ہر شب ساٹھ ہزار کی بخشش




حضرتِ سَیِدُنا عبدُ اللہ ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شہنشاہ ِذیشان، مکی مَدَنی سلطان،رحمت عالمیان، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رَحمت نشان ہے: ’’رَمضان شریف کی ہرشب آسمانوں میں صبح صادِق تک ایک منادِی (یعنی اعلان کرنے والافرشتہ)یہ ندا (اعلان) کرتا ہے:اے بھلائی طلب کرنے والے! ارادہ پختہ کر لے اور خوش ہوجا، اور اے برائی کا ارادہ رکھنے والے !برائی سے باز آجا۔ ہے کوئی مغفرت کا طلب گار! کہ اُس کی طلب پوری کی جائے ۔ ہے کوئی توبہ کرنے والا!کہ اُس کی توبہ قبول کی جائے ۔ ہے کوئی دُعامانگنے والا!کہ اُس کی دُعا قبول کی جائے۔ہے کوئی سائل! کہ اُس کا سوال پورا کیا جائے۔ اللہ تَعَالٰی رَمَضانُ الْمبارَک کی ہرشب میں اِفطار کے وَقت ساٹھ ہزار گناہ گاروں کو دوزخ سے آزاد فرمادیتا ہے اور عید کے دِن سارے مہینے کے برابر گناہ گاروں کی بخشش کی جاتی ہے۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیمان، ج۳،ص۳۰۴،حدیث۳۶۰۶)