#Salmanssss
آئی ٹی دنیا میں خوش آمدید
Fraud in Benazir Income Support Program
پیارے آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے ممبرز اور مہمانانِ گرامی امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے اور صحت و عافیت کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہونگے
ڈیئر ممبرز__ برسوں سے ایک سرکاری پروگرام چل رہا ہے جسے آپ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے جانتے ہی ہونگے، مگر کچھ برے لوگ اپنی حرص و لالچ کے لئے اسکا غلط استعمال بھی کررہے ہیں
ہوتا کچھ یوں ہے کہ آپ کو جعلسازوں کی طرف سے یہ میسج ملتا ہے کہ "آپ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے اتنی رقم مبارک ہو، مثلاً
34000 Rs, 10000 Rs
"معلومات کے لئے فلاں نمبر پر رابطہ کریں
دیکھیں تصویر میں اسطرح کا میسیج آتا ہے
یہ سب دھوکا اور فراڈ ہے، ان نمبرز پر آپ جب رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو مختلف طریقوں سے پھسانے کی کوشش کی جاتی ہے، مثلاً آپ سے کہا جاتا ہے کہ "ادارے کی پالیسی کے تحت آپ کو پانچ ہزار یا کہتے ہیں دس ہزار فیس جمع کرانی ہوگی اس کے بعد آپ کو پیسے جاری کردئے جائیں گے" پھر کہتے ہیں کہ آپ فلاں بینک اکاؤنٹ نمبر یا کہتے ہیں فلاں ایزی پیسا نمبر پر اتنی رقم جمع کرادیں تاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انعامی رقم آپ کو دی جاسکے
اس طرح یہ مختلف طریقوں سے لوگوں کو اپنے جال میں لیتے ہیں اور بہت ماہر ہوتے ہیں اس کام میں کہ سادہ دماغ لوگ اسے حقیقت سمجھنے لگتے ہیں اور اپنی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اسلئے آپ سب سے گزارش ہے کہ اسطرح کےنمبرز سے اگر آپ کو ایسا کوئی پیغام آئے تو نظرانداز کریں بلکہ ان کی قانونی ادروں میں کمپلین بھی کردیں اور موبائل نیٹورکس کو بھی کمپلین کردیں تاکہ اِن دھوکا دینے والوں کی جعلسازی کا خاتمہ ہوسکے
امید ہے ہم آئی ٹی دنیا ڈاٹ کے پلیٹ فارم سے اِن جعلسازوں کی جعلسازی اجاگر کرنے میں کامیاب ہونگے اور بیچارے اُن ضرورت مند لوگوں کو انکے جال میں آنے سے بچا سکیں گے جو ہزاروں اور لاکھوں روپے کا انعام دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں اور اِن کے جال میں آجاتے ہیں
شکریہ
Bookmarks