اسلام آباد: اسلام آباد میں خود کش حملے اور فائرنگ سے چھ ایف سی افراد جاں بحق جبکہ پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مرگلہ روڈ پرایف سی کی بیرک میں خود کش دھماکے دھماکے سے چھ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی ہونے والے پانچ اہلکاروں کوپولی کلینک اسپتال میں منتقل کردیا گیاہے ۔
دھماکے کے بعد دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے قریبی گھر میں پناہ لے رکھی ہے ۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ایف سی کے بیرک پر حملے کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔واقعے کے بعد اسلام آباد میں دہشتگردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔دھماکے میں سات سے سات سے آٹھ کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مرگلہ روڈ پر دھماکے کی مذمت کی ہے۔
Aey Allah Pakistan ki halat sahi farma
Ameen
Bookmarks