پردہ '' دل '' کا؟
گزشتہ دنوں ایک نوجوان لڑکی انباکس میں وارد ہوئی اور بعد از سلام عرض کی :
'' آپ عورتوں کے پردے پہ بہت لکھتی ہیں۔ پردہ تو دل کا ہوتا ہے ''
میں نے کہا: '' کھانا کھانے/چبانے کے بعد کہاں جاتا ہے ۔ ؟
کہنے لگیں : '' پیٹ میں ''
میں نے کہا: پیٹ تک پہنچانے کے لیے کھانا کہاں ڈالنا پڑتا ہے ؟
''ظاہر میں منہ میں ''
میں نے کہا : '' تو میں بھی تو یہی بتانا چاہتی ہوں۔ جس طرح کھانا پیٹ میں ہوتا ہے ، مگر وہاں پہنچانے کے لیے منہ میں ڈالنا پڑتا ہے اسی طرح پردہ دل میں ہوتا ہے، دل تک پہنچانے کے لیے اسے سر پہ رکھنا پڑتا ہے"
کچھ وقت سوچ کر پھر بولی
'' کچھ لڑکیاں تو دوپٹہ اوڑھ کر بھی '' باپردہ '' نہیں ہوتیں ۔ پھر؟؟؟؟؟
میں نے کہا: '' کچھ لوگوں کو تو کھانا بھی ہضم نہیں ہوتا، قے ہوجاتی ہے۔ اس میں قصور '' پردے '' اور ''کھانے'' کا نہیں، مسئلہ '' معدے '' اور '' دل '' میں ہے"
کہنے لگی آج مجھے میرے سوال کا تسلی بخش جواب ملا ہے۔ آج کے بعد میں ہمیشہ باپردہ رہوں گی۔ اللہ اُنھیں باپردہ رہنے کی توفیق دے۔اور .تمام امت مسلمہ کی بہن بیٹیوں کو شرم و حیاکی چادر عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!ف.ک

Sent from my XT1254 using Tapatalk