السلام علیکم
میرے دفتر میں دو عدد لیپ ٹاپ ہیں، اور پی ٹی سی ایل کا وائی فائی استعمال ہو رہا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک لیپ ٹاپ اور دیگر 4 سیل فون وائی فائی سے کنیکٹ ہو جاتے ہیں لیکن دوسرے میں تو وہ کنیکشن شو ہی نہیں کر تا ہے۔ یہ جو دوسرا والا لیپ
ٹاپ ہے اس کا مدر بورڈ کچھ عرصہ قبل تبدیل کروایا تھا جبکہ اس سے قبل یہ بالکل درست کام کر رہا تھا۔آج بھی اسکو میں
سیل فون سے بذریعہ ہاٹ اسپاٹ کنکٹ کر سکتا ہوں لیکن چاہتا ہوں کہ وہ وائی فائی سے ہی کنکٹ ہو تو بہتر ہے۔اس کے علاوہ زونگ کی وائی فائی ڈیوائس سے بھی کنیکٹ ہو جا تا ہے۔ لیکن پی ٹی سی ایل سے نہیں ہو پاتا۔ نہ ہی وہ پی ٹی سی ایل کا کنکشن ظاہر کرتا ہے۔ میرے دفتر کے آس پاس جتنے بھی کنکشن ہیں وہ یہ سب بتا تا ہے۔ مجموعی طور پر اس لیپ ٹاپ کی کارکردگی مدر بورڈ کی تبدیلی کے بعد بہت ہی اچھی ہے۔ میں اپنے دونوں سسٹم میں ونڈوز 7 64 بٹ استعمال کر رہا ہوں۔
کوئی علاج ہے اسکا چارہ گروں۔
شکریہ۔
رفیق۔
Bookmarks