چند بہترین اصولِ زندگی
وہ پھل کھائیں، جسے کوئی کیڑا چَکھ چکا ہو۔

وہاں درخت اگائیں، جہاں چھچھوندر زمین کھودے۔

اپنی چارپائی وہاں بچھائیں، جہاں بلی آرام کرتی ہے۔

وہ کُھمبی (مَشروم) توڑیں جس پر کوئی کیڑا بیٹھا ہو۔

اپنا گھر اس جگہ تعمیر کریں، جہاں سانپ آرام کرتا ہو۔

چشمہ اس جگہ کھودیں جہاں پرندے دھوپ سے بچنے کےلئے آرام کرتے ہیں۔

اپنے جاگنے اور سونے کے اوقات پرندوں کے مطابق طے کرلیں، بہترین رزق پائیں گے۔

پانی اس چشمے سے پئیں جہاں سے گھوڑا پانی پئے، کہ گھوڑا کبھی گندہ پانی نہیں پیتا۔

خوب تیراکی کریں، آپ زمین پر اپنے آپ کو ایسا محسوس کرینگے جیسا کہ مچھلی پانی میں۔

خاموش رہیں، کم بولیں، آپکا دل پُرسکون ہوجائیگا. اور آپکی روح مطمئن اور پُر سکون رہیگی۔

کھلے آسمان کو ننگی آنکھ سے جتنا زیادہ ممکن ہو دیکھیں، آپکے خیالات روشن اور واضح ہوجائیں گے۔

سبز خوراک کھائیں، آپکی ٹانگیں جنگل کے باسیوں کی طرح مضبوط اور دل بیماریوں سے سخت مزاحمت کرنے والا ہوگا۔