Name:  ITD.JPG
Views: 233
Size:  62.2 KB

روزنامہ امت 2 جنوری 2019 کی اطلاع کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے زریعے اس میں مدفن مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ یعنی کہ آنے والے وقت میں قبر پر نام کی بنائی جانے والی تخیوں کی جگہ یہ بار کوڈ والی ٹیکنالوجی لے لے گی۔اس ٹیکنالوجی کے زریعے بار کوڈ اسکین کرنے کے بعد سوفٹ وئیر آپ کو اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جہاں مدفن مُردے کے بارے میں معلومات موجود ہونگی۔
اس کے علاوہ کراچی میں ایک سافٹ وئیر انجینئر کی جانب سے آن لائن سہولیات سے مزین قبرستان بھی متعارف کرایا گیا تھا اس کی خاص بات یہ تھی کہ آپ دنیا بھر سے کسی بھی وقت اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر سکتے ہیں جس کے لئے بس کوڈ انٹر کریں تو سافت وئری سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے آپ کی مطلوبہ قبر سامنے لے آئے گا اور پھر آپ فاتحہ خوانی کریں ۔ اس قبرستان میں تدفین اور یہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے اور اس سے قبل جاپان میں بھی ایک جدید ترین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا۔