Page 1 of 16 123411 ... LastLast
Results 1 to 12 of 189

Thread: سی ڈی کس طرح کام کرتی ہے۔۔۔۔

  1. #1
    Logicbrain's Avatar
    Logicbrain is offline Senior Member+
    Last Online
    21st December 2011 @ 04:24 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Posts
    1,127
    Threads
    28
    Credits
    1,000
    Thanked
    32

    Exclamation CD KIS TARAH KAAM KARTI HAI. must see

    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
    آپ تمام کا اس تھریڈ میں تہے دل سے استقبال ہے۔

    سب سے پہلے میں آپ تمام سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں۔ وہ یے ہے کے
    اس مضمون کو پڑھتے ہوئے آپ کے ذہن میں کئی سوال پیدا ہونگے۔ مگر
    جیسے جیسے آپ پڑھتے جائینگے آپ کے سوال کے جواب ملتے جائینگے۔
    دوسری گزارش یے ہے کے شاید میرے سمجھانے کا انداز بہتر نا ہو مگر
    آپ اس تھریڈ میں کچھ حاصل کرنے کی نیت اور ارادے سے پڑھیں،
    اور ایک نہیں دو دو ، تین تین مرتبے پڑھیں لیکن کوشش کریں کے جو
    بات میں نے سمجھانے کی کوشش کی ہے وہ بات آپ سمجھ جائیں۔
    تیسری اور اہم گذارش یے ہے کے جو کچھ میں نے سمجھانے کی کوشش
    کی ہے ، آپ اس بات کو اپنے بچوں ، بھائی بہنوں ، دوست و رشتے داروں ،
    اور ساری قوم تک پہنچادیں تاکے اس بات کو سمجھ کر کے ‘ کس طرح
    بے جان مشین سے جانداروں سے بھی بہتر کام لیا جاسکتا ہے‘، اللہ کرے
    ہماری قوم کو بھی ٹیکنو لوجی میں شوق پیدا ہو اور وہ بھی دوسری
    قوموں کی طرح آگے آئے اور ہماری قوم کا بھی نام اونچاکرے۔ آمین۔۔۔
    میں نے سی ڈی کے مطعلق بہت مختصر لکھا ہے ۔ صرف 10 فیصد ہوگا
    یا اس سے بھی کم ہوگا۔ساری بات اس تھریڈ میں لکھنا نا ممکن ہے۔

    " سی ڈی کس طرح کام کرتی ہے۔"

    پہلا مرحلا۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس بات کو سمجھنے کے لئے کے سی ڈی کس طرح کام کرتی ہے۔
    پہلے سی ڈی کی بناوٹ کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔
    آپ کے قریب ہی سی ڈی ہوگی اگر نہیں تو ایک سی ڈی تلاش کر لیں
    اور غور سے دیکھیں۔ ایک طرف آرپار نظر آنے والی ٹرانسپیرینٹ پلاسٹک ہے۔
    اور دوسری طرف لیبل تہے جس پر کمپنی نے یا آپ نے کچھ لکھا ہے۔دیکھنےمیں
    یے دو تہے نظر آتے ہیں مگر اصل میں یے پانچ تہے ہوتے ہیں۔

    ایک۔۔۔۔۔۔۔ پلاسٹک کی وہ تہے جو سی ڈی میں سب سے موٹی اور وزندار
    ہوتی ہے۔ اس پلاسٹک کا استعمال اُس ڈاٹا اور ڑفلکٹر تہے کی حفاظت اور مدد
    کے لےء کیا جاتا ہے، جو بال سے بھی پتلی اور کمزور ہوتی ہے۔ یے پلاسٹک آرپار
    نظر آنے والی اسلئے ہوتی ہے۔ کیونکے ڈاٹا تہے اس پلاسٹک تہے کے پیچھے لگی
    ہوتی ہے جس پر آپ کا محفوظ کیا ہوا سارا ڈاٹا ہوتاہے۔ جس کو کمپیوٹر لیزر
    شعاع کی مدد سے لکھتا اور پڑھتا ہے۔ ڈاٹا اور ڑفلکٹر تہے کافی کمزور ہونےکی
    وجہ سے ان تہے کو پکڑے رکھنے کے لئے یے پلاسٹک تہے کا استعمال کیاجاتا ہے۔
    اس پلاسٹک کے استعمال کے اور بھی مقاصد ہیں جن کا سمجھنا اتنا ضروری نہیں۔

    دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پلاسٹک کی تہے پر ڈاٹا تہے لگایا جاتا ہے جس پر ٹراکس بنی ہوتی ہیں۔
    دائرہ نما بہت باریک لکیرین بنی ہوتی ہیں جو اندر سے باہر کی طرف جاتی ہیں۔
    اور ان لکیروں میں خانے بنے ہوتے ہیں۔ تصویر دیکھیں ۔یے تہے بھی تب تک
    ٹرانسپیرنٹ ہوتی ہے جب تک اس پر ڈاٹا لکھا نہیں جاتا۔ یہی وہ خاص تہے ہے Name:  cd-spiral1.GIF
Views: 2064
Size:  17.0 KB
    جس پر آپ کے تمام ڈاٹا ،میوزک، ویڈیواور گرافکس محفوظ ہوتے ہیں۔ اور اسی لیر
    پر آپ کو زیادہ غور کرنی ہے۔

    تین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس پر رفلکٹر تہے لگائی جاتی ہے۔ رفلکٹر وہ چیز ہے کے جس پر اگر روشنی
    پڑتی ہے تو وہ چمکنے لگتا ہے یعنی اس پر گری ہوئی روشنی کو واپس لوٹا دیتا ہے۔
    سی ڈی میں صرف یہی دو تہے کام کے ہوتے ہیں۔
    باقی دو حفاظت اور ایک لکھنے کے لئے لیبل تہے ہوتی ہے۔

    چار۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس رفلکٹر تہے پر ایک سخت مگر بیحد پتلی تہے لگائی جاتی ہے،
    جو لیبل اور رفلکٹر تہے کی دوسری طرف سے حفاظت کرتا ہے یعنی جسطرف
    لیبل تہے لگی ہوتی ہے۔ یے تہے لیبل تہے اور رفلکٹر تہے کے درمیان ہوتی ہے۔
    تاکے اگر لیبل تہے پر کچھ لکھا جائے یا کچھ دھّکا لگے تو یے تہے ڈاٹا اور رفلکٹر تہے
    کی حفاظت کرے۔ یاد رہے کے یے تہے اتنی سخت نہیں ہوتی کے آپ کسی بھی
    نوکیلی قلم سے لیبل پر لکھیں اور وہ محفوظ رہے۔

    پانچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری تہے جسے لیبل تہے کہتےہیں، جس پر سی ڈی
    کے معلومات لکھے ہوتے ہیں۔۔

    یے تو ہوئی سی ڈی پر تفصیلی جائزہ۔ اب اصل بات کی طرف چلتے ہیں۔۔

    یہاں سے دوسرا مرحلا شروع ہوتا ہے۔

    کمپیوٹر سی ڈی پر کس طرح لکھتا ہے۔

    آپ سب جانتے ہیں کے کمپیوٹر یعنی پروسیسر ہر کام اپنی زبان میں کرتا ہے ۔
    یعنی مشین لانگویج میں جو بینیری نمبر کی شکل میں ہوتی ہے۔تصویر دیکھیں
    جب انسان کمپیوٹر کو کسی کام کا حکم دیتا ہے ، تو پروسیسر اًس کام کو اپنی زبان میں Name:  untitled3.GIF
Views: 2085
Size:  5.4 KB
    یعنی بینیری نمبرمیں بدل لیتا ہے ۔ پھر کام کرنے کے بعد جو نتیجا نکلتا ہے اس نتیجے کوانسان
    کی زبان میں بدل کر تصویر یا آواز کی شکل میں انسان کو دکھاتا یا سناتا ہے۔اور جب تک
    انسان کو دکھانا یا سنانا نہیں ہوتا تب تک نتیجے کو اپنی ہی زبان بینیری نمبر میں رکھتا ہے۔
    مثال کے طور پر آپ نے کمپیوٹر کو حکم دیا کے اے بی سی ڈی ای یف ان حروف کو سی ڈی
    پر لکھو۔ اب پروسیسر ان حروف کو بینیری نمبر میں بدل کر سی ڈی رائٹر کی مدد سے سی ڈی
    پر لکھتا ہے۔ سی ڈی رائٹر اور سی ڈی ریڈر کا کام الگ الگ ہوتا ہے۔ لیکن ان دونو میں
    لیزر شعاع ہوتی ہے۔ جسے لیزر بیم کہتے ہیں۔ اب سی ڈی رائٹر اپنی شعاع سی ڈی کے
    سینے پر پھینکتی ہے ۔پلاسٹک کی تہےپر۔اور شعاع پلاسٹک کی پہلی تہے سے گزرتی ہوئی
    دوسری ڈاٹا تہے تک پہنچ جاتی ہے۔ اگر ایک لکھنا ہے تو سی ڈی رائٹر اپنی شعاع ہلکی
    پہینکتی ہے جس سے ڈاٹا لیر کو کچھ نقصان نہیں ہوتا ، اور اگر صفر لکھنا ہو تو سی ڈی رائٹر
    اپنی شعاع تیز پہینکتی ہے جس سے ڈاٹا لیر کا ایک خانہ جل جاتا ہے ۔ اور اسی کو سی ڈی
    برن یعنی سی ڈی جلانا کہتے ہیں۔ اسی طرح سارا ڈاٹا ایک اور صفر میں لکھا جاتا ہے۔ Name:  untitled2.GIF
Views: 2201
Size:  5.5 KB
    آپ ایک بلکل خالی سی ڈی اور اک ڈاٹا لکھی ہوئی سی ڈی لیں اور غور سے دیکھیں،
    خالی سی ڈی ڈاٹا لکھی ہوئی سی ڈی سے زیادہ چمکدار ہوتی ہے، صاف آئینے کی طرح، کیوں
    کے خالی سی ڈی کی ڈاٹا تہے ابھی جلا نہیں ہے اور آپ کی نظر رفلکٹر تہے سے ٹکرا رہی ہے۔
    جب یے ڈاٹا تہے ضرورت کے مطابق جلادی جائےگی، پھر آپ کی نظر رفلکٹر تہے تک نہیں پہنچے گی۔

    اب آپ کی وہ سی ڈی تیار ہے جس پر آپ نے اپنی ڈاٹا یعنی اے بی سی ڈی ای یف
    محفوز کیا تھا ، آپ یے سی ڈی کہیں بھی لےجا سکتے ہیں اور کسی بھی کمپیوٹر میں
    دیکھ سکتے ہیں۔ ایک بات یہاں یے یاد رکھنے کی ہے کے پروسیسر نے جو ڈاٹا سی ڈی
    پر محفوظ کیا ہے وہ بینیری نمبر میں ہے،کیوں کے وہ ابھی آپ کو دکھانا یا سنانا نہیں ہے۔
    جب دکھانا یا سنانا ہوگا وہ آپ کی زبان میں بدل کر شو کریگا۔

    اب یہاں سے تیسرے مرحلے کا آغاز ۔۔۔

    آپ نے ابھی جس سی ڈی پر ڈاٹا اے بی سی ڈی ای یف محفوظ کئے تھے وہ سی ڈی
    جب آپ دوبارہ سی ڈی روم یا رائیٹر میں ڈالیں گے۔ تو فوراً سی ڈی روم یا رائیٹر
    پروسیسر کواطلاع بھیجتا ہے اور پروسیسر اس سی ڈی کو پڑھنے کا حکم دیتا ہے۔
    آگے ہے مزےدار بات۔۔۔۔
    سی ڈی روم یا رائیٹر اپنی لیزر بیم سی ڈی کے سینے پر پھینکتا ہے۔ یے شعاع سی ڈی
    کی پہلی تہے پلاسٹک کی تہے سے گزرتی ہوئی ڈاٹا تہے تک پہنچ جاتی ہے ، اگر
    ڈاٹا تہے جلی ہوئی نہیں ہے تو یے شعاع ڈاٹا تہے سے آگے گزرتی ہے اور رٍفلکٹر سے
    ٹکراتی ہے، رٍفلکٹر اس شعاع کو واپس لوٹا دیتا ہے۔ یے شعاع جس راستے سے ہوتی
    ہوئی آئی تھی اسی راستے سے واپس گزرتی ہوئی پروسیسر تک پہنچ جاتی ہے۔
    اور جیسے ہی شعاع پروسیسر تک پہنچتی ہے ، پروسیسر فوراّ لکھتا ہے ایک، اور اپنی
    میموری میں محفوز کرلیتا ہے۔ اور اگر ڈاٹا تہے جلی ہوی ہے تو شعاع رفلکٹر تک پہنچ
    نہیں پاتی اور وہیں ختم ہو جاتی ہے۔ جب شعاع واپس نہیں آتی تو پروسیسر اپنی
    میموری میں فوراّ لکھتا ہے صفر۔اسی طرح سارا ڈاٹا یعنی بینیری نمبر میموری
    میں دوبارہ جمع کرلیتا ہے جسطرح اس نےسی ڈی رایٹر کی طرف بھیجاتھا اور ہماری زبان
    میں بدل کر شو کرتا ہے۔ یاد رہے، شعاع کے انتظار کا ایک طے شدہ وقت ہوتاہے ،
    طے شدہ وقت تک اگر شعاع واپس آگئی تو کونٹ ہوگا ایک ورنا صفر۔ اور اگر
    کونٹنگ ایک ایک ایک ایک ایک ایک ہوئی تو اس کا مطلب یے ہوگا کے سی ڈی
    خالی ہے۔ کیونکے سی ڈی برن نہیں ہوئی ہے، اور شعاع لگاتار واپس آتی ہے۔ اور اگر
    صفر صفر صفر صفر صفر صفر ہوا تو یا سی ڈی روم خالی ہے یا سی ڈی کی حالت
    ایسی ہوئی ہے کے شعاع رفلکٹر تک پہنچ نہیں پا رہی ہے۔
    اسطرح پروسیسر ایک اور صفر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی ڈاٹا سی ڈی پر لکھتا اور پڑھتا ہے۔

    اب آپ ان باتوں پر زیادہ غور کریں کے اگر آپ کی سی ڈی ریڈ نہیں ہورہی ہے تو
    ضرور سی ڈی روم کی شعاع رفلکٹر تک پہنچ نہیں پارہی۔ اس کے وجوہات۔۔ سی ڈی پر
    کسی بھی طرح کا میل یا گندگی لگی ہوگی۔ ہاتھ کا لگا پسینا بھی کافی اثر دکھاتا ہے۔ سی ڈی
    ٹیڑی یا ٹوٹی ہوگی۔ سی ڈی پر ہلکی یا گہری لکیریں ہونگی۔ سی ڈی پر لیبل کی
    طرف سے نقصان پہنچا ہوگا۔ یا سی ڈی روم پر اس جگا دھول جمی ہے جہاں سے
    لیزر شعاع نکلتی ہے یا سی ڈی روم سے شعاع بلکل بھی نکل نہیں رہی ہے یعنی سی ڈی
    روم خراب ہوگا۔
    کئی باتیں آپ کے سوالات کے بعد سامنے آئینگی انشاءاللہ۔ اس لئے اگر کوئی سوال ہو
    یا کوئی بات سمجھ میں نا آئی ہو تو ضرور پوچھیں۔ جواب دینے کی پوری کوشش
    کرونگا ۔۔ ۔ اگر کسی نے کوئی رائے دینا ہو یا کوئی غلطی نظر آئی ہو تو
    فوراً اطلاع کریں ۔انشاءاللہ پہلا رسپونس دیا جائے گااور جلد از جلد ایڈٹ کیا جائے گا۔
    دوستوں یے چھوٹی سی کوشش کامیاب رہی یا نہیں صرف آپ کے رپلائی یعنی
    جواب سے پتا چلیگا۔ اس لئے ضرور لکھیں۔

    اپنی دعاؤں میں اس ناچیز کو ضرور یاد رکھیں۔

    اللہ حافظ ،،،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
    Last edited by Logicbrain; 16th April 2009 at 09:02 PM.

  2. #2
    sx1001's Avatar
    sx1001 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd October 2022 @ 07:03 PM
    Join Date
    23 Dec 2007
    Location
    karachi/liaqtabad
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    1,963
    Threads
    60
    Credits
    69
    Thanked
    60

    Default

    Thank You Janab Logicbrain Sahab Aap Nay Buhut Intezar Karaya Khair Deer Aaye Durust Aaye Ki Bunyaad Par Aap Ki Thread Waqaee Buhut Khoob Hay Umeed Karta Hon Aap Isi Tarhan Achi Achi Thread Kartay Rahain Gay.
    Aap Ka Bhai Muhammad Shoaib
    Feeaman Allah

  3. #3
    MOhammad shah is offline Junior Member
    Last Online
    4th May 2015 @ 09:41 PM
    Join Date
    12 Jan 2009
    Posts
    28
    Threads
    2
    Credits
    945
    Thanked
    0

    Default

    ge8

  4. #4
    Rashid Jan's Avatar
    Rashid Jan is offline Advance Member
    Last Online
    25th December 2022 @ 04:34 AM
    Join Date
    20 Jul 2008
    Location
    ur Dreams
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    3,889
    Threads
    49
    Credits
    85
    Thanked
    70

    Default

    very nice sharing bro...

  5. #5
    Nasir4u is offline Senior Member+
    Last Online
    27th October 2009 @ 01:13 AM
    Join Date
    19 Feb 2009
    Age
    40
    Posts
    194
    Threads
    2
    Credits
    841
    Thanked
    3

    Default jazaakallah khair....

    Assalamu Alaykum warahmatullahi wabarakatuhu



    jazakallah khair logicbrain ji.............
    hame aap se aisi hi umeed thi
    aur ham sare readers se ye guzarish karenge ki is thred se faida uthaye aur dusron tak bhi is information ko pahuchayen
    aur dua hai ki Allah logicbrain ji ke ilm me aur izaafa kare aur un se aur bhi qidmat le...Ameen
    aur janab ham aap ke agle thread ke muntazir hain

    wasalamu Alaykum warahmatullahi wabarakatuhu....

  6. #6
    evershine4ever is offline Junior Member
    Last Online
    3rd December 2010 @ 01:09 PM
    Join Date
    14 Apr 2009
    Age
    45
    Posts
    3
    Threads
    0
    Credits
    994
    Thanked
    0

    Default

    Jazak Allah.
    Allah ap ko aur achi aur informative information ki bharpoor tofeeq day.

    Thanks

  7. #7
    Logicbrain's Avatar
    Logicbrain is offline Senior Member+
    Last Online
    21st December 2011 @ 04:24 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Posts
    1,127
    Threads
    28
    Credits
    1,000
    Thanked
    32

    Default

    Quote sx1001 said: View Post
    Thank You Janab Logicbrain Sahab Aap Nay Buhut Intezar Karaya Khair Deer Aaye Durust Aaye Ki Bunyaad Par Aap Ki Thread Waqaee Buhut Khoob Hay Umeed Karta Hon Aap Isi Tarhan Achi Achi Thread Kartay Rahain Gay.
    Aap Ka Bhai Muhammad Shoaib
    Feeaman Allah

    WSLM::

    shoyeb sir, himmat afzayee ka behad shukriya.

    aap say ek baat poochni hai, kya iss thread may jo kuch
    samjhaya hoon, wo baat samaj aarahi hai, ya samajhnay may
    preshani horahi hai?

    aap k jawaab ka intezaar hai,

    fee amanAllah.

  8. #8
    PICES_21FEB's Avatar
    PICES_21FEB is offline Senior Member+
    Last Online
    8th June 2015 @ 12:46 AM
    Join Date
    28 Feb 2009
    Age
    38
    Posts
    381
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    Masaha Allah...zaheenaseeb..buhat acchay..humain ap ke yeah post bhuhat manoos lage.
    post karnay ka shukrya ..or ab is kam ko jare rakhye.

  9. #9
    Logicbrain's Avatar
    Logicbrain is offline Senior Member+
    Last Online
    21st December 2011 @ 04:24 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Posts
    1,127
    Threads
    28
    Credits
    1,000
    Thanked
    32

    Default

    Quote MOhammad shah said: View Post
    ge8




    mohammed sha sir,

    nawazish, k aap nay saraha,

    dua may zaroor yaad rakhiye.


  10. #10
    ItHero is offline Member
    Last Online
    16th February 2010 @ 03:17 AM
    Join Date
    05 Aug 2008
    Location
    Hyderabad
    Posts
    1,610
    Threads
    62
    Thanked: 1

    Default

    great sharing

  11. #11
    sx1001's Avatar
    sx1001 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd October 2022 @ 07:03 PM
    Join Date
    23 Dec 2007
    Location
    karachi/liaqtabad
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    1,963
    Threads
    60
    Credits
    69
    Thanked
    60

    Default

    aap nay jis tarhan detail say samjhaya hay buht acha laga aur samajh bhi aaya hay umeed karta hon aap isi tarha hamari maloomat main izafa kartay rahain gay.

  12. #12
    Join Date
    05 Dec 2008
    Location
    MA K Qadmo Taly
    Gender
    Male
    Posts
    5,557
    Threads
    52
    Credits
    1,368
    Thanked
    261

    Default

    Very Nice Information
    Keep It ............ > Up!
    /\/\/\/Coming Soon With New \/\/\/\

Page 1 of 16 123411 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2015, 02:19 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 17th December 2014, 02:57 PM
  3. ۔۔۔۔عرب ایکسڈنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    By *Black*Beauty* in forum Photo Gallery
    Replies: 4
    Last Post: 11th May 2012, 12:22 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •