عوام کو حکومت سے شکایت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
ہر کام میں صدر کی ہدایت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
وزیر خوشحال ہیں سارے غریبوں کی کچھ حالت نہیں
ہم کو اس سسٹم سے بغاوت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
ہر دفعہ نا اعتباروں کو ہی ووٹ دیتے ہیں کیوں یہ
اس ملک کے لوگوں میں جہالت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
جمہوری حکومت بھی بےگناہوں کو مرنے سے بچا نہ سکی
پاکستان پر امریکی حملوں کی لعنت پہلےبھی تھی اب بھی ہے
ہمارے ملک میں قانون صرف اور صرف غریبوں کےلئے ہے
آئین توڑ کے بھی مشرف کو راحت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
آئی ایم ایف سے قرضہ لے کے بھی کچھ ہاتھ نہ آیا ہمارے
لنگڑی معیشت کی ابتر حالت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
حق کے لئے آواز اٹھائی ہے اٹھاتے رہیں گے ہمیشہ
عثمان سچ بولنے کی عادت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
Bookmarks