Results 1 to 7 of 7

Thread: استخارہ مجرب (آزمودہ است)روحانی بابا

  1. #1
    Join Date
    07 Apr 2009
    Age
    48
    Posts
    38
    Threads
    4
    Thanked
    5

    Default استخارہ مجرب (آزمودہ است)روحانی بابا

    اسلام علیکم روحانی بابا ایک بار پھر آپ سب لوگوں کی خدمت میں حاضر ۔۔۔۔۔۔۔
    ایک بہت ہی آزمود استخارہ پیش خدمت ہے زیادہ تعریف خلاف ادب ہے ۔ہم یاہو کے پاکستان چیٹ روم نمبر 92 میں ہوتے ہیں ۔آپ ہم سے مدد لے سکتے ہیں۔
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default


    السلامُ علیکم

    استحارہ ایک سنت عمل ہے اور اس کا مکمل طریقہ احادیث مبارکہ میں موجود ہے جبکہ مذکورہ بالا طریقے کا سنت سے کوئی واسطہ نہیں ہے
    کوشش کریں کہ معاشرے میں سنتوں کو رواج دیں
    اللہ پاک ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق دے
    آمین
    شکریہ

  3. #3
    Join Date
    07 Apr 2009
    Age
    48
    Posts
    38
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default استخارہ

    [SIZE="4"]محترم ڈاکٹر صاحب بہت ساری ایسی دعایں ہیں جو کہ احادیث میں نہیں ہیں ۔۔۔جیسے درود تاج۔۔۔۔۔اور ۔۔۔۔ایک لمبی قطار ہے ایسی دعاؤں کی جن کو اگر میں لکھنے بیٹھ جاؤں تو شاید ایک پوری کتاب بن جایے۔دراصل اس استخارے کے کلمات میں بہت ہی ایک خاص بات ہے اور میرے خیال میں بدیع اللہ تبارک تعالیٰ کا ہی نام ہے اور اس استخارے میں غیر اللہ سے مدد نہیں مانگی جارہی ہے ۔۔۔۔۔پتہ نہیں آپ جیسے لوگوں کو اعتراض کرنے کا کویی زیادہ ہی شوق ہوتا ہے ۔بہرحال آپ اپنا کام کرتے رہو۔۔۔ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔۔۔۔اللہ ہر ایک کو اپنے کام سے کام رکھنے کی توفیق عطا فرمایے۔
    والسلام آپ سب لوگوں کا خادم روحانی بابا

  4. #4
    msuhail197's Avatar
    msuhail197 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th February 2017 @ 09:06 PM
    Join Date
    16 Jan 2008
    Age
    64
    Posts
    353
    Threads
    21
    Credits
    1,018
    Thanked
    15

    Default

    بھائی روحانی فرینڈ صاحب گذارش یہ ہے، کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ بڑا کوئي عامل ہوسکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو عاملوں کے سردار اور روحانیوں کے امام ہیں، آپ نے جو عملیات بتائے ہیں، اس سے زیادہ کوئی طاقت ور عمل ہوسکتا ہے، تو لوگوں کو وہی بتائے جائیں تو اثر تیز اور جلدی ہوگا، اور عملیات کی رجعت کا اندیشہ بھی نہیں ہے، یہی تو بھائی ڈاکٹر صاحب نے بات کہی ہے کیا یہ بات درست نہیں، ہمارا تجربہ ہے کہ وہ وظائف اور عملیات زیادہ اثر کرتے ہیں، جو مسنون ہیں، اگر اس سے زیادہ پر اثر عملیات ہوتے تو اللہ تعالی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ عطاء کرتے۔
    باحترامات فراواں

    اللہ تعالی آپ سب کا حامی وناصر ہو۔

    فقط والسلام

    دعاؤں کا متمنی


  5. #5
    Join Date
    07 Apr 2009
    Age
    48
    Posts
    38
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default مزید

    اسلام علیکم روحانی بابا ایک بار پھر آپ سب لوگوں کی خدمت میں حاضر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دراصل یہ استخارہ ان لوگوں کے لیے ہے جو عرصہ سے استخارہ کرتے آرہے ہیں اور ان کو کچھ نظر نہیں آتا ہے۔۔۔یہ ان لوگوں کے لیے آپ جیسے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔۔۔۔
    آپ جیسے لوگوں کی کیا ہی بات ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں رہتے ہویے آپ اور محترم ڈاکٹر صاحب سنت پر جس طرح عمل پیرا ہیں اللہ تمام لوگوں کو اس راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمایے۔۔۔۔۔ہم کو اغلب یقین ہے کہ ہر دو حضرات سَر سے پاؤں تک ظاہری طور پر بھی شریعت کے رنگ میں رنگے ہونگے بقول شاعر کے۔۔۔۔
    درکفے جام شریعت درکفے سندان عشق
    ہر ہوسنا کہ نہ دانند جام سنداں باختن
    جناب آپ لوگوں کی کیا بات ہے آپ کے سَر کو دیکھیں تو شریعت سے مزین کیا خوبصورت زلفیں ہیں اور عمامہ مبارک جو کہ عرب بھی نہیں پہنتے آپ ہر دو حضرات اوڑھتے ہو۔۔۔۔۔۔
    آپ کے چہرے ایک مٹھی اور چار انگل داڈھی سے آراستہ۔
    آپ کے جسم مبارک پر عربی دھوتی یعنی عربی لباس جو آقا ﷺ پہنا کرتے تھے ۔آپ نے شلوار قمیص اور پتلون تو کبھی پہنی ہی نہیں کیونکہ یہ خلاف شریعت ہے۔
    آپ پر دوحضرات کے ٹخنے مبارک ہمیشہ نظر آتے ہیں علاوہ نماز بھی کیونکہ یہ بھی سنت مبارکہ ہے۔
    الغرض جب آپ ہر دو حضرات ان ظاہری اور سامنے نظر آنے والی سنتوں پر اتنا عمل کرتے ہو تو پھر تو آپ دونوں کا حق بنتا ہے کہ اعتراض کرو۔۔۔۔۔
    والسلام آپ سب کا خادم روحانی بابا

  6. #6
    msuhail197's Avatar
    msuhail197 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th February 2017 @ 09:06 PM
    Join Date
    16 Jan 2008
    Age
    64
    Posts
    353
    Threads
    21
    Credits
    1,018
    Thanked
    15

    Default

    آپ بات کو کیسے بھی گما پھرا کر کرلیں اور ہماری ذات کو کتنا بھی تنقید کا نشانہ بنالیں، لیکن میرا پھر بھی یہی اصرار ہے کہ ہم جیسوں کو اور جو عرصہ سے استخارہ کرتے آرہے ہیں، اور ان کو کچھ نظر نہیں آتا ہے، سب کیلئے سنت نبوی والا استخارہ ہی بہتر ہے، یہ ہمارا ایمان بھی ہے اور تجربہ بھی، مسلمانوں کو اچھی اور افضل ترتیب بتانا ہی سب کے لئے مناسب ہوتا ہے، دین میں تو سب کے لئے کامیابی ہے، چاہے کوئی پاکستان میں رہتا ہے یا بیرون ملک، اس میں آپ کی کسی قسم کی تردید یا آپ کی کوئی کمی بتانا مقصود نہیں ہے، اگر آپ کو اس سے کوئی پریشانی ہوئی ہے تو میں آپ سے معذرت چاہنا ہوں، مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ کے احترام کا حکم بھی تو ہمیں دین اسلام ہی دیتا ہے۔ استخارہ میں تو میں سنت نبوی کی پابندی پر اصرار کروں اور مسلمان کے بارے میں سنت کو ترک کروں اس میں غلطی اور نقصان تو میرا ہی ہے۔

  7. #7
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Quote rohaani_friend said: View Post


    دراصل یہ استخارہ ان لوگوں کے لیے ہے جو عرصہ سے استخارہ کرتے آرہے ہیں اور ان کو کچھ نظر نہیں آتا ہے۔۔۔یہ ان لوگوں کے لیے آپ جیسے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔۔۔۔


    یعنی ایک تو لوگ صحیح معنوں میں سنت طریقہ اختیار نہ کر سکیں تو انہیں بجائے صحیح طریقے کی طرف راہنمائی دینے کے اور سنت طریقے سے دور لے جایا جا رہا ہے؟؟؟
    اور اگر اس طرح کسی کا استخارہ بالفرض والمحال ہو گیا تو اس کا کیا نتیجہ ہوگا؟؟؟
    چاہے شیطان ہی انہیں خواب میں کچھ الٹا سیدھا دکھا دے ۔ ۔ ۔ لیکن وہ اس کے بعد سنت سے مکمل طور پر دور ہو جائیں گے اور ہر معاملے میں ایسے ہی خلاف سنت طریقے اپنانے کی کوشش کریں گے
    اس تھریڈ کو میں منتقل تو نہیں کرتا لیکن یہیں پر بند کر رہا ہوں تاکہ اگر کسی کو اس طریقے پر عمل بھی کرنا ہو تو وہ تمام تفصیلات پڑھ کر فیصلہ کرے کہ آیا سنت پر عمل کرنا ہے یا من چاہے طریقے پر

    والسلام

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 20th May 2015, 01:21 AM
  2. Replies: 7
    Last Post: 10th October 2011, 02:21 AM
  3. Replies: 18
    Last Post: 7th May 2011, 11:25 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 21st August 2009, 08:52 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •