Results 1 to 3 of 3

Thread: تکبرکی سزا کا سبق آموز واقعہ

  1. #1
    LuqmanAziz440 is offline Junior Member
    Last Online
    5th July 2019 @ 06:38 PM
    Join Date
    05 Jul 2019
    Gender
    Male
    Posts
    6
    Threads
    6
    Credits
    83
    Thanked: 1

    Post تکبرکی سزا کا سبق آموز واقعہ

    ایک بزرگ نے بیان فرمایا کہ میں نے ایک شخص کو مطاف میں دیکھا کہ اس شان کے ساتھ طواف کر رہا ہے کہ اس کے پیچھے خدام ہیں۔ اس کے لیے راستہ صاف کیاجا رہا ہے۔ دھکوں، مکوں کے ذریعے طواف کرنے والوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ لوگ گردنیں اٹھا اٹھا کر ان کو دیکھ رہے ہیں، میں نے بھی ان صاحب کو غور سے دیکھا۔دل میں خیال آیا کہ یہ تو اظہار بندگی، عجز و انکساری کا مقام ہے، جس کو اللہ تعالیٰ اس مقام پر پہنچا دے اس کو تو خوب شکر ادا کرنا چاہیے اوراپنے دل سے دنیا کی حرص، کبر، نخوت، خیالات و تصورات کو نکال کر صرف ایک اللہ کی بڑائی کو دل میں جمانا چاہیے۔ اسی دھیان کے ساتھ اس کے آگے سر کو جھکانا چاہیے۔ یہاں پہنچ کر اپنی شان ظاہر کرنا، اگرچہ ظاہری طور پر ہی ہو، قطعاً مناسب نہیں، بس یہ خیالات آئے اور ختم ہو گئے، وہ صاحب بھی طواف سے فارغ ہو کر چلے گئے۔چند سالوں کے بعد بغداد جانا ہوا، وہاں ایک پل کے کنارہ ایک فقیر پر نظر پڑی جو ہر گزرنے والے سے بھیک مانگتا پھر رہا تھا۔ لوگ اس کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے اور گزر جاتے۔ میں نے اس فقیر کی طرف غور سے دیکھا تو وہ کہنے لگا۔ ’’کیوں گھور کردیکھ رہے ہو؟‘‘تومیں نے کہا کہ ’’چند سال قبل میں نے ایک امیر شخص کو بڑی شان و شوکت کے ساتھ طواف کرتے دیکھا تھا، وہ شخص آپ کی شکل کا تھا، اس لیے غور سے دیکھ رہا ہوں۔‘‘تو اس نے کہا کہ ’’وہ امیر شخص میں ہی تھا۔ میں نے اس عبدیت کے مقام پر تکبر کیا، اس لیے اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ سزا دی کہ مجھے مخلوق کے سامنے ذلیل کیا، آج میں دن بھر لوگوں سے بھیک مانگتا ہوں اور ذلیل ہوتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو کبر و نخوت کی بلا سے حفاظت میں رکھے اور میرے انجام بد سے سبق حاصل کرنے کی توفیق دے۔‘‘یہ تو دنیا کی سزا ہے، آخرت کی سزا تو اس سے بڑی ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر کبر ہو وہ دخول جنت سے محروم ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی عجب و کبر پر وعیدیں مذکور ہیں۔ فاعتبر و ایا اولیٰ الابصار۔

  2. #2
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    Thread Moved from introduction forum
    please See these three threads
    1 Click Here
    2 Click Here
    3 Click Here
    LuqmanAziz440
    One Vision One Standard

  3. #3
    Waqas naro's Avatar
    Waqas naro is offline Advance Member
    Last Online
    5th August 2019 @ 11:11 PM
    Join Date
    22 Mar 2013
    Location
    bhakkar punjab
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    3,050
    Threads
    168
    Credits
    1,469
    Thanked
    232

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 27th March 2022, 12:44 PM
  2. Answered قرآن میں سب سےزیادہ حرف کون سا استعمال ہوا 
    By Shaheen Latif in forum Contest Section
    Replies: 5
    Last Post: 28th October 2017, 09:24 AM
  3. ایک چرواہے کا ایمان سبق آموز واقعہ
    By Huraira. in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 13
    Last Post: 10th October 2017, 08:34 AM
  4. ایک بادشاہ تین وزیر-سبق آموز
    By maktabweb in forum Baat cheet
    Replies: 8
    Last Post: 18th February 2017, 11:18 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 21st August 2009, 08:52 AM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •