Results 1 to 2 of 2

Thread: Dunya K Hareeson Ka Hashar

  1. #1
    Hamza Mohammad is offline Junior Member
    Last Online
    15th March 2019 @ 08:09 PM
    Join Date
    14 Feb 2019
    Gender
    Male
    Posts
    13
    Threads
    12
    Credits
    137
    Thanked: 1

    Default Dunya K Hareeson Ka Hashar


    دنیا کے حریصوں کا حشر

    حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام اپنے حواریوں کے ساتھ سفر میں تھے، انہوں نے ایک ایسا گاؤں دیکھا جس کے باشندے مکانوں اور گلی کوچوں میں مرے پڑے تھے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا: یہ لوگ غضب الٰہی کا شکار ہوگئے ہیں ورنہ ایک دوسرے کو دفن کرتے۔ حواریوں نے عرض کی: یانبی اللہ! کیا ہی اچھا ہو کہ ہمیں یہ معلوم ہوجائے کہ یہ لوگ کس جرم کی پاداش میں ہلاک کئے گئے ہیں ؟
    حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلام نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی: اے ہمارے رب! ہم کو ان لوگوں کی تباہی کا سبب بتادے۔ حکم ہوا : رات کے وقت انہیں پکار کر انہی سے پوچھ لینا۔ جب رات ہوئی تو آپ نے ایک ٹیلے پر کھڑے ہو کر پکارا، ان میں سے ایک شخص نے جواب دیا، بولا: اے روح اللہ! ہم شام کو حسبِ معمول اچھی طرح سوئے تھے لیکن علی الصباح جہنم میں جا پڑے۔ آپ نے پوچھا: اس کا کیا سبب ہوا؟ اس نے جواب دیا : ہم دنیا پر فریفتہ تھے اور نافرمانوں ، بدکاروں کے کہنے پر چلتے تھے، آپ نے پوچھا: تم لوگ دنیا کو کس قدر چاہتے تھے؟ وہ بولا: جس قدر بچہ اپنی ماں کو چاہتا ہے کہ جب سامنے آئی تو خوش ہوگیا اور جب چلی گئ تو رنجیدہ ہو کر رونے لگا۔ آپ نے پوچھا: تیرے ساتھی کیوں جواب نہیں دیتے؟ اس نے بتایا : ان سب کے منہ میں آگ کی لگامیں ہیں ، ان کی باگیں تند مزاج اور کڑے فرشتوں کے ہاتھوں میں ہیں ۔ آپ نے فرمایا: پھر تو کس طرح جواب دے رہا ہے؟ اس نے کہا :میں ان کی بداَعمالیوں میں شریک نہ تھا لیکن چونکہ میں ان کے ساتھ رہتا تھا اس لیے عذاب کی لپیٹ نے مجھے بھی نہ چھوڑا ۔ آپ نے پوچھا: اب تو کس حال میں ہے؟ وہ بولا: اب میں دوزخ کے کنارے لٹکا ہوا ہوں معلوم نہیں کہ دوزخ سے بچ رہوں گا یا اسی میں دھکیل دیا جاؤں گا۔ حضرت عیسی عَلَیْہِ وَالسَّلام نے حواریوں کو مخاطب کر کے فرمایا : عافیت کے ساتھ جو کی روٹی نمک سے کھالینا اور ٹاٹ کا لباس پہننااور گھوڑے پر سو رہنا بھی غنیمت ہے۔
    (احیاء العلوم، کتاب ذم الدنیا، ۳/۲۵۳)
    حضور سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: جو شخص اپنی دنیا سے محبت رکھتا ہے وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور جو اپنی آخرت سے محبت رکھتا ہے وہ اپنی دنیا کو نقصان پہنچاتا ہے پس اختیار کرو اس کو جو باقی رہنے والی ہے فنا ہو جانے والی پر۔
    (…المستدرک، کتاب الرقاق، ۵/۴۵۴، الحدیث: ۷۹۶۷)
    حضور سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد:دنیا کی محبت ہر ایک خطا (گناہ) کی جڑ ہے ۔
    (شعب الایمان، باب فی الزھد۔۔۔إلخ، ۷/۳۳۸، الحدیث: ۱۰۵۰۱)(بیہقی درشعب ، ابن ابی الدنیا)
    حُبِّ دنیا چوں کند بر دل نگاہ ہمچو خارا گرددش سخت و سیاہ
    کور گردد روشن چشم یقین بستہ گردد بعد ازاں درہائے دین

    دنیا کی محبت جب دل پر نگاہ ڈالتی ہے تو دل سنگِ خارا کی مانند سخت اور سیاہ ہوجاتا ہے، یقین کی روشن آنکھ اندھی ہوجاتی ہے، اس کے بعد دین کے دروازے بند ہوجاتے ہیں ۔
    ( حضرت بو علی قلندر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)
    صد تمنا در دلت اے بوالفضول کے کند نورِ خدا در دل نزول
    اے بیہودہ بکواسی سینکڑوں آرزوئیں تیرے دل میں ہیں تو پھر اللہ کا نور تیرے دل میں کیونکر آئے گا؟

  2. #2
    Osama Shaheen's Avatar
    Osama Shaheen is offline Advance Member
    Last Online
    27th March 2023 @ 01:57 PM
    Join Date
    16 Apr 2017
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    803
    Threads
    10
    Credits
    4,135
    Thanked
    11

    Default

    جزاک اللہ

Similar Threads

  1. Sura Hashar
    By themalik in forum Ibadat
    Replies: 7
    Last Post: 11th April 2018, 11:42 AM
  2. Madan e hashar
    By ABDULLAH. in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 7
    Last Post: 21st January 2014, 07:49 PM
  3. Hashar mein milen gy
    By HassanRaza1 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 0
    Last Post: 19th April 2013, 07:45 PM
  4. Sura hashar
    By themalik in forum Quran
    Replies: 2
    Last Post: 16th October 2011, 02:21 PM
  5. Qatil-e-Husan Ka Hashar....!
    By LoyalMuhammaden in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 31st May 2007, 11:02 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •