السلام علیکم دوستوں ! اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب ہی مزے کے ساتھ اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہونگے
اور آج کی اس مصروف زندگی میں اپنے اوپر توجہ دینے کا وقت بھی کم مل رہا ہوگا
خاص طور پر لڑکوں کو(میری اور شاہین بھائی کی طرح کے) مصروف لوگوں کو
تو سوچا کہ چلو اس نئی ایجاد کے حوالے سے آپ کے ساتھ کچھ معلومات شئیر کی جائیں
تاکہ
اپنا کچھ کام نئی ایجادات کے سپرد کر کے فائدہ اُٹھائیں
تو
اس نئی ایجاد کا نام اور کام پڑھیے
اسمارٹ مِرر ایک ایسا آئینہ ہے
جو جلد کی تمام کیفیات پر نظر رکھتا ہے اور مفید مشورے بھی دیتا ہے۔
Name:  hm.jpg
Views: 223
Size:  37.2 KB
یہ آئینہ تائیوان میں تیار کیا گیا ہے اور اسے ہائی مِرر‘ کا نام دیا گیا ہے
جو انتہائی گہرائی اور تفصیل سے ہر روز آپ کے چہرے کا معائنہ کرتا ہے۔ اس کا خاص نظام 8 مختلف طریقوں سے آپ کے چہرے کا جائزہ لیتا ہے۔ اس طرح چہرے کے داغ، دھبے، جھریوں، خشکی، پانی کی کمی، رنگت اور جلد کی ناہمواری کو بھی روکتا ہے۔

ہائی مِرر کا سافٹ ویئر کسی جلدی عارضے کی صورت میں لوشن اور کریم کے متعلق بھی مشورہ دیتا ہے۔
اسمارٹ مِرر میں ایلکسابھی موجود ہے اور آپ ایک جملے سے جلد کے لیے ضروری مصنوعات آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔

ہائی مرر کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ اسے چند ماہ تک استعمال کریں
تو اس کے ڈیٹا بیس میں آپ کے جلد کی تفصیلات جمع ہوتی رہیں گی اور اس طرح سافٹ ویئر جھائیوں اور جلد میں دیگر تبدیلیوں کو مسلسل نوٹ کرتا رہتا ہے۔

دوسری جانب گہرے داغ دھبوں میں کمی و بیشی کو فیصد اور گراف کی صورت میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کا ایک اور فیچر ’ میک اپ اسٹوڈیو‘ ہے جسے استعمال کرکے آپ صرف آئینے میں ہی اپنے چہرے پر میک اپ کرکے دیکھ سکتی ہیں کہ فلاں میک اپ اور لِپ اسٹک لگانے سے چہرہ کیسا دکھائی دے گا؟ اسطرح آئی لائنر، بلش، سات طرح کی لپ اسٹک اور آئی لیشز کو استعمال کیے بغیر اسکرین پر ان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اگر آپ انٹرنیٹ سےمنسلک ہوتے ہیں تو جلد کے بہترین ماہرین بھی مشورے کے لیے حاضر ملیں گے۔
ہے ناکمال کی ایجاد چلیں جلدی جلدی اپنی رائے سے آگاہ کریں
دُعاؤں کا طالب
عالمگیر