اسلام و علیکم،
تمام دوست کیسے ہیں۔ کافی عرصہ کے بعد یہاں پوسٹ کر رہا ہوں امید ہے کوئی دوست مدد کرے گا۔ میں نے ۵ سال پہلے ایک دوست کو وارد کی ایک سم لے کر دی تھی اپنے آئی ڈی کارڈ پر اور بائیو میٹرک بھی کروائی۔ وو دوست کچھ عرصہ پاکستان رہ کے واپس چلا گیا لیکن سم ساتھ لے گیا۔ پھر وہ ۲ سال بعد واپس آیا تو سم کارڈ کا نمبر بھول چکا تھا۔ اوراتفاق سے میں بھی نمبر بھول گیا۔ میں نے کئی دفعہ وارد کے آفس چکر لگائے کے سم کا نمبر پتہ چل جائے تا کہ اس کہ بلاک کروا دوں کیوں کہ نہ دوست کو ضرورت رہی نہ مجھے لیکن آفس والوں نے مجھے کہا کے نمبر نہیں مل سکتا لیکن آپ مین آفس جا کر درخواست دیں سم بند ہو جائے گی۔ میں شہر میں مین آفس گیا تو انھوں نے کچھ پیپر لے کہ کہا کہ آپ کی سم بلاک ہو جائے گی۔ میں اس بات کو بھول گیا لیکن آج اتفاق سے میں نے اپنے نام پہ ٹوٹل سم کارڈز کا ڈیٹا چیک کیا تو پتہ چلا کہ ابھی بھی میرے کارڈ پر وارد کی ایک سم رجسٹر ہے۔ اب اس بات کو کافی عرصہ گزر چکا ہے۔ کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ میں کیسے چیک کر سکتا ہوں کہ میرا وارد کا وہ نمبر کون سا ہے جو ابھی بھی میرے نام پر رجسٹر ہے۔ مجھے وارد کے نمبر کی ضرورت نہیں اس لیے اگر کوئی میرا آئی ڈی کارڈ نمبر لے کر وہ نمبر مجھے بتا دے تو میں ہیلپ لائین پر کار کر کے اسے بلاک کروا دوں یا ان سے مزید معلومات لے لوں۔
براہ مہربانی کوئی بھائی مدد کر سکتا ہے تو مجھے میسج کرے۔ میں اس وقت پاکستان میں نہیں ورنہ آفس جا کر دوبارہ معلومات لے کر بلاک کروا دوں۔
شکریہ۔
اللہ پاک آ پ سب کا نگہبان ہو۔