Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: کراچی میں بارش موسم خوشگوار

  1. #1
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Exclamation کراچی میں بارش موسم خوشگوار

    آئی ٹی دنیا میں خوش آمدید

    کراچی میں بارش موسم خوشگوار

    کراچی میں مون سون کی خوب بارشیں ہوئیں اور موسم خوشگوار ہوگیا، شہریوں نے بھی خوب انجوائے کیا،

    یہ خبر جنگ نیوز سے لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق
    ریاست راجستھان سے آنے والے مون سون کے سسٹم کے اثرات کراچی میں نظر آنے لگے، شہر بھر میں صبح سویرے سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمۂ موسمیات نے آج کراچی میں کھل کر برسات ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بدھ تک بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    بادلوں کے برستے ہی شہرِ قائد کے متعدد اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی، البتہ سرکاری اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی چھٹی نہیں کی گئی۔

    بارش نہ رکنے کے باعث بیشتر طلبہ کے والدین بچوں کی اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے واپسی کے متعلق فکر مند ہو گئے۔

    کراچی گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، کئی روز سے ہلکی اور اب تیز بارش ہونے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم سہانا و خوش گوار ہو گیا ہے۔

    کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یو پی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارا دار، میٹھا در، ٹاور، کیماڑی سمیت شہر بھر میں مسلسل بارش جاری ہے۔

    سڑکوں پر جگہ جگہ پانی اور کیچڑ جمع ہو گئی ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

    شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا نظام ناپید ہے جس کی وجہ سے اگر اسی طرح مسلسل بارش ہوتی رہی تو دوپہر کے بعد شہر کی اہم شاہراہیں اور چورنگیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں گی۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق پورے شہر میں معتدل سے تیز بارش جاری ہے، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

    ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر صبح سے اب تک 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اس وقت بارش کا نظام زیادہ فعال نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان ہے، شہر میں 40 سے 45 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

    میٹ کا مزید کہنا ہے کہ مون سون کے سسٹم نے سندھ کے جنوبی اضلاع کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، تاہم کراچی میں بدھ کی صبح تک بارش کا یہ سسٹم ختم ہو جائے گا جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

    سندھ کے علاقوں حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، سیہون، تھر پارکر، عمر کوٹ، بدین، نواب شاہ، پڈ عیدن، جیکب آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق آج میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور ژوب میں بھی بادل برسیں گے۔

    اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاول پور، ساہیوال، اسلام آباد، راول پنڈی، ہزارہ، مالا کنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    مٹیاری میں طوفانی بارش کے باعث 2 کاریں اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئیں، اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    سندھ کے اضلاع بدین اور تھر پارکر میں بھی بارش ہوئی ہے جس سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    شکریہ

    Salman Ahmed
    One Vision One Standard

  2. #2
    Fezzi Khan's Avatar
    Fezzi Khan is offline Advance Member
    Last Online
    21st December 2022 @ 06:35 AM
    Join Date
    21 Dec 2015
    Location
    Fateh jang
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    714
    Threads
    31
    Credits
    3,405
    Thanked
    55

    Default

    bohat khoob g , karachi k sath sath Allah ny hamary shehr mei bhi khoob rehmati wali barish barsai aur ab bhi asmaan par kahin badal tu kahin halki dhop namoodar hu jati, Allah un tamaam shehron mei bhi apni rehmat ka pani barsayen jahan barish ki zada zaroorat hu. Ameen

  3. #3
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    Quote Fezzi Khan said: View Post

    آپ کو بھی بارش بہت مبارک ہو
    آج تو واقعی میں کھُل کر بارش ہوئی اور لوگوں نے خوب بارش کو انجوائے کیا جیسے کہ عید کا سما ہو
    اللہ پاک اِن بارشوں کو ہمارے لئے خیر و عافیت والی بارش بنادے دے جس میں خوشیاں ہوں مگر نقصانات سے محفوظ رہیں
    آمین
    بہت شکریہ آپکا

  4. #4
    Fezzi Khan's Avatar
    Fezzi Khan is offline Advance Member
    Last Online
    21st December 2022 @ 06:35 AM
    Join Date
    21 Dec 2015
    Location
    Fateh jang
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    714
    Threads
    31
    Credits
    3,405
    Thanked
    55

    Default

    Ameen Sum Ameen
    Quote Salmanssss said: View Post

  5. #5
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    Quote Fezzi Khan said: View Post
    Ameen Sum Ameen
    اب تو ایڈوانس ممبر ہوگئے ہیں آپ ڈیئر برادر
    بارشوں کے ساتھ اِس کی بھی مبارکباد آپکو

  6. #6
    Fezzi Khan's Avatar
    Fezzi Khan is offline Advance Member
    Last Online
    21st December 2022 @ 06:35 AM
    Join Date
    21 Dec 2015
    Location
    Fateh jang
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    714
    Threads
    31
    Credits
    3,405
    Thanked
    55

    Default

    Hahaha khair mubrak g bhai bohat shukriyaa apka
    Quote Salmanssss said: View Post

    اب تو ایڈوانس ممبر ہوگئے ہیں آپ ڈیئر برادر
    بارشوں کے ساتھ اِس کی بھی مبارکباد آپکو

  7. #7
    No Love's Avatar
    No Love is offline ITD Storie
    Last Online
    19th January 2020 @ 01:31 AM
    Join Date
    12 Sep 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    596
    Threads
    32
    Credits
    6,523
    Thanked
    37

    Default

    ‎آج کراچی میں پھر بارش ہوئی ‏‎

    وقت کی تلاش

  8. #8
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    جی ہاں آج پھر سے بارش ہوئی ہمارے علاقے میں
    پچھلے 48 گھنٹوں سے بجلی آنٹی نہیں تھیں
    اسی بات کا فائدہ اُٹھا کر پانی انکل بھی عید منانے نکل گئے
    کیونکہ بجلی آنٹی ہونگی تو موٹرچلے گی اورپھر پانی
    عرصے بعد بارش کی آمد کی وجہ سے گٹر بھر گئے اور جینا محال ہوگیا
    گیس نے سوچا کہ میں کیوں پیچھے رہوں وہ بھی ہلکی ہو گئی
    اس طرح اس عید پر
    بجلی ۔۔۔۔۔پانی۔۔۔۔گیس۔۔۔۔اور ۔۔۔سیورج کے نظام نے مل کر عید منائی
    اور کراچی کی عوام نے بارش سے خوب انجوائے کیا
    سب سے بڑی بات یہ کہ
    اس ملک کے بڑے ادارے نے
    پچھلے تین ماہ سے اپنے ملازمین کو
    تنخواہ
    نہیں دی
    اس ڈر سے کہ کہیں ملازمین عید کی خوشیاں اپنے بچوں اور والدین کے ساتھ نہ منا لیں
    خیر
    ہماری جانب سے بھی آپ سب کو عید کی خوشیاں بمعہ بارش کی خوشیوں کے ساتھ بہت بہت مبارک ہوں

  9. #9
    lost_illlusion is offline Senior Member+
    Last Online
    10th May 2022 @ 08:50 PM
    Join Date
    12 May 2019
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    205
    Threads
    45
    Credits
    1,515
    Thanked
    29

    Default

    اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
    بڑے بڑے شہروں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوجاتی ہیں
    آئی کو ٹال نہیں سکتے
    قسمت اپنی اپنی
    اور اور اور کیا کہیں سر اس پہ ۔۔ بس ان الفاظ پہ اختتام کہ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

    Quote Haseeb Alamgir said: View Post
    جی ہاں آج پھر سے بارش ہوئی ہمارے علاقے میں
    پچھلے 48 گھنٹوں سے بجلی آنٹی نہیں تھیں
    اسی بات کا فائدہ اُٹھا کر پانی انکل بھی عید منانے نکل گئے
    کیونکہ بجلی آنٹی ہونگی تو موٹرچلے گی اورپھر پانی
    عرصے بعد بارش کی آمد کی وجہ سے گٹر بھر گئے اور جینا محال ہوگیا
    گیس نے سوچا کہ میں کیوں پیچھے رہوں وہ بھی ہلکی ہو گئی
    اس طرح اس عید پر
    بجلی ۔۔۔۔۔پانی۔۔۔۔گیس۔۔۔۔اور ۔۔۔سیورج کے نظام نے مل کر عید منائی
    اور کراچی کی عوام نے بارش سے خوب انجوائے کیا
    سب سے بڑی بات یہ کہ
    اس ملک کے بڑے ادارے نے
    پچھلے تین ماہ سے اپنے ملازمین کو
    تنخواہ
    نہیں دی
    اس ڈر سے کہ کہیں ملازمین عید کی خوشیاں اپنے بچوں اور والدین کے ساتھ نہ منا لیں
    خیر
    ہماری جانب سے بھی آپ سب کو عید کی خوشیاں بمعہ بارش کی خوشیوں کے ساتھ بہت بہت مبارک ہوں

  10. #10
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    Quote Haseeb Alamgir said: View Post
    جی ہاں آج پھر سے بارش ہوئی ہمارے علاقے میں
    پچھلے 48 گھنٹوں سے بجلی آنٹی نہیں تھیں
    اسی بات کا فائدہ اُٹھا کر پانی انکل بھی عید منانے نکل گئے
    کیونکہ بجلی آنٹی ہونگی تو موٹرچلے گی اورپھر پانی
    عرصے بعد بارش کی آمد کی وجہ سے گٹر بھر گئے اور جینا محال ہوگیا
    گیس نے سوچا کہ میں کیوں پیچھے رہوں وہ بھی ہلکی ہو گئی
    اس طرح اس عید پر
    بجلی ۔۔۔۔۔پانی۔۔۔۔گیس۔۔۔۔اور ۔۔۔سیورج کے نظام نے مل کر عید منائی
    اور کراچی کی عوام نے بارش سے خوب انجوائے کیا
    سب سے بڑی بات یہ کہ
    اس ملک کے بڑے ادارے نے
    پچھلے تین ماہ سے اپنے ملازمین کو
    تنخواہ
    نہیں دی
    اس ڈر سے کہ کہیں ملازمین عید کی خوشیاں اپنے بچوں اور والدین کے ساتھ نہ منا لیں
    خیر
    ہماری جانب سے بھی آپ سب کو عید کی خوشیاں بمعہ بارش کی خوشیوں کے ساتھ بہت بہت مبارک ہوں
    جی حسیب بھائی بلکل بہت برا حال ہے بارشوں کے دوران نظام کا، افسوس کے ساتھ کافی اموات کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئیں، سیوریج کا بھی برا حال ہے شہر میں، بس اللہ پاک اُن مسلمانوں کی مغفرت فرمائے جو بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں دنیا سے چلے گئے، اُن پر اپنی رحمتوں برکتوں کا نزول فرمائے، اُن کے درجات بلند فرمائے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اِس ملک پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے
    آپ کو بھی عید مبارک

  11. #11
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    Quote lost_illlusion said: View Post
    اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
    بڑے بڑے شہروں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوجاتی ہیں
    آئی کو ٹال نہیں سکتے
    قسمت اپنی اپنی
    اور اور اور کیا کہیں سر اس پہ ۔۔ بس ان الفاظ پہ اختتام کہ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

    بہت شکریہ برادر بس یہ اُمید ہی تو ہے جو زندہ رکھے ہوئے ہے ورنہ 73 واں سال شروع ہوا چاہتا ہے
    بہار دیکھنے کو جی ترستا ہے
    عید کے تینوں دن پانی نہیں ہے پر پیوستہ ہیں شجر سے

  12. #12
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,307
    Threads
    412
    Credits
    39,753
    Thanked
    1813

    Default

    Quote Salmanssss said: View Post

    جی حسیب بھائی بلکل بہت برا حال ہے بارشوں کے دوران نظام کا، افسوس کے ساتھ کافی اموات کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئیں، سیوریج کا بھی برا حال ہے شہر میں، بس اللہ پاک اُن مسلمانوں کی مغفرت فرمائے جو بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں دنیا سے چلے گئے، اُن پر اپنی رحمتوں برکتوں کا نزول فرمائے، اُن کے درجات بلند فرمائے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اِس ملک پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے
    آپ کو بھی عید مبارک
    اللہ پاک اِس ملک پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے
    آمین
    شکریہ برادر

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 3rd February 2014, 10:52 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 28th December 2011, 12:58 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 18th October 2011, 01:30 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 18th January 2010, 03:06 AM
  5. Replies: 12
    Last Post: 22nd November 2009, 07:43 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •