے 10 ہزار فالوورز ایسی دو پلیٹیں حاصل کرسکتے ہیں، 10 سے 50 ہزار فالوورز چار مختلف ڈشیں کھاسکتے ہیں جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ فالوورزآٹھ مختلف کھانے اور ایک لاکھ سے زائد فالوورز والے مکمل طعام یا ظہرانہ کھاسکتے ہیں خواہ اس میں کتنی ہی ڈشیں کیوں نہ ہوں۔

    لیکن صرف فالوورز کا ہونا کافی نہیں مفت کھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس پوسٹ کو انسٹا گرام پر شیئر بھی کریں اور اس کے ساتھ @thisisnotasishibar اور#thisisnotasushibar کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کریں۔ اسے ریستوران کے کاؤنٹر پر دکھا کر آپ مفت کھانا کھاسکتے ہیں۔

  2. #2
    syedwaqas7860 is offline Senior Member+
    Last Online
    29th September 2019 @ 10:45 PM
    Join Date
    21 Jun 2019
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    77
    Threads
    26
    Credits
    -954
    Thanked
    5

    Default

    ab insta per followers bnane parege. Hahahah

  3. #3
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:27 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,481
    Threads
    150
    Credits
    18,333
    Thanked
    721

  4. #4
    dxtyle's Avatar
    dxtyle is offline Advance Member
    Last Online
    26th February 2024 @ 08:27 PM
    Join Date
    01 Oct 2009
    Location
    LoadIng....
    Gender
    Male
    Posts
    2,219
    Threads
    97
    Credits
    3,040
    Thanked
    64

    Default

    great method of marketing, without spending millions , can market through their meal
    ایک بہترین مسلمان بننے کی کوشش جاری ہے .

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 25th August 2013, 11:11 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 15th October 2011, 03:23 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 26th July 2011, 10:14 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 24th January 2009, 07:32 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •