Quote Sahil_Jaan said: View Post




بہت شکریہ وقار بھائی اوپن سورس سافٹ وئیر اور پورٹیبل سافٹ وئیر ز کے بارے میں بہت مفید معلومات شئیر کی ہیں ۔شاہین بھائی کی بات درست ہے کہ اس تھریڈ کو صرف تھیوری تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ سکرین شوٹس کے ذریعے اوپن سوری یعنی فری اور پورٹیبل سافٹ وئیرز کو کیسے سرچ کرنا ہے اس کو بھی سکرین شوٹس کے ذریعے واضح کریں اس سے آپ کے اس تھریڈ میں بہت جان پڑ جائے گی ۔اوپن سورس کے لیے الگ سیکشن بنانے کی ضرورت شاید اس لیے بھی نہ سمجھی جائے کہ سافٹ وئیر ریویو ز میں جو سافٹ وئیر شئیر کیے جاتے ہیں وہ اوپن سور س یعنی فری ہی شئیر کیے جاتے ہیں ۔لیکن پورٹیبل سافٹ وئیرز کے لیے ایک الگ سب سیکشن جو کہ سافٹوئیر ریوز کے اندر ہی بنایا جائے تو یہ ایک بہت اچھا اقدام ہو سکتا ہے اس طرح ممبرز کو ایک ہی سیکشن میں فری اور پورٹیبل دونوں سافٹ وئیرز آسانی کے ساتھ مہیا ہو سکتے ہیں

ساحل جان
آپ تو اس فورم پر ٹیم ممبر رہ چُکے ہیں اور آپ کو تمام رولز کا بھی پتا ہے۔
اور یہ بھی معلوم ہے کہ پورٹ ایبل سافٹویئر کا ایک سب سیکشن وی آئی پی ذون میں موجود ہے۔
یہ بات بھی مجھے معلوم ہے کہ عام ممبر کی رسائی وی آئی پی ذون میں نہیں ہے۔
لیکن یہ مینجمنٹ کے کام ہیں اس میں ضرور کوئی مصلحت ہو گی۔