السلام علیکم آئی ٹی دنیا کیسے ہیں تمام معزز اراکین !
بندہ آج پھر آپ حضرات کی خدمت میں ایک اور اوپن سورس سافٹ ویئر لے کر حاضر ہوا ہے۔
نام ہے جسکا آئی سیور۔مذکورہ سافٹ ویئر کا مقصد تو آپ کو نام ہی سے ظاہر ہو گیا ہوگا احتیاطاََ میں بھی ذکر کر دیتا ہوں ۔
معزز ممبران ۔جب ہم کمپیوٹر پر بیٹھتے ہیں اور اسے بے دھڑک استعمال کرتے ہیں تو ایل سی ڈی سے ایسی شعاعیں (خاص طور پر بلیو ریزز جو سکرین کی شائننگ کی پشت پناہی کرتی ہیں)خارج ہوتی ہیں جو ہماری نظر اور دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں۔جسکی وجہ سے استعمال کنندگان محتلف النوع پیچیدہ قسم کے ذہنی،نفسیاتی اور بصری (جیسے نظر کا کم ہونا،پردے کی سوزش،آنکھ سے پانی کی بہتات،آنکھوں کا بہت جلد تھک جانا،دور نزدیک کی دید میں تشویش وغیرہ)مسائل کاشکار ہوجاتے ہیں اور اس سلسلے میں سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ یہ سب باتیں جاننے ،سمجھنے اور علم میں ہونے کے باوجود ہم اجتماعی طور پر ابھی تک اس معاملے میں کوئی بھی محتاط رویہ اپنانے میں یا تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں۔شاید یہ انسان کا اجتماعی رویہ رہا ہے کہ وہ دوسروں کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ہمیشہ اپنے تجربات کی انفرادیت اور کامیابی کا پرزور حامی رہا ہے۔مختصر الفاظ میں ہم جس کوچے سے بھی جڑے تو یہی حال رہا جو فراز صاحب نے بیان کیا تھا۔
جس پہ مرتے ہیں اسے مار کے رکھ دیتے ہیں
صاحبان ذی وقار !میراتعلق ایک ایسے کام سے ہے۔جہاں مجھے مسلسل ایل سی ڈی سکرین کے سامنے گھنٹوں بیٹھنا پڑتا ہے۔پہلے پہل تو کچھ بھی محسوس نہ ہوا ۔لیکن آہستہ آہستہ آنکھیں تھکنے لگیں اور جب مسلسل سکرین کو دیکھنے کے بعد میں کسی اور طرف دیکھتا تو کافی دیر تک سب کچھ دھندلا ہی رہتا۔
اس پر بندہ نےیہ سافٹ ویئر استعمال کیا تو انتہائی بہترین نتائج ملے ۔تو سوچا کیوں نہ اسے اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ آئی ٹی دنیا پربانٹا جائے تاکہ کل کلاں کسی کا دکھ سن یا دیکھ کرضمیر سے فراز کا طعنہ نہ سننا پڑے
شکوہ ظلمت شب سے تو بہتر تھا
اپنے حصے کی شمع ہی جلاتے جاتے
مذکورہ سافٹ ویئر نہ صرف آپ کی آنکھوں کی حفاظت میں آپ کا ساتھ دے گا۔ بلکہ اسکی مدد سے آپ اپنے آپ کو یہ یا دہانی بھی کرواسکتے ہیں کہ آپ کتنی دیر بعد سکرین سے نظریں ہٹا کر ادھر ادھر تھوڑی دیرکیلئے دیکھنا چاہیں گے تو یہ سافٹ ویئر آپ کو وہ بھی یا د دلائے گا۔اور بھی بہت مزیدار جلوے ہیں اس سافٹ ویئر کے جلو میں تو چلیں جی پڑھیں بسم اللہ الرحمٰن الرحٰیم اور ایک بار درود پاک بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں تاکہ اللہ پاک اس علم کو ہمارے لیے علم نافع بنائیں۔
سافٹ ویئر کی ذاتی تفصیلات:۔
نام :آئی سیور۔
کام :آنکھوں کی (ایل سی ڈی کی)خطرناک شعاعوں سےحفاظت میں استعمال کنندہ کی مدد کرنا۔
لائسنس:اوپن سورس(فری)۔
سائز:تین سے چار ایم بی
پیش نظر ورژن:2.30
بنیادی زبان:ڈاٹ نیٹ(جس میں سافٹ ویئر ڈیزائن کیا گیا)۔
سافٹ ویئر کے استعمال کی تفصیلات۔
انسٹال کرنے کا طریقہ
نیچے کے سکرین شاٹس پر عمل کریں۔


لیں جی اسکے بعد انسٹالر آپ کے سانے ایک پیغام ظاہر کرے گا کہ کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں تو آپ یس پر کلک کر دیں ۔یاد رکھیں انسٹالیشن کے بعد انسٹالر کمانڈ کے ساتھ کمپیوٹر کو ریسٹارٹ کرنا ضروری ہے۔
کیونکہ اس سےسافٹ ویئر اپنی سیٹنگزکمپیوٹر پر اپلائی کرلے گا۔
ری سٹارٹ کے بعد ہوسکتا ہے کہ سافٹ کا آئیکون ڈسک ٹاپ پر نہ ہو۔لیکن سافٹ ویئر سٹارٹ اپ کی مدد سے ہر بار کمپیوٹر کے سٹارٹ ہوتے ہیں خود بخود کام کرنا شروع کردے گا۔سافٹ ویئر کا بائے ڈیفالٹ موڈ ہے ہیلتھ موڈ۔اگرآپ سیٹنگز کیلئے سافٹ ویئر کا آئیکون ڈیسک ٹاپ ہر ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اختیار کریں۔یاد رکھیں درج ذیل طریقہ کی مدد سے آپ کسی بھی سافٹ ویئر کا شاٹ کٹ ڈیسک ٹاپ پر لا سکتے ہیں بس آپ کو میں ایگزی کے نام کا علم ہونا چاہیے۔
سٹارٹ بٹن پر کلک کریں اور سرچ میں لکھیں
Eye saver


سافٹ ویئر کی سیٹنگز تک تیز ترین رسائی کا دوسرا طریقہ آپ کے سسٹم ٹرے میں موجود سافٹ ویئر کا آئیکون ہے۔آپ اسے اپنے سسٹم ٹرےمیں دیکھ سکتے ہیں


اور اس پر رائٹ کلک کر کے آپ مندرجہ ذیل مینو دیکھیں گے۔جہاں پر آپ مطلوبہ موڈ پر کلک کرکے اسے لاگو کر سکتے ہیں۔


باقی تفصیلات سکرین شاٹس کی مدد سے ملاحظہ فرمائیں۔یاد رکھیں سافٹ ویئرمیں ہر موڈ کی اپنی ویلیو ز ہیں انہیں مٹ چھیڑیں ہاں اگر آپ چاہیں تو اپنی مرضی سے آپ ان میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔لیکن نیلی روشنی کو کم رکھیں۔







اوور لے موڈ کی ترتیبات



سافٹ ویئر کی دیگر ترتیبات



مزید ترتیبات



سافٹ ویئر کو کسی اور سافٹ کی فل برائٹنیس کیلئے مشرو ط کرنے کا طریقہ




یہ تھا میرا ایک اور چھوٹا سا معروض نامہ آئی ڈنیا کی خد مت میں ۔امید ہے آپ حضرات اسے پسند فرمائیں گے۔میری کسی کوتاہی یا ٖغلطی پر میری راہنمائی بھی ضرور فرمائیں گے ۔آپ کے تبصروں ،آراءاور منتخب الفاظ کا انتظار رہے گا۔اگر آپ کو میری یہ چھوٹی سی کاوش پسند آئے تو لائک ضرور کیجئے گا۔

والسلام
آپ کا خیر اندیش
وقاص شاہد فرام آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام