وقت کی قدر کیجئے

لمحہ لمحہ قیمتی ہے مومنوں اے مومنوں
قدر کرلو وقت کی اے مومنوں اے مومنوں
سازشیں ہیں غیر کی چاروں طرف پھیلی ہوئی
کھول کر رکھنا ہے آنکھیں مومنوں اے مومنوں
ہم کو مرنا ہے اچانک رکھ لو ذہن میں اس کو بھی
قبر پھر ہوگا ٹھکانا مومنوں اے مومنوں
کاندھوں پے رکھ لائیں گے پیارے ہمارے اس جگہ
چھوڑ جائیں گے وہ سب تنہا ہمیں اے مومنوں
عارضی ہوگا ٹھکانہ قبر میں سوچیں ذرا
پھر قیامت آنی ہے اے مومنوں اے مومنوں
سامنا کرنا ہے رب کا حشر میں سوچیں ذرا
غیروں کے کاموں کو چھوڑیں مومنوں اے مومنوں
لمحہ لمحہ قیمتی ہے مومنوں اے مومنوں
قدر کرلو وقت کی اے مومنوں اے مومنوں