﷽
دنیا کے لیے بے صبری کا انجام
حضور سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: قیامت کے دن کچھ لوگ ایسے آئیں گے کہ ان کے (نیک) اَعمال وادءتہامہ کے پہاڑوں کی مانند ہوں گے، ان کے لیے حکم ہوگا کہ ان کو جہنم میں لے جاؤ۔صحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: یارسول اللہ! (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) کیا وہ لوگ نمازی ہوں گے؟، فرمایا : ہاں ! وہ لوگ نمازیں بھی پڑھتے ہوں گے اور روزے بھی رکھتے ہوں گے اور رات کا کچھ حصہ جاگ کر اللہ کی عبادت بھی کرتے ہوں گے، لیکن ان میں (بری ) بات یہ ہوگی کہ جب دنیا کی کوئی چیز ان کے سامنے آتی اس پر کود پڑتے تھے ۔(یعنی حصول دنیا کے لیے جائز و ناجائز کی پروا نہ کرتے تھے)
(حلیۃ الاولیاء ،۱/۲۳۳، الحدیث: ۵۷۵ ملخصًا و احیاء العلوم، کتاب ذم الدنیا، ۳/۲۵۲)
Bookmarks