السلام و علیکم دوستو کیسے ہیں آپ سب امید ہے خیریت سے ہوں گے۔۔چند باتیں جیسے شئیر کرنے کا دل کر رہا تھا سوچا کچھ بات چیت بھی کر لی جائے ۔۔۔اللہ پاک نے ہم سب کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ اور انسان کو عقل ،فہم اور سو جھ بوجھ عطا فرمائی۔ عقل یا آپ کا دماغ ایک ایسی چیز ہے جسے جتنا زیادہ استعمال کریں گے اتنی بڑھے گی اور اگر آرام دیں گے تو زنگ لگ جائے گا ااس لیے اپنے دماغ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
ہر انسان چاہتا ہے کے وہ ایک کامیاب انسان بنے ۔۔۔اگر آپ نے کامیاب ہونا ہے تو اپنی زبان کا استعمال سیکھیں کیونکہ انسان اگر عزت اور کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے چار باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔کیا، کب، کیسے اور کہاں۔ سب سے پہلی چیز کے اگر آپ بولیں تو پہلے یہ سوچ لیں کہ کیا بولوں۔۔۔دوسری بات
اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے یہ دیکھیں کہ کب بولوں یعنی موقع دیکھ کر بولیں۔۔۔۔تیسری بات کیسے بولوں مطلب کس کے سامنے کس لہجے میں بات کرنی چاہیے۔ چوتھی بات کہاں بولوں ۔۔۔۔مطلب ہمیشہ موقع دیکھ کر بولیں اگر اچھا موقع ہو اور آپ کی بات کو اہمیت دی جائے تو پھر بولیں ورنہ چپ ہی رہیں۔ اگر میری ٹوٹی پھوٹی باتیں پسند آئی ہوں تو ضرور کمنٹ کیجیے گا۔۔ اس سے بہتر لکھنے کے لیے بھی ضرور تجاویز دیں ۔ شکریہ