السلام عليكم دوستو

امید ہے کہ تمام دوست خیر خیریت سے ہونگے، آ ج میں آ پ دوستوں کے ساتھ ایک ویب سائٹ شیئر کررہا ہوں جو کہ میں نے خود ڈیزائن کی ہے اور لنک ہے


تو آپ دوستوں کو اس ویب سائٹ کے بارے میں تھوڑا بتاو کہ یہ ویب سائٹ ڈریم ٹیم کی ہے جس میں آ پ کوصرف اپنی ایک ڈریم ٹیم (جو کہ ۱۱ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی) بنانی ہے جو زیادہ سے زیادہ ایک منٹ میں بن جائےگی اس کے بعد اور کچھ نہیں کرنا بلکہ صرف یہ دیکھنا ہے کہ آ پ کے منتخب کئے ہوئے کھلاڑی پرفارم کرینگے تو اس حساب سے آ پ کو پوائنٹس ملینگے اور سیریز کے آ خر میں جس ممبر کی ٹیم ٹاپ لسٹ پہ ہوگی ان کو انعام ملے گا۔

Player Selections :
4 x Batsmen | 1 x Wicket Keeper | 3 x All Rounders | 3 x Bowlers
ایک اور ضروری بات جو میں سمجھتا ہوں کہ کچھ دوستوں کے ذہن میں یہ سوال ہوگا کہ ان کو کیسے پتہ کے دوسرے ممبرز نے کونسی ٹیم بنائی ہے توآ پ دوستوں کو یہ بتاتا چلوں کہ سیریز سٹارٹ ہونے کے بعد نئی ٹیم بنانا بند ہو جائے گی اور جتنی بھی ٹیمز بنی ہوگی وہ سب ویب سائٹ پر اپڈیٹ ہونگی تو کوئی بھی ممبر اس کو اپنے پاس سیو کرسکتا ہے اور سیریز کے آ خر میں ڈبل چیک کر سکتا ہے کہ ایڈ من کی طرف سے کسی بھی ممبر کی کھلاڑیوں میں کوئی ردوبدل تو نہیں کی گئی۔
حال ہی میں ہم نے یہ مقابلہ پاکستان سپر لیگ کے لئے کیا جس کی مزید تفصیل آ پ سب دوست ویب سائٹ پہ دیکھ سکتے ہیں۔


ارن آ نلائن سیکشن میں یہ سائٹ شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جیتنے والے ممبرز کو موبائل بیلنس (کارڈ) یا پھر پیئر /پرفیکٹ منی کے ڈالرز ملینگے

اس مقابلہ کہ رولز ہیں جس میں سے چند بتاتا چلوں
ٌٌٌ۔۔۔ ایک ممبر صرف ایک ہی ٹیم بنا سکتا ہے، لہذا سوچ سمجھ کر اپنی ڈریم ٹیم منتخب کریں
۔۔۔ ایک سے زیادہ ٹیم بنانے والے ممبر کو انعام نہیں دیا جائےگا
۔۔۔ کوئی کھلاڑی تبدیل نہیں کیا جاسکتا
۔۔۔ اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو جاے یا کسی اور وجہ سے سیریز میں حصہ نہ لے تو اس کے متبادل جو بھی کھلاڑی آ فیشلی اناونس ہو گا وہ آ پ کی ٹیم میں شامل کردیا جائے

امید کرتا ہوں آ پ سب دوست ضرور حصہ لینگے
اگر کوئی سوال ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ

- - - Updated - - -

And there is a new Section. QUIZ TIME
Jis mai asan sawalo ke jawab de kr Mobile Balance win kar sakte hai