السلام علیکم آئی ٹی دنیا !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
کیسے ہیں تمام معزز بہن بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے کہ آپ تمام حضرات ایمان و صحت کی سلامتی کےساتھ ہوں گے۔
لیں صاحبان آج پھر آپکا یہ خدمتگار آپ کی خدمت میں ایک انتہائی چھوٹے لیکن اُتنے ہی زیادہ کارآمد سافٹ ویئر کے ساتھ حاضر ہوا ہے۔بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ گھر کے چھوٹے بچوں ،دوستوں ،اقارب اور ملنے جلنے والوں کواپنے کمپیوٹر پر محض اس لیے اکیلا نہیں بیٹھنے دیتے کہ کہیں وہ آپ کی عدم موجودگی میں آپکا قیمتی ڈیٹا ضائع نہ کردیں یا پھر آپکا نجی ڈیٹا(جس میں گھر کا دیٹا بھی شامل ہوسکتا اور ایسا ڈیٹا بھی جو آپ انہیں دینا نہ چاہتے ہوں)چوری چھپےکاپی نہ کرلیں وغیرہ۔تو صاحبان ہمارا آج کا پیش کردہ سافٹ ویئر آپ کے اس مسئلے کا کافی اور شافی حل رکھتا ہے۔یہ فائل کے رائٹ کلک مینو میں سے کٹ ،کاپی ،پیسٹ، سینڈ ٹو،ڈیلیٹ اور رینیم سمیت کافی سارے آپشنز کو ڈس ایبل کر دیتا ہے اور یہ کام اتنے طاقتور طریقے سے کرتا ہے کہ شارٹ کیز کی مدد سے بھی مذکورہ بالا کام نہیں کیے جاسکتے اور آپ جب چاہیں صرف ایک شارٹ کی (جو کہ آپ ہی کی منتخب کر دہ ہوگی) کی مدد سے اس تمام آپشنز کو ان ایبل کر سکتے ہیں۔
جی تو پھر پڑھیں بسم اللہ اور شروع کریں آج کا منظر نامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سافٹ ویئر کی ذاتی تفصیلات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سافٹ ویئر کا نام (پری وینٹ)۔
سافٹ ویئر کا سائز (300 سے 400 کے بی )
سافٹ ویئر کا کام (آپ کے دیٹا کی حفاظت میں آپ کی مد د کرنا)۔
بنیادی زبان (سی پلس پلس جس میں پروگرام کو ڈیزائن کیا گیا ہے)۔
لائسنس (فری)۔
باقی تفصیلات آپ سکرین شاٹس اور انکی ضمن میں پیش کی گئی توضیحات سے ملاحظہ فرمائیں۔
سافٹ ویئر کو بالکل نارمل طریقے سے انسٹال کرلیں۔لیکن سافٹ ویئر کی انسٹالیشن (رن ایز ایڈمنسٹریٹر ) کی کمانڈ سے کرنی ہے۔مطلب سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے ایکسٹریکٹ کرنے کے بعد سیٹ اپ کی ایگزی پر رائٹ کلک کریں اور وہاں سے (رن ایز ایڈمنسٹریٹر ) پر کلک کر دیں ۔جسے آ پ سکریں شاٹ میں ملاحظہ فر ماسکتے ہیں۔


سافٹویئر کی انسٹالیشن کے بعد آپ اپنے ڈیسک ٹاپ پر مندرجہ ذیل نیا آئیکون دیکھیں گے۔


ایک اہم بات یہ بھی یاد رکھیں کہ اس سافٹ ویئر کو انسٹالیشن کے بعد جب بھی چلائیں تو حتی الامکان یہی کوشش کریں کہ سافٹ ویئر کو (رن ایز ایڈمنسٹریٹر ) کی کمانڈ کے ساتھ رن کریں۔تاکہ سافٹ ویئر اپنے متعلقہ ایکشن(اچھی گرفت اور گہری پکڑ کے ساتھ ) لے سکے۔مزید تفصیل کیلئے سکرین شاٹ نمبر 1ملاحظہ فرمائیں۔
جب آپ سافٹ ویئر کو (میری طرف سے رن ایز ایڈمنسٹریٹر کمانڈ کی سفارش) چلائیں گے تو آپ کے سامنے یہ ایک چھوٹا سا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔جوآپ سے کہے گا کہ کسی بھی فورس ایکشن کی (شفٹ ،کنٹرول یا آلٹ میں سےکم از کم کوئی بھی ایک۔اگر آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر شفٹ +کنٹرول+آپکی منتخب کردہ کی ۔۔۔۔اسکے علاوہ اگر آپ چاہیں تو صرف کسی اکیلئے عدد،حرف یا علامت کی شاٹ کی بھی بنا سکتے ہیں لیکن وہ زیادہ محفوظ تصور نہیں ہوگی) کی کو دباتے ہوئے اپنی شارٹ کی بنائیں (یاد رکھیں مذکورہ بالا کی کو دباتے ہوئے ساتھ میں انگلش حروف تہجی ،اعداد ،فنگشنل کیز یا کی بور ڈمیں سے کوئی بھی علامت میں سے کسی کوجسے آپ اپنی شاٹ کی بنانا چاہتے ہیں دبانا ضروری ہے۔مثال کے طور پر(کنٹرول +ڈی) مزید تفصیلات کیلئے سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں۔تینوں کیلئے الگ الگ
سکرین شاٹ بنائے ہیں سمجھانے کیلئے۔

پہلی مثال کنٹرول کے ساتھ


دوسری مثال شفٹ کے ساتھ


تیسری مثال آلٹ کے ساتھ


اپنی مرضی کی شاٹ کی کا انتخاب کرنے کے بعد آپ ایکٹیویٹ کے بٹن پر کلک کردیں جسکے بعد یہ میسج آپکے سامنے ظاہر ہوگا۔جسکا مطلب ہوگاکہ آپکی ترتیبات لاگوہوگئی ہیں۔


اور نتیجہ آپ ملاحظہ فرماسکتے ہیں


جب آپ آپشنز (کٹ،کاپی پیسٹ وغیرہ) کو خود استعمال کرنا چاہتے ہوں۔تو آپ وہ شاٹ کی جو آپ نے منتخب کی تھی اسے دبائیں ۔تب آپ کے سامنے یہ پیغام ظاہرہوگا۔اور آپ کے تمام آپشنر اپنی سابقہ حالت میں واپس آجائیں گے۔


اسی طرح جب جب آپ اس سافٹ ویئر کو چلانا چاہیں(یعنی رائٹ کلک مینومیں سے مذکورہ بالا آپشنز کو ڈس ایبل کرنا چاہیں) تو اسے (رن ایز ایڈمن ) چلائیں اور اپنی مرضی کی شاٹ کی کے ساتھ اپنےدیٹا کی حفاظت کریں۔
ایک اہم اطلاع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بعض تجربات کے بعدآپ کا یہ خادم ذاتی طور پر آپ کو یہ مشورہ دینا چاہے گا کہ سافٹویئر کی انسٹالیشن کے بعدسافٹ ویئر کے ڈیسک ٹاپ شارٹ کٹ(نشاندہی کیلئے ملاحظہ فرمائیں سکرین شاٹ نمبر2)کو وہاں سے اٹھاکر کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں جہاں تک کسی کی پہنچ نہ ہواور اسے وہیں سے استعمال کر تےرہیں۔

یہ تھا ہمارا آج کا ایک انتہائی چھوٹا سا لیکن اُتنا ہی خوبصورت سافٹ ویئر ۔امید ہے آپ حضرات اسے پسند فرمائیں گے ۔آپ کے چنیدہ الفاظ اور محبت بھرے تاثرات کا انتظار رہےگا۔
فقط آپ کا مخلص
وقاص شاہد فرام آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام