علامہ محمد اقبالؒ


خودی کا سرنہاں لا الٰہ الاللہ
خودی ہے تیغ فساں لا الٰہ الاللہ
یہ دور اپنے براہیم ؑکی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں لا الٰہ الاللہ
کیا ہےتونے متاع غرور کا سودا
فریب سود و زیاں لا الٰہ الاللہ
یہ مال و دولت دنیا یہ رشتہ ؤپیوند
بتان وہم و گماں لا الٰہ الاللہ
یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند
بہار ہوکہ خزاں لا الٰہ الاللہ
اگر چہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الٰہ الاللہ