﷽
طلب دُنیا کا وبال
حضور سرور کاءنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا : جس شخص کا یہ حال ہوجائے کہ دنیا ہی اس کا بڑا مقصود ہو تو وہ اللہ کی طرف سے کسی چیز میں نہیں اور اللہ تعالیٰ اس کے دل کو چار خصلتیں لازم کردیتا ہے ، ایک ایسا فکر و تردد جو اس سے کبھی منقطع نہیں ہوتا۔
دوم :ایسی مشغولیت کہ اس سے کبھی فارغ نہیں ہوتا۔
سوم: ایسی محتاجی کہ کبھی غنا کو نہیں پہنچتا۔ (یعنی ہمیشہ حاجت مند ہی رہتا ہے)
چہارم: ایسی آرزو کہ کبھی اس کی انتہا کو نہیں پہنچتا یعنی اس کی آرزوئیں کبھی پوری
نہیں ہو پاتیں ۔
(المعجم الاوسط للطبرانی ،۱/۱۴۷، الحدیث:۴۷۱ و فردوس الاخبار، ۲/۲۹۶، الحدیث: ۶۲۲۷ )
Bookmarks