Webhosting in Pakistan
Results 1 to 7 of 7

Thread: "ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں

  1. #1
    lost_illlusion is offline Senior Member+
    Last Online
    19th June 2020 @ 11:52 PM
    Join Date
    12 May 2019
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    195
    Threads
    43
    Credits
    1,314
    Thanked
    29

    Default "ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں

    Webhosting in Pakistan
    *آئیے! اپنی اردو درست کریں*


    (جیسے "ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم" اور "ھم" اگر فرق ہے تو کیا ہے؟)

    اردو میں دو چشمی *ھ* کا استعمال کمپاؤنڈ حروف تہجی بنانے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً:
    بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔

    بعض جگہوں پر خوب صورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں *ھ* کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم"، "ھماری" اور "ھاں" وغیرہ .
    لیکن میری معلومات کے مطابق یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں *ھ* ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔س
    کیوں کہ دوچشمی ھ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ دو چشمی *ھ* اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے، اردو کے تمام حروف تہجی کے ساتھ نہیں آسکتی مثلاً:
    بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔
    اس کے علاوہ باقی حروف کے ساتھ دوچشمی *ھ* نہیں آتی، جبکہ *ہ* کی الگ مستقل آواز ہوتی ہے۔ ذیل میں دوچشمی *ھ* اور *ہ* کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں:
    "ھ" *بھ*: ننھے منے بچے سب کے من کو *بھاتے* ہیں۔
    "ہ" *بہ*: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ *بہاتے* ہیں۔

    "ھ" *پھ*: بچے نے کاپی کا صفحہ *پھاڑ* دیا۔
    "ہ" *پہ* : *پہاڑ* پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔س

    "ھ" *تھ* : میرا ایک دوست *تھائی لینڈ* میں رہتا ہے۔
    "ہ" *تہ*: ابھی تک صرف ایک *تِہائی* کام ہوا ہے۔
    "ھ" *ٹھ* : ان دونوں کی آپس میں *ٹھنی* ہوئی ہے۔
    "ہ" *ٹہ*: درخت کی *ٹہنی* پر چڑیا *چہچہا* رہی ہے۔

    "ھ" *جھ*: آج فضا *بوجھل* سی ہے۔
    "ہ" *جہ* : *ابوجہل* اسلام کا سخت دشمن تھا۔

    "ھ" *چھ*: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا *چَھرّا* نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر *چُھرا* پھیر دو۔
    "ہ" *چہ*: اس کا *چہرہ* خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔

    "ھ" *دھ*: یار میرا *دھندہ* خراب مت کرو۔
    "ہ" *دہ*: وہ اس کا نجات *دہندہ* بن کر آیا۔

    *نوٹ*:- *ڈ* کے ساتھ ہ اور *ر* کے ساتھ "ھ" کا جملہ نہیں آتا۔س

    "ھ" *ڑھ*: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی *باڑھ* لگی ہوئی ہے۔
    "ہ" *ڑہ*: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا *باڑہ* ہے۔

    "ھ" *کھ*: میرا قلم *کھو* گیا ہے۔
    "ہ" *کہ*: ہاں اب *کہو*! کیا *کہنا* چاہ رہے تھے۔

    "ھ" *گھ*: جنگلات میں *گھنے* درخت ہوتے ہیں۔
    "ہ" *گہ*: اس نے اپنی شادی پر *گہنے* اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔س

    *نوٹ*:- *ل* کے ساتھ دوچشمی "ھ" کا کوئی لفظ میرے علم میں نہیں ہے، کچھ لوگ *چُولہا* کو دوچشمی ھ سے لکھتے ہیں اور اسے درست بھی سمجھتے ہیں لیکن میرے علم کے مطابق اسے "ہ" سے ہی لکھنا درست ہے۔


    یہ جملے صرف دوچشمی "ھ" اور "ہ" کے آپس میں فرق واضح کرنے کے لیے بطور مثال لکھے ہیں، اُمید ہے کہ اس سے آپ کو فرق واضح ہوجائے گا۔س
    صرف تھوڑا سا اضافہ یہ کرنا چاہوں گا کہ عربی زبان میں ہ نہیں ہوتی مثلا قرآن کریم کی تلاوت کے دوران ہر جگہ آپ کو دوچشمی ھ کا ہی استعمال نظر آئے گا تاہم اب بعض کاتبین حضرات کے لکھے ہوئے نسخوں میں بعض جگہ ہ کا استعمال بھی نظر آتا ہے۔
    چنانچہ ہ - ہائے ہوز عربی ہے اور ھ -ھائے دوچشمی یا چشمالہ ہندی ہے۔

    Sent from my XT1254 using Tapatalk

  2. The Following User Says Thank You to lost_illlusion For This Useful Post:

    Lovely Men (15th April 2020)

  3. #2
    Rashid Jaan's Avatar
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    13th February 2020 @ 07:12 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    1,509
    Threads
    89
    Credits
    8,030
    Thanked
    84

    Default

    بہت خوب

  4. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    21,347
    Threads
    285
    Credits
    96,383
    Thanked
    961

    Default

    بہت عمدہ جناب

  5. #4
    lost_illlusion is offline Senior Member+
    Last Online
    19th June 2020 @ 11:52 PM
    Join Date
    12 May 2019
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    195
    Threads
    43
    Credits
    1,314
    Thanked
    29

    Default

    آپ سب کا شکریہ

  6. #5
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Moderator
    Last Online
    10th July 2020 @ 01:13 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    کر&
    Gender
    Male
    Posts
    16,127
    Threads
    256
    Credits
    23,319
    Thanked
    1800

    Default

    ہمارے ساتھ یہ نہایت ہی معلوماتی آرٹیکل شئیر کرنے کا بہت شکریہ
    ہ اور ھ کا درست استعمال جان کر بہت اچھا لگا
    جزاک اللہ

  7. #6
    jdwmuslim is offline Advance Member
    Last Online
    Today @ 11:57 AM
    Join Date
    04 Jun 2011
    Location
    Rahim Yar Khan
    Gender
    Male
    Posts
    727
    Threads
    49
    Credits
    1,016
    Thanked
    48

    Default

    Kya Bat hay Zabardast

  8. #7
    Lovely Men's Avatar
    Lovely Men is offline Senior Member+
    Last Online
    14th June 2020 @ 08:53 PM
    Join Date
    27 Sep 2019
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    576
    Threads
    20
    Credits
    2,656
    Thanked
    36

    Default

    Webhosting in Pakistan

    واہ ۔کیا بات ہے
    بہت اچھا لگا آپ کا تھریڈ پڑھ کر
    اپ کابے حد شکریہ

Similar Threads

  1. *"" عشق مجھ کو نہیں،""*
    By Asadullah7 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 6
    Last Post: 28th December 2015, 01:20 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 3rd December 2012, 03:12 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 30th October 2009, 11:24 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •