سبحان اللہ ۔۔ کیسا پیار، محبت، الفت اور اپنائیت ہے ان حیوانوں کی اولاد میں بھی ۔۔ گزشتہ دن عصر کے وقت جب بھائی کے گھر سے نکل رہا تھا تو باہر ان چھوٹے چھوٹے دو بچوں کو دیکھا جو انتہائی الفت سے ایک دوسرے سے چمٹ کر سو رہے تھے اور بے اختیار میں نے سبحان اللہ کہا اور کچھ تصاویر بنا لیں۔
ہر جگہ اللہ پاک کی قدرت کی بے شمار نشانیاں ہیں ۔۔ بس ہم سب کو انھیں دیکھ کر سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور آج کے انسانوں کے لیے صرف اسی ایک تصویر سے بھی سیکھنے سمجھنے کو کافی گہرے اور بڑے سبق موجود ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دیں اور دنیا میں رہ کر اسے اچھی جگہ بنانے کی توفیق دیں اور باہمی جنگ و جدال اور افراتفری سے پرہیز کرنے والی نیت اور ذہن دیں ۔۔ آمین
حافظ فصیح الدین محمد ناصر
Bookmarks