Results 1 to 3 of 3

Thread: دنیا و آخرت کی کامیابیاں ایساواقعہ جو آپ ک&

  1. #1
    LuqmanAziz440 is offline Junior Member
    Last Online
    5th July 2019 @ 06:38 PM
    Join Date
    05 Jul 2019
    Gender
    Male
    Posts
    6
    Threads
    6
    Credits
    83
    Thanked: 1

    Post دنیا و آخرت کی کامیابیاں ایساواقعہ جو آپ ک&

    دنیا و آخرت کی کامیابیاں ایساواقعہ جو آپ کو رلا دے گا

    ایک چھوٹا سا بورڈ ریڑھی کی چھت سے لٹک رہا تھا، اس پر موٹے مارکر سے لکھا ہوا تھا، ”گھر میں کوئی نہیں ہے، میری بوڑھی ماں فالج زدہ ہے، مجھے تھوڑی تھوڑی دیر بعد انہیں کھانا اور اتنی ہی مرتبہ حاجت کرانی پڑتی ہے، اگر آپ کو جلدی ھے تو اپنی مرضی سے فروٹ تول لیں اور پیسے کونے پر کر ریگزین کے گتے کے نیچے رکھ دیجیے. ساتھ ہی ریٹ بھی لکھے ہوئے ہیں اور اگر آپ کے پاس پیسے نہ ہوں، تو میری طرف سے لے لینا, اجازت ہے ” ادھر اُدھر دیکھا، پاس پڑے ترازو میں دو کلو سیب تولے، درجن کیلے لیے، شاپر میں ڈالے، پرائس لسٹ سے قیمت دیکھی، پیسے نکال کر ریڑھی کے پھٹے کے گتے والے کونے کو اٹھایا، وہاں سو پچاس دس دس کے نوٹ پڑے تھی، میں نے پیسے اسی میں رکھ کر اسے ڈھک دیا، ادھر اُدھر دیکھا کہ شاید کوئی میری طرف متوجہ ہو، اور شاپر اٹھا کر واپس فلیٹ پر آگیا.، افطار کے بعد میں اور بھائی ادھر گئے. دیکھا اک باریش آدمی، داڑھی آدھی کالی آدھی سفید، ہلکے کریم کلر کرتے شلوار میں ریڑھی کو دھکا لگا کر بس جانے ہی والا تھا وہ ہمیں دیکھ کر مسکرایا اور بولا” صاحب! پھل تو ختم ہوگیاہے” نام پوچھا تو بولا خادم حسین ۔پھر ہم سامنے ڈھابے پہ بیٹھ گئے.
    چائے آئی، کہنے لگا ”پچھلے تین سال سے اماں بستر پر ہے، کچھ نفسیاتی سی بھی ہوگئی ہے، اور اب تو فالج بھی ہوگیا ہے، میرا کوئی بال بچہ نہیں، بیوی مر گئی ہے، صرف میں ہوں اور میری اماں. اماں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں اس لئے مجھے ہروقت اماں کا خیال رکھنا پڑتا ہے” ایک دن میں نے اماں کے پاؤں دباتے ہوئے بڑی نرمی سے کہا، ”اماں! تیری تیمار داری کو تو بڑا جی کرتا ہے. پر جیب میں کچھ نھیں تو مجھے کمرے سے ہلنے نہیں دیتی، کہتی ہے تو جاتا ہے تو جی گھبراتا ہے، تو ہی بتا میں کیا کروں؟ ” اب کیا غیب سے کھانا اترے گا؟ نہ میں بنی اسرائیل کا جنا ہوں نہ تو موسیٰ کی ماں ہے، کیا کروں! یہ سن کر اماں نے ہانپتے کانپتے اٹھنے کی کوشش کی, میں نے تکیہ اونچا کر کے اسکو بٹھایا,ٹیک لگوائی، انھوں نے جھریوں والا چہرہ اٹھایا اپنے کمزور ہاتھوں کا پیالا بنا یا، اور نہ جانے رب العالمین سے کیا بات کی، پھر بولی ” تو ریڑھی وہی چھوڑ آیا کر، تیرا رزق تجھے اسی کمرے میں بیٹھ کر ملے گا”، میں نے کہا ” اماں کیا بات کرتی ہے, وہاں چھوڑ آؤں گا تو کوئی چور اچکا سب کچھ لے جائے گا، آجکل کون لحاظ کرتا ہے؟ بنا مالک کے کون خریدار آئے گا؟”
    کہنے لگی ”تو فجر کو ریڑھی پھلوں سے بھر کرچھوڑ کر آجا بس، زیادہ بک بک نہ کر، شام کو خالی لے آیا کر، اگر تیرا روپیہ گیا تو یہ خالدہ ثریا اللہ سے پائی پائی وصول دیگی”۔ ڈھائی سال ہوگئے ہیں بھائی!صبح ریڑھی لگا جاتا ہوں. شام کو لے جاتا ہوں، لوگ پیسے رکھ جاتے پھل لے جاتے، دھیلا اوپر نیچے نہیں ہوتا، بلکہ کچھ تو زیادہ رکھ جاتے، اکثر تخمینہ نفع لاگت سے تین چار سو اوپر ہی جا نکلتاھے، کبھی کوئی اماں کے لیے پھول رکھ جاتا ہے، کبھی کوئی اور چیز! پرسوں ایک پڑھی لکھی بچی پلاؤ بنا کر رکھ گئی، نوٹ لکھ کر رکھ گئی ”اماں کے لیے “ ایک ڈاکٹر کا گزر ہوا، وہ اپنا کارڈ چھوڑ گیا. پشت پہ لکھ گیا. ”انکل! اماں کی طبیعت نہ سنبھلے تو مجھے فون کرنا، میں گھر سے پک کر لوں گا” کسی حاجی صاحب کا گزر ہوا تو عجوہ کجھور کا پیکٹ چھوڑ گیا، کوئی جوڑا شاپنگ کرکے گزرا تو فروٹ لیتے ہوئے اماں کے لیے سوٹ رکھ گیا، روزانہ ایسا کچھ نہ کچھ میرے رزق کے ساتھ موجود ہوتا ہے، نہ اماں ہلنے دیتی ہے نہ اللہ رکنے دیتا ہے.آ خر میں مجھے اپنے بچوں سے کہنا ہے اگر آپ فارغ ہوں اور اپنے والدین کو کام کرتے دیکھیں تو فو راََ اٹھکر انکی مدد کریں اور انہیں کہیں ”امی جان! ابا جان! ”لائیے میں آپکی مدد کرتا / کرتی ہوں” پھر دیکھیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں کیسے آپ قدم چومتی ہیں! انشاء اللہ


  2. #2
    No Love's Avatar
    No Love is offline ITD Storie
    Last Online
    19th January 2020 @ 01:31 AM
    Join Date
    12 Sep 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    596
    Threads
    32
    Credits
    6,523
    Thanked
    37

    Default

    ‎جزاک اللہ خیرا‎

    وقت کی تلاش

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    جزاک اللہ خیر

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 27th March 2022, 12:44 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 10th June 2015, 05:06 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 28th December 2010, 12:49 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 5th June 2009, 07:09 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •