Results 1 to 3 of 3

Thread: Buray Dost Ki Hum Nasheeni

  1. #1
    Hamza Mohammad is offline Junior Member
    Last Online
    15th March 2019 @ 08:09 PM
    Join Date
    14 Feb 2019
    Gender
    Male
    Posts
    13
    Threads
    12
    Credits
    137
    Thanked: 1

    Default Buray Dost Ki Hum Nasheeni

    بُرے دوست کی ہمنشینی ہلاکتِ دارین ہے

    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم فرماتے ہیں کہ بُرے مصاحب (ساتھی ،ہمنشین ) سے بچ کہ تو اسی کے ساتھ پہچانا جائے گا یعنی جیسے لوگوں کے پاس آدمی کی نشست و برخاست ہوتی ہے، لوگ اسے ویسا ہی جانتے ہیں۔
    (کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الاقوال، الباب الثالث فی الترہیب عن صحبۃ السوء، الحدیث:۲۴۸۳۹، ج۹،ص۱۹)
    حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ فاجر سے بھائی بندی نہ کر کہ وہ اپنے فعل کو تیرے لئے مزین کریگا اور یہ چاہے گا کہ تو بھی اس جیسا ہوجائے اور اپنی بدترین خصلت کو اچھا کرکے دکھائے گا تیرے پاس اس کا آنا جانا عیب اور ننگ ہے اور احمق سے بھی بھائی چارہ نہ کر کہ وہ اپنے کو مشقت میں ڈال دے گا اور تجھے کبھی نفع نہیں پہنچائے گا اور کبھی یہ ہوگا کہ تجھے نفع پہنچانا چاہے گا مگر ہوگا یہ کہ نقصان پہنچادے گا۔ اس کی خاموشی بولنے سے بہتر ہے اور اس کی دوری نزدیکی سے بہتر ہے اور کذاب سے بھی بھائی چارہ نہ کر کہ اس کے ساتھ معاشرت تجھے نفع نہیں دے گی تیری بات دوسروں تک پہنچائے گا اور دوسروں کی تیرے پاس لائے گا اور اگر تو سچ بولے گا جب بھی وہ سچ نہیں بولے گا۔
    (کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الافعال، باب فی آداب الصحبۃ، الحدیث:۲۵۵۷۱، ج۹، ص۷۵)
    حضرت مالک بن دینار رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے داماد حضرت مغیرہ بن شعبہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے فرمایا
    کُلُّ اَخٍ وَّ صَاحِبٍ لَمْ تَسْتَفِدْ مِنْہُ فِی دِیْنِکَ خَیْرًا فَاَنْبِذْ عَنْکَ صُحْبَتَہ' حَتّٰی تَسْلَمَ.
    (کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴۔حلیۃ الاولیاء ، المغیرۃ بن حبیب ، الحدیث:۸۵۵۵، ج۶، ص۲۶۷)
    ترجمہ : اے مغیرہ ! جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔
    پیارے اسلامی بھائیو! حدیث مبارک اور حضرت مالک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے قول مبارک سے بخوبی معلوم ہوا کہ بُری صحبت سے بچنا لازم و ضروری ہے بُری صحبت چونکہ ماحول ہی کی پیداوار ہے چنانچہ بُرے ماحول کا بائیکاٹ کرنا بُری صحبت سے اجتناب کرنا ہے۔
    خبردار ہوجائیے!کیا آپ غافل ہیں؟کیا آپ نے اس ایمان سوز اور دلخراش منظر کو نہیں دیکھا؟اگر نہیں دیکھا تو سُنیے اور بچئے!کیونکہ مُعاملہ ایمان کا ہے۔
    آج کل بعض لوگ لطیفوں کی کیسٹیں اپنے گھروں، دوکانوں اور بازاروں میں بڑے شوق سے بجاتے اور سنتے سناتے ہیں، جب کہ ان میں بعض لطیفے دوسری قباحتوں کے علاوہ کفریہ ہوتے ہیں جن کو سُن کر قہقہے اور ٹھٹھے بلند ہوتے ہیں۔ غیرتِ ایمانی کہاں روپوش ہوگئی کیسٹ بجانے والا مسلمان ہے اور سننے والا یا والے بھی اسلام کے دعویدار ہیں مگر جو کچھ سنا جارہا ہے ، وہ سراسر اسلام کے خلاف ہے۔ حالانکہ ایک مسلمان کی شان یہ ہونی چاہیے کہ وہ اسلام کے خلاف بلند ہونے والی ہر آواز کو معدوم کردے اور اگر اس کی استطاعت نہیں تو زبانی طور پر روکنے کی کوشش اور جدوجہد کرے اور اگر اس پر بھی قدرت نہیں تو ایسے ناپاک اور مردار ماحول سے کلی طور پر اجتناب اور اعراض کرے مگر افسوس صد افسوس بجائے اس کے کہ مسلمان غیر اسلامی آواز و حرکات و سکنات کو معدوم کرتا خود اس کو بلند کیے ہوئے ہے۔
    للہ! ایمان کی حفاظت کیجئے ہر بُرے ماحول سے اجتناب کرکے اچھے ماحول سے وابستہ ہوجائیے کہ یہ ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ اور دنیاو آخرت کا سرمایہ ہے۔

  2. #2
    Osama Shaheen's Avatar
    Osama Shaheen is offline Advance Member
    Last Online
    27th March 2023 @ 01:57 PM
    Join Date
    16 Apr 2017
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    803
    Threads
    10
    Credits
    4,135
    Thanked
    11

    Default

    جزاک اللہ۔
    اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے: آمین

  3. #3
    leezuka389's Avatar
    leezuka389 is offline Advance Member
    Last Online
    13th April 2024 @ 10:13 AM
    Join Date
    04 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    6,596
    Threads
    39
    Credits
    58,143
    Thanked
    294

    Default

    [QUOTE=Hamza Mohammad;5935067][CENTER][SIZE=5]
    بُرے دوست کی ہمنشینی ہلاکتِ دارین ہے

    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم فرماتے ہیں کہ بُرے مصاحب (ساتھی ،ہمنشین ) سے بچ کہ تو اسی کے ساتھ پہچانا جائے گا یعنی جیسے لوگوں کے پاس آدمی کی نشست و برخاست ہوتی ہے، لوگ اسے ویسا ہی جانتے ہیں۔
    (کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الاقوال، الباب الثالث فی الترہیب عن صحبۃ السوء، الحدیث:۲۴۸۳۹، ج۹،ص۱۹)
    حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ فاجر سے بھائی بندی نہ کر کہ وہ اپنے فعل کو تیرے لئے مزین کریگا اور یہ چاہے گا کہ تو بھی اس جیسا ہوجائے اور اپنی بدترین خصلت کو اچھا کرکے دکھائے گا تیرے پاس اس کا آنا جانا عیب اور ننگ ہے اور احمق سے بھی بھائی چارہ نہ کر کہ وہ اپنے کو مشقت میں ڈال دے گا اور تجھے کبھی نفع نہیں پہنچائے گا اور کبھی یہ ہوگا کہ تجھے نفع پہنچانا چاہے گا مگر ہوگا یہ کہ نقصان پہنچادے گا۔ اس کی خاموشی بولنے سے بہتر ہے اور اس کی دوری نزدیکی سے بہتر ہے اور کذاب سے بھی بھائی چارہ نہ کر کہ اس کے ساتھ معاشرت تجھے نفع نہیں دے گی تیری بات دوسروں تک پہنچائے گا اور دوسروں کی تیرے پاس لائے گا اور اگر تو سچ بولے گا جب بھی وہ سچ نہیں بولے گا۔
    (کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الافعال، باب فی آداب الصحبۃ، الحدیث:۲۵۵۷۱، ج۹، ص۷۵)
    حضرت مالک بن دینار رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے داماد حضرت مغیرہ بن شعبہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے فرمایا
    کُلُّ اَخٍ وَّ صَاحِبٍ لَمْ تَسْتَفِدْ مِنْہُ فِی دِیْنِکَ خَیْرًا فَاَنْبِذْ عَنْکَ صُحْبَتَہ' حَتّٰی تَسْلَمَ.
    (کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴۔حلیۃ الاولیاء ، المغیرۃ بن حبیب ، الحدیث:۸۵۵۵، ج۶، ص۲۶۷)
    ترجمہ : اے مغیرہ ! جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔
    پیارے اسلامی بھائیو! حدیث مبارک اور حضرت مالک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے قول مبارک سے بخوبی معلوم ہوا کہ بُری صحبت سے بچنا لازم و ضروری ہے بُری صحبت چونکہ ماحول ہی کی پیداوار ہے چنانچہ بُرے ماحول کا بائیکاٹ کرنا بُری صحبت سے اجتناب کرنا ہے۔
    خبردار ہوجائیے!کیا آپ غافل ہیں؟کیا آپ نے اس ایمان سوز اور دلخراش منظر کو نہیں دیکھا؟اگر نہیں دیکھا تو سُنیے اور بچئے!کیونکہ مُعاملہ ایمان کا ہے۔
    آج کل بعض لوگ لطیفوں کی کیسٹیں اپنے گھروں، دوکانوں اور بازاروں میں بڑے شوق سے بجاتے اور سنتے سناتے ہیں، جب کہ ان میں بعض لطیفے دوسری قباحتوں کے علاوہ کفریہ ہوتے ہیں جن کو سُن کر قہقہے اور ٹھٹھے بلند ہوتے ہیں۔ غیرتِ ایمانی کہاں روپوش ہوگئی کیسٹ بجانے والا مسلمان ہے اور سننے والا یا والے بھی اسلام کے دعویدار ہیں مگر جو کچھ سنا جارہا ہے ، وہ سراسر اسلام کے خلاف ہے۔ حالانکہ ایک مسلمان کی شان یہ ہونی چاہیے کہ وہ اسلام کے خلاف بلند ہونے والی ہر آواز کو معدوم کردے اور اگر اس کی استطاعت نہیں تو زبانی طور پر روکنے کی کوشش اور جدوجہد کرے اور اگر اس پر بھی قدرت نہیں تو ایسے ناپاک اور مردار ماحول سے کلی طور پر اجتناب اور اعراض کرے مگر افسوس صد افسوس بجائے اس کے کہ مسلمان غیر اسلامی آواز و حرکات و سکنات کو معدوم کرتا خود اس کو بلند کیے ہوئے ہے۔
    للہ! ایمان کی حفاظت کیجئے ہر بُرے ماحول سے اجتناب کرکے اچھے ماحول سے وابستہ ہوجائیے کہ یہ ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ اور دنیاو آخرت کا سرمایہ ہے۔ /SIZE]
    [/CENTERQUOTE]

    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ۔

Similar Threads

  1. Achhay Dost Ki Hum Nasheeni
    By Hamza Mohammad in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 18th February 2019, 05:48 PM
  2. ♣♠ Buray Dost ♠♣
    By Punjabian5 in forum General Knowledge
    Replies: 12
    Last Post: 1st May 2016, 06:25 PM
  3. Replies: 6
    Last Post: 17th November 2014, 11:24 AM
  4. Buray Naseeb
    By Sheeda_Pastol in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 13
    Last Post: 3rd March 2010, 07:26 PM
  5. Buray Ikhlaq
    By Ustaad in forum Islam
    Replies: 11
    Last Post: 12th November 2009, 02:25 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •