*رَمضان و قراٰن شفاعت کریں گے*




سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالی شان ہے: روزہ اور قراٰن بندے کیلئے قیامت کے دن شفاعت کریں گے، روزہ عرض کرے گا ’’ اے ربِّ کریم عَزّوَجَلَّ! میں نے کھانے اور خواہشوں سے دن میں اِسے روک دیا، میری شفاعت اِس کے حق میں قبول فرما ‘‘ قراٰن کہے گا ’’میں نے اِسے رات میں سونے سے باز رکھا،میری شفاعت اِس کے لئے قبول کر ‘‘ پس دونوں کی شفاعتیں قبول ہوں گی۔

(مُسند امام احمد ج۲ص۵۸۶حدیث۶۶۳۷)