چاند کے 'تاریک حصے' پر پہنچنے والے چینی مشن چینی مشن چینگ ای 4 کی دو گاڑیوں نے ایک دوسرے کی تصاویر کھینچیں جو کہ چینی خلائی ایجنسی نے جاری کر دی ہیں۔چین کے خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو چاند کے اوجھل حصے پر اترنے کے بعد دونوں خلائی گاڑیاں، ایک چینی روور اور لینڈر دونوں اچھی حالت میں ہیں۔اس کے ساتھ ہی لینڈِنگ کے مقام کے وسیع مناظر کی تصاویر اور دونوں گاڑیوں کی لینڈنگ کی ویڈیوز بھی جاری گئی ہیں۔روور اور لینڈر اس طرح کے آلات سے لیس ہیں جو چاند کے اس اب تک ان دیکھے علاقے کو سمجھنے میں مدد دیں گے۔