Quote kami987 said: View Post
Whtsapp pr msgs ja rhy hain mgr pic ya video nhi ja rhi.
Jb k msgs aa b rhy hain or in comming pic or video aa b rhi hain or download b ho rhi hain bss ja nhi rhi pic or video.
آپ کا تھریڈ غلط سیکشن میں تھا۔۔ میں نے درست سیکشن میں موو کیا ہے ۔۔ اسی لئے آپ کی ہیلپ نہیں ہو پا رہی تھی۔۔
لیکن ما شاء اللہ اب ہو رہی ہے ۔

آپ کی پرابلم سے متعلق کچھ تجاویز ہیں

سب سے پہلے اپنا واٹس ایپ ان انسٹال کریں اور پھر دوبارہ انسٹال کریں

اگر ممکن ہو تو اپنا موبائل ری سیٹ کر کے دوبارہ واٹس ایپ انسٹال کریں۔

ان تمام مراحل سے پہلے گوگل پلے اسٹور پر جا کر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر کے دیکھیں۔
واٹس ایپ کی
Cache Memory
کو کلیر کر کے بھی دیکھیں۔

اس کے علاوہ موڈڈ واٹس ایپ
GB WHATS-APP
انسٹال کر کے دیکھیں کہ کیا اُس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔۔۔

یہ تمام کام کرنے کے بعد بھی مسئلہ برقرار رہتا ہے تو پھر وائی فائی کو دوبارہ ری سیٹ کریں اور اگر پھر بھی مسئلہ ہے تو کمپنی والوں سے بھی رابطہ کریں۔


اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو موبائل ڈیٹا پر ہی واٹس ایپ چلا لیں کیونکہ ٹیلی نار مفت میں واٹس ایپ استعمال کرنے دے رہی ہے۔۔
اور باقی نیٹ ورک ،20،25روپے میں پورا مہینہ


آخر پر کوئی بھی نتیجہ آئے تو یہاں آگاہی فراہم کریں