Aon Ali said:
یہ تو بہت عجیب سا مسئلہ بتا رہے ہیں آپ۔ عام طور پر تو یہ ہوتا ہے کہ اگر موبائل پر وقت غلط ہو یا تاریخ غلط ہو تو واٹس ایپ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور تاریخ درست کرنے پر دوبارہ سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔
مگر آپ جو مسئلہ بتا رہے ہیں یہ کچھ عجیب سا ہے۔
اگر تو پلے سٹور نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تو پھر ہو سکتا ہے آپکے موبائل میں وائرس آگیا ہو، کیونکہ ماڈل بھی بہت پرانا ہے اور اسکا انڈرایڈ ورژن بھی کافی پرانا ہوگا تو وائرس کے چانسز ہوسکتے ہیں۔
بہتر ہے ایک بار موبائل کو فیکٹری ریسیٹ یا ہارڈ ریسیٹ کر لیں۔ ایسا کرنے سے پہلے اپنا قیمتی ڈیٹا محفوظ کرنا مت بھولیں۔
اگر اس سے بھی کام نہ چلے تو پھر اسکا سافٹ وئیر دوبارہ سے کروا لیں مارکیٹ سے۔
Bookmarks