السلام علیکم بھائی!۔
اگر آپ "اپنا" پاسورڈ بھول گئے ہیں تو یاہو والے آپکا پاسورڈ "ری-سیٹ" کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے کہ یاہو کے "لاگ-ان" پیج پہ جائیں اور ۔"فارگاٹ یور آئی ڈی آر پاسورڈ"۔ آپشن کو سیلیٹ کریں۔ ایک پیج کھل جائے گا۔
اس پیج پر آپ اپنی "آئی ڈی" لکھیں اور نیچے "ویریفکیشن کوڈ" ٹائپ کر کے نیکسٹ کر دیں۔
دوسرا پیج اوپن ہوگا یہاں اپنی تاریخ ِ پیدائش، ملک کا نام اور پوسٹل کوڈ لکھیں۔ اور یہ چیزیں وہی لکھنی ہیں جو کہ آپ نے آئی ڈی بناتے وقت دی تھیں۔(اگر آپ نے درست انفارمیشن دی تھی تو یاد ہونا چاہیۓ، اور اگر غلط انفارمیشن دی تھی تو اسی لئے کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاٶں نہیں ہوتے)۔ اور نیکسٹ پریس کر دیں۔
یہ انفارمیشن درست ہونے کی صورت میں یاہو والے آپ سے وہ ۔"سیکرٹ سوال"۔ پوچھیں گے جو کہ آپ نے آئی ڈی بناتے وقت منتخب کیا تھا۔ یہ بھی آپ کو یاد ہونا چاہئے کیونکہ یاہو والوں نے اس وقت ہدایت کی تھی کہ یہ سوال آپکے پاسورڈ کی "ری-کوری" کے لئے کام آئے گا۔
اپنی تاریخ ِپیدائش، ملک کا نام، پوسٹل کوڈ اور خفیہ سوال کا جواب یہ چار چیزیں ایسی ہیں کہ اگر ان میں فارم بھرتے وقت غلط بیانی نہیں کی گئی تو سوفیصد آپ کو یاد ہوں گی۔ اور اگر غلط بیانی کی تھی اور اب یہ چیزیں بھول گئی ہیں تو بجائے اپنا وقت ضائع کرنے کے نئی آئی ڈی بنا لیں اور اپنے دوستوں کو سینڈ کر دیں۔ کیونکہ اگر اس میل باکس میں کوئی سنجیدہ مواد رکھنا تھا، اہم لوگوں سے رابطے کرنا تھے تو یہ ازحد ضروری تھا کہ درست معلومات فراہم کی جاتیں۔(جیسا کہ شناختی کارڈ وغیرہ بناتے وقت کی جاتی ہیں)۔
Bookmarks