1" تجاہل عارفانہ " کی ترکیب اردو میں کن معنوں میں مستعمل ہے؟
جواب جان بوجھ کر انجان بننا
2 " جگت استاد " ترکیب کا مرہون کیا ہے؟
جواب بہت بڑا کاری گر
3 مرے ہم صفیر اسے بھی اثر بہار سمجھے
انھیں کیا خبر کہ کیا ہے یہ نوائے عاشقانہ
"ہم صفیر " سے کیا مراد ہے؟
جواب ہم آواز
4 "خلف الرشید " اردو ترکیب ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب فرماں بردار بیٹا
5 " طفل مکتب " اردو ترکیب ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب نا تجربہ کار
6 "آنکھوں پر ٹھیکری رکھنا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب بے شرم بن جانا
7 "آڑے آنا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب مشکل میں کام آنا
8 " بے بھاو کی پڑنا " محاورہ ہے اس کے معنی ہیں؟
جواب بہت مار پڑنا
9 " ٹسوے بہانا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب جھوٹ موٹ کا رونا
10 " طومار باندھنا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب بات بڑھا کر بیان کرنا
11" مجرا کرنا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب حساب میں سے وضع کرنا
12" روغن قاز ملنا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب خوشامد کرنا
13 " بغلیں جھانکنا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب جواب نہ بن پڑنا
14 "بھائیں بھائیں کرنا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب ویران ہونا
15" لوہا ماننا " محاورہ ہے اس کا مفہوم کیا؟
جواب کسی کے ہنر کا قائل ہونا
16 آمد ہے کربلا کے نیستاں میں شیر کی
اس مصرعے میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟
جواب استعارہ
17 پانی تھا آگ گرمی روز حساب تھی
ماہی جو سیخ موج تک آئی کباب تھی
اس شعر میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟
جواب صنعت مبالغہ
18 " خامہ بگوش " کس مزاح نگار کا قلمی نام ہے؟
مشفق خواجہ
19 " دعوت شیراز " کا مفہوم کیا ہے؟
جواب بے تکلفی کی دعوت
20 وزن ، بحر اور تقطیع کا فن اصطلاح میں کیا کہلاتا ہے؟
جواب علم عروض


Sent from my XT1254 using Tapatalk