*دسواں روزہ مبارک، الوداع عشرہِ رحمت*


الوداع عشرہِ رحمت
آپ سب کو رمضان کا دسواں دوزہ مبارک،
آج عشرہِ رحمت کا آخری دِن ہے، آخری روزہ ہے، یہ روزہ مکمل ہوتے ہی رمضان کا ایک عشرہ ختم ہوجائے گا، عشرہِ رحمت مکمل ہوجائے گا اور پھر دوسرا عشرہِ مغفرت شروع ہوجائے گا
ہائے افسوس کہ میں اِس عشرہِ رحمت میں اتنی عبادت نہ کرسکا جتنی مجھے کرنی چاہیئے تھی
مگر ہماری خوش نصیبی کہ رمضان کے دو عشرے باقی ہیں، اللّٰہ مجھے اور ہم سب کو رمضان میں،باقی دو عشروں میں خوب خوب عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللّٰہ پاک نے ہمیں ماہِ رمضان عطا کیا، ماہِ صیام عطا کیا، ابھی رمضانِ کریم کے کافی دن باقی ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ہم باقی رہ جانے والے رمضان المبارک کے مبارک دنوں سے خوب فائدہ اٹھائیں اور خوب خوب نیکیاں اپنے نامہِ اعمال میں شامل کرلیں، یہ مبارک مہینہ چند دنوں کا مہمان ہے، اِس سے خوب فائدہ اٹھا لیجیئے، اللّٰہ عزوجل ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے
آمین
الوداع عشرہِ رحمت

اللّٰہ حافظ