Results 1 to 12 of 12

Thread: ٹول وائز کیئر دنیا کا نمبر ون اوپن سورس یوٹ

  1. #1
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Thumbs up ٹول وائز کیئر دنیا کا نمبر ون اوپن سورس یوٹ&am

    السلام علیکم !آئی ٹی دنیا اللہ پاک کی رحمت سےامید ہے تمام اراکین صحت و ایمان کی سلامتی کے ساتھ ہوں گے۔
    لیں جناب بندہ حسب وعدہ اوپن سورس سیریز کا آغاز آج کے اس منظر نامے سے شروع کر رہا ہے۔
    صاحبان ذی وقار۔۔۔آج ہم جس سافٹ ویئر کے بارے میں پڑھ رہے ہیں وہ ایک ونڈوز اصلاح کار ( یوٹیلیٹی) سافٹ ویئر ہے ۔آپ نے ٹیون اپ یوٹیلٹیز،وائز کیئر 365،گلیری یوٹیلٹیزوغیرہ نامی سافٹ ویئر دیکھے اور استعمال کیے ہوں گے اگر آپ کو اُن سب کا متبادل مل جائے( بلکہ کئی حوالوں سےاُن سے بھی بہتر انتخاب) اور وہ بھی اوپن سورس تو کیا خیال ہے آپ حضرات کا ۔اسے کہتے ہیں
    بندہ دے پلی دو پلی رحمان لنڈھا دے کپا
    چلیں جی پڑھیں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور سب سے پہلے تمام حضرات ایک بار محسن کائنا ت ﷺکی ذات بابرکات پر درود پاک پڑھ لیں تاکہ اللہ پاک اس علم کو ہمارے لیے علم نافع بنائیں ۔
    معزز آئی ٹی دنیا !آج کے پیش کر دہ سافٹ ویئر کا نام ہے (ٹول وائزکیئر)یہ ایک کمال کا سافٹ ویئر ہے جو انتہائی کثیرالمقاصد ہے ۔یہ ٹول وائز کمپنی کا پروگرام ہے جو کل 7سے 8 ایم بی کا ہےاور یہ بور لینڈ ڈیلفی میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ تو جوں جوں آپ حضرات استعمال کریں گے توں توں آپ پر اسکے فوائد واضح ہوں گے ۔ورژ ن ہے 4.0.0.1200
    لیں جی اب ہم اس میں دستیاب سہولیات کی بات کرتےہیں ۔

    فیچرز(یوٹیلیٹی پروگرامز)۔
    ٹائم فریز(ڈیپ فریز کا متبادل+آپ کے سسٹم کو ناپسندیدہ تبدیلیوں سے محفوظ بنانےکیلئے ) ۔
    گیم بوسٹر( گیم سپیڈ پروگرام )۔
    آئی کیئر( آنکھوں کی حفاظت کا پروگرام )۔
    فائل لاکر(فائلز لاک کرنے کا پروگرام)۔
    سٹارٹ اپ ڈیفنڈر (سٹارٹ اپ پروگرامز منیجر)۔
    ریموٹ بیک اپ(آٹو میٹک آن لائن ڈیٹا بیک اپ)۔
    ورچوئل سیف (دیٹا پرائیویسی)۔
    ون کلک بیک اپ( تعین شدہ فائلوں کا بیک اپ)۔
    پکچر ایڈیٹر (تصاویر کی ایڈیٹنگ کا پروگرام +سکرین شاٹ ایڈیٹر)۔
    پاسورڈ منیجر(آپکے پاسورڈ ز کو محفوظ کرنے کا پروگرام)۔
    ون کلک سسٹم چیکنگ(ہمہ قسم غیر ضروری فائلوں +کوکیز فائلزکوسسٹم سے صاف کرتا ہے،کلینر کی مدد سے آپ کے سسٹم کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔)۔
    کلین اپ(رجسٹری کلین اپ +ڈسک کلین اپ+پرائیویسی کلین اپ+ڈسک اینالائزز)۔
    سپیڈ اپ(ڈسک دیفارگ+سٹارٹ اپ آپٹیمائزر +سٹارٹ اپ رپورٹ+سسٹم آپٹیمائزر)۔
    سکیورٹی( پلگ ان منیجر+نیٹ ورک منیجر+پراسس منیجر+سروس منیجر)۔
    فائل شیرڈر(کسی بھی فائل کو ریکور ی کے قابل نہ رکھتے ہوئے ڈیلیٹ کرنا)۔
    فائل سلپٹر(فائل کو ٹکڑوں میں بانٹنے اور پھر سے جوڑنے کا پروگرام)۔
    ڈسک ڈاکٹر (ہارڈ کو سکین کر کے اسکی حالت بتانے کا پروگرام)۔
    ڈپلیکیٹ فائل فائنڈر(ہارڈ پر موجود دوہری فائلو ں کو ڈھونڈنے اور انہیں ختم کرنے کاپروگرام)۔
    فائل ریکوری( ڈیلیٹ فائلز کو ریکورکرنے کا پروگرام)۔
    وائپ ڈسک (ڈیلیٹڈ فائلز کے کیشے کومیموری سے صاف کرنے کا پروگرام)۔
    رجسٹری بیک اپ اینڈ ری سٹور(رجسٹری کو خاص حالت میں محفوظ کرنے اور لوٹانے کا پروگرام)۔
    پاسورڈ جنریٹر (انتہائی محفوظ ہمہ قسم پاسورڈ بنانے کیلئے)۔
    فائل انکرپشن /ڈی کرپشن ( کسی خاص فائل کو پاسورڈ لگانا اور ہٹانا)۔
    رجسٹری ڈیفارگ(رجسٹری کی حالت کا تجزیہ کر نے کیلئے)۔
    رننگ ڈرائیورز( سسٹم پر کون کون سے ڈرائیورز کام کر رہے ہیں دیکھنے کیلئے)۔
    ۔ریپئر نیٹ ورک (نیٹ ورک ریپئرنگ کیلئے)۔
    کنٹیکسٹ منیجر (رائٹ کلک آپشنز کی ایڈیٹنگ کیلئے رجسٹری موڈ )۔
    انٹر نیٹ ایکسپلورر(مذکورہ پروگرام کی سیٹنگز کیلئے رجسٹری موڈ)۔
    سپر ایکسپلورر(سسٹم میں پروٹیکٹڈ/چھپائی فائلز کو دیکھنے کیلئے)۔
    سپر رجسٹری (رجسٹری وائیور)۔
    ایم بی آر بیک اپ اینڈ ری سٹور( سسٹم بوٹ سیکٹر منیجر)۔
    سکرین شاٹ منیجر(سکرین شاٹ لینے کا پروگرام)۔
    ایپ منیجر(پروگرام ان انسٹالر+پروگرامز ریکمنڈیٹر)۔
    یہ تھا ہمارا چھوٹا سا پروگرام اور اسکی تفصیلات اب آپ اسکے سکرین شارٹش ملاحظہ فرمائیں۔













    آنکھوں کی حفاظت کا پروگرام


    سکرین شاٹ کیپچرنگ پروگرام



    یہ ایک چھوٹا سا ٹول بار ہوگا جو سافت ویئر کی انسٹالیشن کے بعد ڈیسک ٹاپ پر سکرین کے اوپرظاہر ہوجائے گا ۔اپ سے ڈریک ڈروپ کرے کہیں بھی رکھ سکتے ہیں ۔اسکا سکرین شاٹ دیکھ لیں۔



    جب اپ اس پر کلک کریں گے تو مندرجہ سکرین شاٹ فنگشن سامنے مندرجہ شکل میں آجائے گا۔
    سکرین شاٹ ملاحظہ کریں ۔آپ سکرین شاٹ کو اسی موڈ میں(بغیر کسی ایڈیٹر کی معاونت کے ) کروپ بھی کر سکتےہیں۔جیسے ہی اپ اپنی مطلوبہ سکرین سیلیکٹ کر لیں گے تو اسکے نیچے ایک ٹول بار نمودار ہوگی جسے آپ مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ سکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں ۔


    سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کا طریقہ



    نوٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ اس سافٹ ویئر کی مدد سے بھی کوکیز کلین کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلا ت دیکھیں سافٹ ویئر کے کلین اپ ٹیب میں سے پرائیویسی کلین اپ ٹیب۔مزید سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں


    اس سافٹ ویئر کی اپڈیٹ اینڈ ویب سپورٹ بند کی جاچکی ہے ۔مطلب اب ا سکے مزید اپ ڈیٹڈ ایڈیشن نہیں آئیں گے ۔یہ تھی آج کی میری ایک چھوٹی سی کاوش آئی ٹی دنیاکیلئے امید ہےآپ حضرات ا سے پسند فرمائیں گےمیں نے اپنی طرف سے تو پوری کوشش کی بات کو کھول کرآپ کے سامنے رکھنے کی اگر پھر بھی مجھے ناکامی ہوئی ہو اور میں کسی معزز ممبر کے سامنے بات کو صحیح طور پر پیش نہ کر پایا تو اسے میری کم علمی پر محمول کرکے درگزر کیجئے گا ۔آپ کے کمنٹس اور ریپلائیز کا شدت سے انتظار رہے گا۔پسند آئے تو لائک ضرور کیجئے گا۔
    والسلام
    فقط آپ کا مخلص
    وقاص شاہد فرام آئی ٹی دنیا

    Last edited by waqasshahid; 29th March 2019 at 12:27 PM.
    استاد سب سے بڑا شاگرد ہوتاہے۔

  2. #2
    MTPLUSH786 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd November 2023 @ 04:38 PM
    Join Date
    20 May 2009
    Posts
    41
    Threads
    3
    Credits
    1,356
    Thanked
    3

    Default

    Zabardast Shairing

  3. #3
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:43 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    وعلیکم السلام برادر آپ نے بہت ہی مہارت کے ساتھ اس سوفٹ وئیر کا ری ویو پیش کیا ہے
    امید کرتا ہوں کہ اتنے تفصیلی تھریڈ / آگاہی کے بعد ممبرز کو اس سوفٹ وئیر کو استعمال کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی
    سوائے
    اس بات کے
    کہیں یہ سوفٹ وئیراُن سے سسٹم کی معلومات تو شفٹ نہیں کر دے گا
    اپنے تیار کرنے والے کو
    ۔-۔-۔-
    اگر اوپن سورس پروگرامز کیا ہوتے ہیں اور ایک عام ممبر کو اس سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے
    یہ بات بھی شئیر فرمائیں تو اچھی بات ہوگی

  4. #4
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    وعلیکم السلام۔
    ماشاء اللہ۔ بہترین شیئرنگ۔

  5. #5
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default

    بہت بہت شکریہ محترم

  6. #6
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default

    السلام علیکم محترم حسیب عالمگیر بھائی
    طالب علم کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
    جس خدشے کا اظہار آپ نے کیا ہے وہ بعید نہیں ہے۔لیکن ایک امید کی کرن بھی ہے کہ اس کی سپورٹ پروگرامر نے بند کر دی ہے
    اوپن سورس کے بارے میں انشاءاللہ میں جلد از جلد آئی ٹی دنیاکی خدمت میں حاضری دینےکی کوشش کروں گا۔

  7. #7
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default

    السلام علیکم محترم شاہین لطیف صاحب
    آپ کے پسند کرنے کا از حد شکریہ

  8. #8
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    27th March 2024 @ 06:15 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    وعلیکم السلام
    ماشاءاللہ وقاص شاہد بھائی۔ کافی محنت سے آپ اس ٹول ریویو کے ہر پہلو کو کور کیا ہے۔
    ہم نے بھی اس کو انسٹال کر لیا ہے ۔اب اس کی کرامات دیکھتے ہیں۔
    اشتراک کا شکریہ

    مستقبل قریب میں بھی ایسے ہی ریووز اور تھریڈز کی امید کرتے ہیں

  9. #9
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default

    محترم علی بھائی
    طالب علم کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

  10. #10
    Waqas1217 is offline Junior Member
    Last Online
    20th June 2020 @ 11:25 AM
    Join Date
    20 Oct 2016
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    7
    Threads
    2
    Credits
    38
    Thanked
    0

    Default

    nice info

  11. #11
    Alone Men's Avatar
    Alone Men is offline Senior Member+
    Last Online
    30th July 2019 @ 09:07 PM
    Join Date
    28 Jun 2019
    Location
    G-9/2,Islamabad
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    228
    Threads
    21
    Credits
    1,266
    Thanked
    25

    Default

    وقاص شاہد بھائی۔ کافی محنت سے آپ اس ٹول ریویو کے ہر پہلو کو کور کیا ہے
    جو کہ ایک محنت طلب کام ہے اور اس میں بہت وقت لگتا ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں ہے
    اب میں اس کو انسٹال کرکے دیکھتا ہوں ۔ مگر مجھے اس کے اس کی ابھی تک صحیح معلومات اور اگاہی نہ ہو سکی
    کہ اس کو کیسے استعمال کرنا ہے جو کہ یہ بھی مشکل طلب کام ہے
    میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ہمارے لیے اتنا وقت
    دیا اور ہم تک مفید معلومات پہنچائی ہے

  12. #12
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    بہت خوب

Similar Threads

  1. Replies: 79
    Last Post: 4th December 2017, 12:50 PM
  2. موبائل فون ہارڈ وئیر سیکھیں پارٹ ٹو
    By afzal339 in forum General Mobile Discussion
    Replies: 26
    Last Post: 27th August 2016, 06:54 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 3rd May 2014, 04:49 PM
  4. Replies: 21
    Last Post: 2nd February 2013, 02:22 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •