Results 1 to 12 of 12

Thread: وِنڈوز ٹین پر نیا یوزر کیسے بنایئں۔

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default وِنڈوز ٹین پر نیا یوزر کیسے بنایئں۔


    السلام علیکم
    آئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے ایک چھوٹی سی ٹِپ لے کر حاضر ہوا ہوں۔
    ایک ممبر نے یہ سوال کیا تھا کہ ہم اپنے پی سی کو بچوں کے استعمال کے لیے کس طرح محفوظ بنا سکتے ہیں۔
    تو آج کا میرا تھریڈ اسی حوالے سے ہے۔
    ہم اپنے پی سی پر بچوں کے لیے الگ اکاونٹ بنا کر اُس کو کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔
    اور اُس اکاونٹ پر مُختلف قسم کی پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔جس سے آپ کا پی سی نہ صرف محفوظ رہے گا
    بلکہ آپ بچوں کی ایکٹیویٹی کو مانیٹر بھی کر سکتے ہیں۔
    جب آپ بچوں کا اکاونٹ بنایئں تو اُن کو پاور یوزر کے رائٹس دیں نہ کہ ایڈمن کے۔پاور یوزر تقریباَ سارے کام کر سکتا ہے سوائے کوئی سافٹویئر انسٹال یا اَن انسٹال کرنے کے۔
    لیکن اگر آپ چاہیں تو اس اکاونٹ پر مزید پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔
    فِل حال میں آپ کو ونڈوز ٹین میں نیا یوزر اکاونٹ بنانے کے بارے میں بتاوں گا۔
    کافی ممبران پہلے سے یہ جانتے ہوں گے لیکن جن ممبران کو نہیں پتا اُن کے لیے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔
    تو سب سے پہلے آپ کنٹرول پینل میں جایئں۔
    اور اِن سکرین شاٹس کو فالو کریں۔جس ٹیب کو ہائیلائٹ کیا گیا ہے اُن پر کلک کرتے جایئں۔

    Name:  01.jpg
Views: 208
Size:  35.9 KB
    Name:  02.JPG
Views: 208
Size:  22.1 KB
    Name:  03.JPG
Views: 208
Size:  35.9 KB
    Name:  04.JPG
Views: 208
Size:  32.9 KB
    Name:  05.jpg
Views: 206
Size:  47.6 KB
    Name:  06.jpg
Views: 208
Size:  54.1 KB
    اب آپ نے یہاں یوزر کا نام لکھنا ہے۔ آپ اپنی مرضی سے کوئی بھی نام یا اپنے بچے کا نام لکھ سکتے ہیں۔
    ایک سے زیادہ اکاونٹ بنانے ہوں تو یہی طریقہ دہراتے جایئں۔
    اب نام لکھنے کے بعد نیچے والے کالم میں جو بھی پاسورڈ رکھنا چاہیں لکھ لیں۔
    اگلے کالم میں وہی پاسورڈ دوبارہ لکھیں۔ اور آخری کالم میں اپنے پاسورڈ کو یاد رکھنے کے لیے کوئی ہنٹ لکھ لیں۔
    اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔
    Name:  08.jpg
Views: 205
Size:  34.7 KB
    اب آپ کا اکاونٹ بن چکا ہے آپ فِنش پر کلک کر دیں۔
    Name:  09.jpg
Views: 207
Size:  19.7 KB
    اب آپ دوبارہ یوزرز میں جایئں تو آپ دیکھیں گے کہ یوزرز میں ایک اکاونٹ جو آپ نے بنایا ہے وہ نظر آ رہا ہوگا۔
    Name:  10.JPG
Views: 208
Size:  36.9 KB
    جب بھی آپ کوئی نیا اکاونٹ بنایئں گے وہ پاور یوزر ہی ہو گا۔اگر آپ اُس کو ایڈمن بنانا چاہتے ہیں تو اس اکاونٹ پر ڈبل کلک کریں۔
    اب چینج اکاونٹ ٹائپ پر کلک کریں۔

    اب آپ ایڈمنسٹریٹر پر کلک کر کے
    Change account type
    پر کلک کر دیں۔ اب یہ یوزر پاور یوزر سے ایڈمن بن جائے گا۔

    Name:  12.JPG
Views: 208
Size:  73.0 KB
    اسی طرح آپ اس کو واپس پاور یوزر بھی بنا سکتے ہیں۔
    اُمید ہے آپ ممبران کو نیا یوزر بنانے کا طریقہ سمجھ آ گیا ہو گا۔
    پھر بھی کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
    اجازت دیں۔ دُعاوں میں یاد رکھیں اور آئی ٹی دُنیا پر سیکھتے اور سیکھاتے رہیں۔
    اللہ حافظ




  2. #2
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,306
    Threads
    412
    Credits
    39,750
    Thanked
    1813

    Default

    وعلیکم السلام برادر
    آپ نے بہت اچھے طریقے سے ونڈو 10میں نیا اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ ہم سب کے ساتھ شئیر کیا
    امید کی جاتی ہے کہ بہت سے ممبرز کو آپ کے اس تھریڈ سے آسانی ہوگی

  3. #3
    Join Date
    09 Nov 2005
    Location
    @itdunya.com
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    20,633
    Threads
    1118
    Credits
    28,335
    Thanked
    4779

    Default

    یہ بہت ہی کارآمد ہے،۔۔۔ میں ہمیشہ اپنے پرنسل کمپیوٹر میں دو یوز ر اکاونٹ استعمال کرتا ہو۔۔۔۔ایک ایڈمین اکاونٹ جس میں کبھی کبھا ر ہی کسی کام سے کھول لیتا ہوں۔۔ اور دوسری لمٹڈ یوزر اکاونٹ،۔۔ جس کو میں ہمیشہ یوز کرتا ہو۔۔۔ ا س کے بہت فائدے ہوتے ہیں۔۔آپ کے پی سی میں ایڈ ویئر اور میلویئر سافٹ ویئر حود سے انسٹال نہیں ہونگے۔۔ اور آپ کا پی سی محفوظ رہے گا۔۔
    شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔۔

    Click Here to View All My Important Threads (Afridi)

    وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
    اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
    Pakistan Zindabad


  4. #4
    MaSuMmUnDa is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2022 @ 02:59 PM
    Join Date
    15 Mar 2011
    Location
    DUBAI
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    77
    Threads
    7
    Credits
    402
    Thanked
    5

    Default

    Thanks Bhai Shaheen Latif

  5. #5
    hapeku is offline Member
    Last Online
    8th June 2020 @ 07:36 AM
    Join Date
    08 Jun 2020
    Gender
    Male
    Posts
    51
    Threads
    2
    Credits
    247
    Thanked: 1

    Default

    Thanks man bro

  6. #6
    jamil139 is offline Senior Member+
    Last Online
    16th July 2023 @ 12:45 PM
    Join Date
    07 Nov 2011
    Gender
    Male
    Posts
    257
    Threads
    12
    Credits
    1,488
    Thanked
    3

    Default

    good sharing

  7. #7
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default

    شاہین لطیف صاحب۔۔ شکریہ آپ نے وینڈوز ٹین میں یوزر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ اچھے انداز میں سمجھایا ہے ۔ امید ہے کہ جو بھی وینڈوز میں نیا اکاؤنٹ بنانا چاہتا ہے اس کو بہت آسانی رہے گی۔

  8. #8
    Join Date
    01 Mar 2021
    Age
    23
    Gender
    Male
    Posts
    27
    Threads
    0
    Credits
    97
    Thanked
    0

    Default

    Ye aik acha efforts h... thanks brother

  9. #9
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

  10. #10
    PC4Yousaf is offline Senior Member+
    Last Online
    14th September 2021 @ 07:42 PM
    Join Date
    01 Mar 2021
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    216
    Threads
    0
    Credits
    834
    Thanked
    0

    Default

    good job Bro...Keep it up
    Check the Latest PC Softwares.

  11. #11
    Join Date
    16 Sep 2021
    Gender
    Male
    Posts
    42
    Threads
    0
    Credits
    154
    Thanked
    0

    Default

    Thanks for quality Information

  12. #12
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:30 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,481
    Threads
    150
    Credits
    18,333
    Thanked
    721

    Default

    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. قوانین برائے ہیلتھ اینڈ فِٹنیس۔
    By Shaheen Latif in forum Health & Fitness
    Replies: 0
    Last Post: 26th March 2018, 03:59 PM
  2. Replies: 12
    Last Post: 22nd October 2013, 08:05 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 9th January 2010, 06:49 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •