السلام علیکم دوستوں، امید ہے صحت اور ایمان کے بلند درجے میں ہوں گے انِ شاء اللہ۔
میں نے اپنی لوکیشن کا کیو آر کوڈ بنایا ہے جو کہ پی این جی فارمیٹ میں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اگر میں اس کیو آر کوڈ کو اپنے کسی دوست کو واٹس ایپ میسج کے ذریعہ بھیجوں اور وہ اسُے اپنے پاس ڈاؤنلوڈ کر لے تو کلک کرنے کے بعد اسُے براہِ راست گوگل میپ پر میری لوکیشن پر لے جائے۔ یعنی وہ کوڈ امیج، کلک ایبل ہو۔
اگر کوئی دوست اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمادے تو انتہائی ممنون ہوں گا۔
جزاک اللہ