السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
آپ تمام حضرات کی خدمت میں درود شریف کی مشہور و معروف کتاب پیش ہے

کتاب پر تبصرہ۔
دلائل الخیرات و شوارق الانوار فی ذکر الصلوٰۃ والسلام علی نبی المختار کی تصنیف کی غرض و غایت بھی خود مصنف نے کتاب کے مقدمہ میں بیان کردی ہے کہ فالغرض فی ہذا الکتاب ذکر الصلوٰۃ علی النبی ؐوفضائلہا اس کتاب کو تحریر کرنے کی غرض و غایت حضور نبی اکرم پر درود پاک اور اس کی فضیلت کو بیان کرنا ہے۔ سیدنا محمد بن سلیمان الجزولی فاس میں قیام پزیر تھے۔ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ آپ وضو فرمانے کے لیے کنویں پر تشریف لے گئے۔ لیکن اس وقت وہاں کوئی ایسی چیز میسر نہ تھی جس کے ساتھ آپ کنویں سے پانی نکالتے۔ آپ اس حالت میں تھے کہ اب کیا کریں کہ اچانک ایک لڑکی جو ایک اونچی جگہ سے یہ منظر دیکھ رہی تھی اس نے آپ کا نام پوچھا۔ جواب سن کر اس لڑکی نے کہا کہ آپ وہی شخصیت ہیں جن کا ہر جگہ چرچا اور تعریف ہو رہی ہے اور صرف اس بات سے پریشان ہیں کہ کنویں سے پانی کس طرح نکالا جائے۔ وبصقت فی البئر ففاض ماء ہا حتی ساح وجہ الارض تو اس لڑکی نے کنویں میں جیسے ہی اپنا لعاب ڈالا تو پانی کنویں سے ابل کر باہر زمین پر آگیا۔ سیدنا محمد بن سلیمان الجزولی جب وضو سے فارغ ہوئے تو اس لڑکی سے کہا کہ میں تجھے قسم دیتا ہوں کہ تو مجھے بتا کہ تجھے یہ مقام کیسے حاصل ہوا؟ جس کے جواب میں اس لڑکی نے کہا

بِکَثْرَۃِ الصَّلٰوۃِعَلٰی مَنْ کَانَ اِذَا مَشٰی فِی الْبَرِّ الْاَقْفَرِتَعَلَّقَتِ الْوُحُوْشُ بِاَذْیَالِہٖؐ
کہ یہ مقام مجھے اس شخصیت کبریٰ پر کثرت کے ساتھ درود پڑھنے کی وجہ سے حاصل ہوا ہے کہ جب آپ جنگل میں سے گزرتے تو وحشی جانور تک آپ اکے دامن خیروبرکت سے لپٹ جاتے۔ فحلف یمینا ان یولف کتابا فی الصلوٰۃ علی النبیؐآپ نے حلف اور قسم اٹھائی کہ وہ اب درود پاک پر ایک کتاب تحریر کریں گے۔ تب آپ نے دلائل الخیرات لکھی جس کے درود کے تمام الفا ظ کو اختصار کے لیے اسنادوں کو حذف کرکے احادیث سے جمع کیا پھر آپ نے اس لڑکی سے وہ صیغہ درود بھی حاصل کیا جس کا وہ ورد کیا کرتی تھی دلائل الخیرات شریف کی ساتویں حزب میں وہ درود پاک بھی موجود ہے جس کو آپ نے اس لڑکی سے حاصل کیا تھا۔ اسے صلوٰۃ البئر(بئر عربی میں کنویں کو کہتے ہیں) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
دلائل الخیرات کے 425سالہ پرانہ نسخہ آج بھی کراچی میں زیارت کے لیے موجود ہے۔

Download Link 1
Download Link 2

Online Reading
Online Reading Link 2

Android App
Google Play Store