یوٹیوب اے پی پی میں ویڈیو دیکھنے میں ایک آپشن موجود ہے کہ آپ اس ویڈیو کو وی آر موڈ میں دیکھ سکتے ہیں جب آپ اس پر کلک کریں گے تو آپ کے اینڈرائیڈ کی سکرین دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی ۔ آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو وی آر ہیڈ سیٹ میں رکھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ جو کہ آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ بڑی سکرین پر وڈیو دیکھ رہے ہیں۔ وی آر ہیڈ سیٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ اینڈرائیڈ کے ساتھ ماوس کنیکٹ کرلیں ۔ اس کے لیے آپ او ٹی جی کیبل یا پھر بلیوٹوتھ ماوس استعمال کر سکتے ہیں۔ وی آر ہیڈ سیٹ کے لیے براوسرز پر کام جاری ہے اور عنقریب اس کے لیے براوزر بھی دستیباب ہو ں گے ابھی جو ویب براوزر دستیاب ہیں ان میں زیادہ فیچر شامل نہیں ہیں۔