وعلیکم السلام
فصیح بھائی خلاصہ کلام یہ ہے کہ آپ کی بات بنیادی طورپر بِلکل ٹھیک ہے، اور تفصیلاً یہ عرض کرونگا کہ آپ کی اِس بات کے دو پہلو نکلتے ہیں اور دونوں میں آپ کا پیغام درست ہے، پہلی بات یہ ہے جیسا کہ تیسرے شخص نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی چوتھے شخص نے اُس تیسرے شخص کو جرم کرتے ہوئے دیکھا تو بغیر ثبوت کے کیسے اُس نے الزام لگادیا، قانونی تفتیش بھی اپنی جگہ ہوجاتی، قانوی معاملات کو قانون کے مطابق دیکھا جاتا ہے، تو قانون نے اُس چوتھے شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کا اِختیار نہیں دیا تھا، لہٰذا اُس نے جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی من مانی عدالت لگالی، اگر ایسا نہ ہوتا تو اُس تیسرے شخص کے لئے مدد کرنا آسان ہوتا اور اُسے اُس پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا، بلکل وہ چوتھا شخص بہت قصور وار تھا جو معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن رہا ہے جِس میں کسی کی مدد کرنا بھی دُشوار ہوجائے
دوسری بات یہ ہے کہ معاشرے میں یہ منفی عمل بھی پایا جاتا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے کسی بے قصور پر جذبات میں آکر اِلزام لگادینا اور آپ کا یہ پیغام آپ کی یہ تھریڈ یقینن ایسی سوچ اور معاشرے کے اِس بِگاڑ کے تدارُک کے لئے ہی ہے، آپ نے جو بات کی وہ معاشرے کی تربیت کرنے اور اُسکی سوچ کو بہتر کرنے کے لئے ہے جو کہ فائدہ مند ہے تاکہ ایسا نہ ہوا کرے، ہمیں ایسی کوشش کرنی چاہیئے جو کہ قابلِ تحسین اور ایک اچھی بات ہے
آپ کا بہت شکریہ فصیح بھائی اِس قابلِ ستائش شیرنگ کے لئے
#Salmanssss
Salman Ahmed
Bookmarks