بیجنگ: فرہاد نے شیریں کے لیے پہاڑ سے دودھ کی نہر نکال لی تھی لیکن اب ایک چینی عاشق نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا وسیع و عریض ٹکڑا خرید لیا ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے۔

ہر سال 20 مئی کو چین میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جس میں تحفوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور چینی لڑکی کو ایک سرپرائز تحفہ ملا جس میں ان کے دوست نے انہیں 210 ہیکٹر وسیع سمندری ٹکڑا تحفے میں دیا۔ یہ لڑکی سمندر کے اس علاقے کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے جو ایک کھلے سمندر کے ساتھ ہے اور شیندونگ صوبے میں ایک جزیرے کے قریب واقع ہے۔

پہلے یہ سمندری خطہ ماہی پروری کی ایک کمپنی کی ملکیت میں تھا جسے اب زینگ نامی ایک شخص نے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹ سے 99 ہزار ڈالر یا ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدا ہے۔