Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: کمپیوٹر پارٹیشن کی سپیس بڑھایئں۔

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default کمپیوٹر پارٹیشن کی سپیس بڑھایئں۔

    Name:  السلام عليكم.gif
Views: 390
Size:  11.6 KB

    آئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے میں کمپیوٹر کی پارٹیشن سپیس بڑھانے کا طریقہ شیئر کر رہا ہوں۔
    اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے کمپیوٹر کی کسی ایک پارٹیشن کی سپیس کم ہو جاتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کی سپیس بڑھا لیں۔ تو آج کا میرا تھریڈ اسی کے لیے ہے۔
    یہ طریقہ میں آپ کو ونڈوز ٹین کے لیے بتا رہا ہوں۔
    میرے کمپیوٹر میں ایف ڈرایئو کی سپیس بہت تھوڑی رہ گئی ہے اور میں اس کو بڑھانا چاہتا ہوں۔
    اس سے پہلے میں سی ڈرایئو کی سپیس بھی بڑھا چکا ہوں جس کے سکرین شاٹ میں نہیں لے سکا۔
    اب آپ کو سِکھانے کے لیے میں ایف ڈرایئو کو بڑھا رہا ہوں۔اور ساتھ ساتھ سکرین شاٹ بھی دے رہا ہوں۔
    آپ اس طریقے سے کسی بھی ڈرایئو کی سپیس کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کے پاس کسی دوسری ڈرایئو میں سپیس ہونا ضروری ہے جس کو کم کر کے آپ اپنی مطلوبہ ڈرایئو کو زیادہ کر سکیں۔
    اس وقت میری ایف ڈرایئو 390 جی بی کی ہے اور اس میں صرف 3.21 جی بی سپیس فری ہے۔

    Name:  1.jpg
Views: 385
Size:  10.9 KB


    اس کو بڑھانے کے لیے آپ کو ایک سافٹویر ڈاونلوڈ کرنا پڑے گا جس کا نام ہے
    EaseUS Partition Master
    ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

    اس سافٹویئر کو ڈاونلوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیں۔ انسٹال کرنے کے بعد اس کو اوپن کریں۔
    Name:  1a.png
Views: 387
Size:  158.6 KB


    اوپن کرنے کے بعد آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔ جہاں آپ کو اپنی تمام ڈرایئوز ، اُن کی سپیس کپیسیٹی اور فری کپیسیٹی نظر آئے گی۔ اس سکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری ایف ڈرایئو میں 3.21 جی بی فری سپیس ہے اور کُل کپیسیٹی 390 جی بی ہے۔

    Name:  2.jpg
Views: 385
Size:  41.3 KB


    اب مجھے ایف ڈرایئو کی کُل سپیس بڑھانے کے لیے کسی دوسری ڈرایئو میں سے سپیس نکالنی ہے۔ اس لیے میں نے ای ڈرایئو میں سے کچھ سپیس نکالنے کے لیے ای ڈرایئو کو سلیکٹ کرنا ہے۔ اس سکرین شاٹ کے مطابق میں نے پہلے ای ڈرایئو کو سلیکٹ کیا اور پھر ری سائز والے ٹیب کو دبانا ہے۔

    Name:  2a.jpg
Views: 385
Size:  46.4 KB


    میری ای ڈرایئو کا سائز 400 جی بی ہے۔ میں اس میں سے کچھ سپیس کم کروں گا۔ سپیس کم کرنے کے دو طریقے ہیں۔
    پہلا طریقہ ہم اوپر سپیس بار کو سلایئڈ کر کے کم کر سکتے ہیں۔
    دوسرا طریقہ ہم ایڈوانس سیٹنگ پر کلک کر کے اُس کو کم کر سکتے ہیں۔

    Name:  2b.jpg
Views: 383
Size:  36.0 KB
    Name:  2c.jpg
Views: 382
Size:  48.2 KB


    یہاں ہم نے اپنی مرضی کے مطابق سپیس کم کر کے او کے ٹیب کو دبا دینا ہے۔
    اس کے بعد آپ کو اس طرح کی ونڈو دوبارہ نظر آئے گی اور اس میں ایک نئی سپیس نظر آنے لگ جائے گی۔
    یہ وہ سپیس ہے جو میں نے ای ڈرایئو سے نکالی ہے۔ اور اس کے ساتھ آپ ای ڈرایئو کی کپیسیٹی بھی چیک کر سکتے ہیں
    جو 400 جی بی سے کم ہو کر 376.52 جی بی رہ گئی ہے۔ اب جو سپیس ہم نے ای ڈرایئو سے نکالی ہے
    وہ ایف ڈرایئو میں ایڈ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    Name:  2d.jpg
Views: 383
Size:  45.7 KB


    اب ہم نے دوبارہ ایف ڈرایئو کو سلیکٹ کر کے ری سائز والے ٹیب کو دبانا ہے۔

    Name:  2d1.jpg
Views: 381
Size:  44.3 KB


    اب آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔اور سپیس بار میں بایئں ہاتھ آپ کو خالی سپیس نظر آئے گی۔
    آپ اس سپیس کو اپنی ڈرایئو میں شامل کرنے کے لیے وہی دو طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔
    یعنی سپیس بار کو سلایئڈ کر کے یا پھر ایڈوانس سیٹنگ پر کلک کر کے۔
    آپ چاہیں تو ساری سپیس اس میں شامل کر لیں یا جتنی چاہیں اُتنی کر لیں۔
    اس کے بعد آپ نے اوکے ٹیب پر کلک کر دینا ہے۔

    Name:  2e.jpg
Views: 382
Size:  62.6 KB

    جاری ہے۔

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Name:  2f.jpg
Views: 385
Size:  56.1 KB
    Name:  2g.jpg
Views: 383
Size:  52.6 KB


    اب آپ کے سامنے اس طرح کی سکرین آئے گی۔ اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایف ڈرایئو کی فری سپیس اب 27.63 جی بی اور کل سپیس 415.04 جی بی ہو چکی ہے۔
    اور اس کے ساتھ جو سپیس ہم نے ای ڈرایئو میں سے نکالی تھی وہ بھی غائب ہو چکی ہے۔ کیوں کہ ہم نے اس کو ایف ڈرایئو میں شامل کر لیا ہے۔
    اب آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق اوپر تیر والے نشان کی جگہ پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  2h.jpg
Views: 378
Size:  43.5 KB


    اس کے بعد آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔یہاں آپ نے اپلائی پر کلک کر دینا ہے۔
    کلک کر کے ساتھ ہی آپ کو کمپیوٹر ری سٹارٹ کو میسج آئے گا اور کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو جائے گا۔

    Name:  2j.jpg
Views: 378
Size:  44.5 KB


    جب کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو گا تو آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔ لیکن آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
    کمپیوٹر آپ کی ڈِسک سپیس کو مینج کر رہا ہے کچھ دیر کے بعد کمپیوٹر 100٪ کام مکمل کرنے کے بعد خود بخود نارمل سٹارٹ ہو جائے گا۔

    Name:  3.jpg
Views: 375
Size:  40.5 KB

    اوراب آپ اپنے سسٹم پر تمام پاٹیشن کی سپیس چیک کر سکتے ہیں۔

    Name:  3a.jpg
Views: 372
Size:  11.5 KB


    اُمید ہے کہ تمام ممبران کو اچھی طرح سمجھ آ گئی ہو گی۔ اگر پھر بھی کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
    اب آپ لوگ سیکھنے اور سیکھانے کے عمل کو جاری رکھیں اور مجھے دیں اجازت۔



  3. #3
    Fezzi Khan's Avatar
    Fezzi Khan is offline Advance Member
    Last Online
    21st December 2022 @ 06:35 AM
    Join Date
    21 Dec 2015
    Location
    Fateh jang
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    714
    Threads
    31
    Credits
    3,405
    Thanked
    55

    Default

    Bohat hee umdaa or zabrdast tareeqa thanks hamary sath share krny ka

    Laikn bhai ek sawal add krta chaloo
    Kia yeh sirf window 10 k liay hai ya baqi
    Windows py bhi kam karega?

  4. #4
    Join Date
    18 Aug 2011
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    37
    Credits
    1,770
    Thanked
    26

    Default

    Quote Fezzi Khan said: View Post
    Bohat hee umdaa or zabrdast tareeqa thanks hamary sath share krny ka

    Laikn bhai ek sawal add krta chaloo
    Kia yeh sirf window 10 k liay hai ya baqi
    Windows py bhi kam karega?
    سب پر, کیونکہ اس میں الگ سے سافٹ وئیر استعمال کیا گیا ہے.
    بس سافٹ وئیر کامتعلقہ ونڈوز سے کمپیٹ ایبل ہونا ضروری ہے.
    میں ونڈوز ایکس پی اور سیون پر منی ٹول پارٹیشن مینیجر استعمال کرتا ہوں.

    Sent from knowhere

  5. #5
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote Fezzi Khan said: View Post
    Bohat hee umdaa or zabrdast tareeqa thanks hamary sath share krny ka

    Laikn bhai ek sawal add krta chaloo
    Kia yeh sirf window 10 k liay hai ya baqi
    Windows py bhi kam karega?
    یہ سافٹوئیر ونڈوز ۷، ۸ اور ۱۰ کے لئے ہے۔ جو سافٹوئیر میں لکھا ہوا ہے۔

  6. #6
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت محنت سے آپ یہ ہمیں اس طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی۔
    مجھے عنقریب سے مسئلہ پیش آنا ہے ۔ آپ کے تھریڈ کی بدولت اب آسانی ہو گئی ہے۔
    آپ کا بہت شکریہ

  7. #7
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت اچھا تھریڈ بنایا بھائی آپ نے بہترین طریقہ کار

  8. #8
    Mehwish.H's Avatar
    Mehwish.H is offline Senior Member+
    Last Online
    6th April 2024 @ 06:01 AM
    Join Date
    27 Jun 2015
    Location
    Islamabad
    Age
    26
    Gender
    Female
    Posts
    417
    Threads
    95
    Credits
    1,868
    Thanked
    36

    Default

    Gud

  9. #9
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    Name:  2f.jpg
Views: 385
Size:  56.1 KB
    Name:  2g.jpg
Views: 383
Size:  52.6 KB


    اب آپ کے سامنے اس طرح کی سکرین آئے گی۔ اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایف ڈرایئو کی فری سپیس اب 27.63 جی بی اور کل سپیس 415.04 جی بی ہو چکی ہے۔
    اور اس کے ساتھ جو سپیس ہم نے ای ڈرایئو میں سے نکالی تھی وہ بھی غائب ہو چکی ہے۔ کیوں کہ ہم نے اس کو ایف ڈرایئو میں شامل کر لیا ہے۔
    اب آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق اوپر تیر والے نشان کی جگہ پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  2h.jpg
Views: 378
Size:  43.5 KB


    اس کے بعد آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔یہاں آپ نے اپلائی پر کلک کر دینا ہے۔
    کلک کر کے ساتھ ہی آپ کو کمپیوٹر ری سٹارٹ کو میسج آئے گا اور کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو جائے گا۔

    Name:  2j.jpg
Views: 378
Size:  44.5 KB


    جب کمپیوٹر ری سٹارٹ ہو گا تو آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔ لیکن آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
    کمپیوٹر آپ کی ڈِسک سپیس کو مینج کر رہا ہے کچھ دیر کے بعد کمپیوٹر 100٪ کام مکمل کرنے کے بعد خود بخود نارمل سٹارٹ ہو جائے گا۔

    Name:  3.jpg
Views: 375
Size:  40.5 KB

    اوراب آپ اپنے سسٹم پر تمام پاٹیشن کی سپیس چیک کر سکتے ہیں۔

    Name:  3a.jpg
Views: 372
Size:  11.5 KB


    اُمید ہے کہ تمام ممبران کو اچھی طرح سمجھ آ گئی ہو گی۔ اگر پھر بھی کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
    اب آپ لوگ سیکھنے اور سیکھانے کے عمل کو جاری رکھیں اور مجھے دیں اجازت۔


    کمال کی شیئرنگ جناب شکریہ
    استاد سب سے بڑا شاگرد ہوتاہے۔

  10. #10
    Munsif ali is offline Advance Member
    Last Online
    20th March 2024 @ 09:48 PM
    Join Date
    08 Jul 2008
    Posts
    938
    Threads
    194
    Credits
    3,372
    Thanked
    27

    Default

    آپ کا شکریہ بھائ معلومات شئر کرنے کا

  11. #11
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    بہت خوب

  12. #12
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,362
    Threads
    419
    Credits
    39,820
    Thanked
    1813

    Default

    وعلیکم السلام برادر
    آپ نے بہت اچھے طریقے سے ہارڈ ڈیسک کے کسی ایک حصے کا سائز بڑھانے اور کم کرنے کا طریقہ شئیر کیا
    سوفٹ وئیر کا تعارف بھی اچھے طریقے سے کرایا اور استعمال بھی اسکرین شارٹ کی مدد سے سیکھایا
    یقیناً نئے دوستوں کے لئے دونوں ہی چیزیں مفید رہی ہونگی
    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 113
    Last Post: 22nd December 2013, 12:07 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 11th January 2012, 11:15 AM
  3. پڑ گئی پھینٹی اس کو یارو پٹانے میں
    By BossisBack in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 4
    Last Post: 5th June 2010, 06:47 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •