بھارت کی سب سے بڑی دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے نیل پالش کے حوالے سے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیل پالش کے ساتھ نماز نہیں ہوتی ۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نیل پالش کا استعمال غیر اسلامی عمل ہے ۔ ا س کے بجائے خواتین اپنے ناخنوں کے لئے مہندی کا استعمال کریں ۔

دارالعلوم دیوبند کے مفتی اسرا رنے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فتویٰ جاری ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ اسلام خواتین کو زینت اختیار کرنے سے نہیں روکتا ۔اگر کوئی خاتون نیل پالش لگا کر نماز پڑھتی ہیں تو اس کی نماز نہیں ہوتی ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ناخنوں سے نیل پالش پوری طرح نکال دیں

روزنامہ جنگ کراچی ۔ بروز منگل
6th November 2018