[RIGHT]میرا نام محمد وقاص عدیل ہے اور میں لاہور میں جاب کرتا ہوں۔ بارہ سال پہلے میں نے آئی ٹی دنیا جوائن کی اس دور میں جو فائدہ اور نالج میں نے اس ویب سائٹ سے حاصل کیا وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں اس وقت ایک کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں انسٹرکٹر تھا اور جب بھی مجھے کوئی آئی ٹی کے متعلق مسئلہ درپیش آتا تو فوراً میں آئی ٹی دنیا وزٹ کرتا تھا۔ آج بیٹھے بیٹھے جب آئی ٹی دنیا یاد آئی تو فوراً لوگن کیا۔ مجھے ابھی تک اس کا پاسورڈ یاد تھا جو کہ میں اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔وقت بہت بدل گیا ہے لیکن اس کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں۔
میری آئی ٹی دنیا سے محبت آج بھی ویسے ہی ہے لیکن مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز اب خاص فائدہ مند نہیں رہے۔ لوگ اپنا نالج یا تو شئیر نہیں کرتا چاہتے یا اب لوگوں کے پاس وقت نہیں ہے۔ جو بھی ہے لیکن 2010 سے پہلے کا دور بہت سہانا، پرسکون، محبتوں سے بھرا تھا۔
شکریہ