Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: چہرے کیا کہتے ہیں ؟

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default چہرے کیا کہتے ہیں ؟

    دنیا میں اربوں انسان ہیں لیکن ہر چہرہ دوسرے سے مختلف ہے۔چہرے کے خدوخال بھی مختلف خصوصیات کی عکاسی کرتے ہیں۔چہرہ پڑھنے کا فن زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔اس کا آغاز چین سے ہوا۔
    عام طور پر چہرے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے-پہلا حصہ ،پیشانی،دوسرا حصہ، آنکھ اور ناک کے درمیان، جبکہ تیسرا ناک کی نوک سے لے کر تھوڑی کے نچلے حصے تک-اگر درج بالا حصوں*میں مطابقت ہو تو چہرہ کافی اچھا سمجھا جاتا ہے۔

    پیشانی -

    پیشانی کی چوڑائی 4 سے 5 انچ تک ہو تو وہ شخص خوشحال اور کامیاب ہوگا بے ڈھنگ اور تنگ پیشانی والا شخص مشکل قسم کا ہوگا۔اگر کسی کی پیشانی تکونی زاویہ ظاہر کرتی ہو تو وہ شخص ناخوش اور گھریلو مسائل سے دوچار ہوسکتا ہے۔بال پیشانی کے درمیان سے نیچے کی طرف جُھکے ہوئے ہوں تو وہ شخص نسوانیت کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔پیشانی پر بالوں کی لائن اگر انگریزی حرف " M “ کی شکل ظاہر کرے تو ایسے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں۔اس طرح کے لوگ سائنس داں ، موسیقار یا ادیب ہوتے ہیں ۔پیشانی بہت بڑی اور نشیب و فراز والی ہو تو وہ شخص ذہنی مریض ہو سکتا ہے۔جس شخص کی پیشانی پُر گوشت ہو وہ شخص بڑا خود پسند،بلند حوصلہ اور مغرور ہوگا۔

    آنکھیں-

    آنکھیں اپنے حجم کے لحاظ سے اگر معمول سے بڑی ہوں تو ایسا شخص نہایت ذمہ دار اور بہادر ہوتا ہے۔چہرے کے مقابلے میں چھوٹی آنکھوں والا شخص (مرد ) ضدی طبعیت اور گُھنی طبعیت کا مالک ہوسکتا ہے جبکہ چھوٹی آنکھیں رکھنے والی خاتون میں حسد کا مادہ زیادہ ہوتا ہے۔لیکن اگر ایسی عورت کا دل جیت لیا جائے تو پھر تازندگی وفادار رہتی ہیں۔اگر کسی خاتون کی آنکھیں چھوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ گول بھی ہوں تو یہ بےوفا ہونے کی علامت ہے۔چھوٹی سیاہ اور چمکتی ہوئی آنکھیں جن کے ساتھ اگر گھنے سیاہ ابرو بھی ہوں تو یہ مکاری اور معاملہ فہمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
    متوسط آنکھ باحیا اور نادار لوگوں سے نسبت رکھنے کا پتہ دیتی ہیں۔جس شخص کی آنکھ جتنی زیادہ روشن ہوگی وہ اتنا ہی بیماری اور مشکلاتِ دنیاوی سے محفوظ رہے گا۔اور اُس پر کسی قسم کے جادو وغیرہ کا بھی اثر نہیں ہوسکے گا۔
    گُفتگو کے وقت آنکھیں اِدھر اُدھر گھمانے والا شخص فریبی،بد خصلت اور دھوکے باز ہوگا۔کن انکھیوں سے دیکھنے والے اشخاص تنگ دل مطلب پرست اور بے مروت ہونگے ایسے لوگوں کے دلوں پر محبت کا اثر کم ہی ہوتا ہے۔نیلی آنکھوں والے مزاج میں معتدل اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔سبزی مائل آنکھوں والے بے صبر ہوتے ہیں۔سرخ آنکھوں والے مخالف صنف کی کمزوریوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

    ناک۔

    جس شخص کی ناک لمبی اور اُس کے نیچے کا حصہ گول ہو تو وہ کاروباری شخصیت کا حامل ہوسکتا ہے۔جبکہ لمبی ناک اگر نیچے کی طرف جھکی ہو تو ایسا شخص دنیاوی ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔چھوٹی ناک والے اشخاص جلد باز اور خیالی پلاؤ پکانے میں ماہر ہوتے ہیں ۔چوڑی ناک والا شخص حساس،سرگرم اور پُر اُمید ہوتا ہے ۔پتلی ناک والے نازک طبع ،سلجھی ہوئی شخصیت کے ساتھ ساتھ خود غرضی کی طرف بھی مائل ہوسکتا ہے۔ناک درمیانی ہو تو ایسے لوگ رحمدل، نرم مزاج، اور سخی ہوتے ہیں۔اگر ناک کی نوک نکلتی ہوئی ہو تو ایسی عورتیں نہایت فسادی ہوتی ہیں۔

    کان۔

    اگر کان کی اندرونی ساخت چوڑی ہو تو ایسے لوگ موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں جبکہ کان کی بیرونی ساخت اوپر کی جانب نوک دار ہو تو ایسے اشخاص خوش مزاج اور سُلجھی ہوئی طبعیت کے مالک ہو سکتے ہیں ۔اگر کان کا بالائی حصہ آنکھوں کی سطح سے بلند ہو تو ایسے لوگ عقلمند اور ذہین ہوتے ہیں۔چھوٹے کان والے اشخاص کو قیافہ شناسی میں بےوقوف اور جاہل سے تعبیر کیا جاتا ہے-

    ہونٹ-

    اگر ہونٹ بھاری ہوں تو ایسے لوگ کافی جذباتی اور رومان پسند ہوتے ہیں۔جس شخص کے ہونٹ کُھلے رہتے ہوں تو اُس کی شخصیت مزاحیہ اور نمائش پسند ہوگی۔پتلے ہونٹوں والے افراد خرچ کے معاملے میں کافی محتاط ہوتے ہیں۔البتہ اگر ہونٹ کا نچلا حصّہ کافی نمایاں ہو تو ایسا شخص حاسد اور کینہ پرور بھی ہوسکتا ہے۔جن لوگوں کے دہانے پھیلے ہوئے ہوتے ہیں وہ بدمعاشی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔سرخ ہونٹ خوش قسمتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

    ابرو۔

    جس شخص کے ابرو یعنی بھویں آنکھ کے بہت قریب ہوں تو یہ عقل مندی کی علامت ہیں۔اگر دونوں بھویں ایک دوسرے سے بہت زیادہ دور ہوں تو ایسا فرد سنگدل ہوگا اور یہ بےوقوفی کی علامت ہے۔ابرو کشیدہ ،باریک،اور کمان کی مانند خمدار ہوں تو وہ شخص دولتمند ،عقلمند اور صاحبِ عزت ہوگا۔ابرو پر بال نہ ہوں یا بہت کم ہوں تو ایسا شخص مفلس اور کم ہمت ہوگا ۔موٹی اور سخت ابرو غربت کو ظاہر کرتی ہیں۔اگر دونوں ابرو کے درمیان خالی جگہ زیادہ ہو تو وہ غصے والا اور اگر جگہ کم ہو ابرو میں تو وہ دلیر اور سچا دوست ثابت ہوگا۔

    گردن

    موٹی اور پُر گوشت گردن والے لوگ امیر اور انصاف پسند ہوتے ہیں۔ٹیڑھی گردن مفلسی کی علامت ہے۔نازک گردن عقلمندی اور صلح پسندی کی علامت ہے ( یعنی تمام لڑکیاں عقلمند اور صلح جو ہوتی ہیں ) :wink:
    چھوٹی گردن چالاکی کی علامت ہے ۔چوڑی گردن بے وقوفی کی علامت ہے۔لمبی گردن والے مرد بےوقوف جبکہ عورتیں چالاک،معاملہ فہم اور عزتِ نفس کا خیال رکھتی ہیں۔اگر گردن پر ایک سیدھی لائن ہو تو عمر دراز ہوگی اگر دو لکیریں ہوں تو ایسا شخص نیک طبعیت ،صاحبِ ہنر اور دولت مند ہوگا۔اگر تین لائن ہو تو دولت مند کے ساتھ فعلِ بد کا عادی ہوگا۔اگر چار لائن ہو تو طبعیت پریشان اور بےقرار رہے گی۔(ویسے اتنی لمبی گردن کے چار لائن ہوں کسی کی نہیں ہو سکتی تو پریشان نہ ہونا اہلِ محفل

    رخسار۔

    جس شخص کے رخساروں پر مسکراتے ہوئے گڑھے پڑتے ہوں وہ شخص بہت دولت مند ہوگا۔

    رفتار-

    آہستہ چلنے والے لوگوں کا حافظہ کمزور اور خراب ہوگا۔تیز رفتار اور چھوٹے قدم اُٹھانے والے اشخاص بلند خیال،شائستہ طبعیت اور ہر کام میں دلیر اور ثابت قدم ہوتے ہیں۔ترچھی چال چلنے والا شخص بزرگوں کی خدمت کرنے والا ہوگا۔جس کا قدم بڑا اور چلنے میں برابر نہ ہو وہ شخص لالچی حاسد بےوقوف اور بدی کرنے والا ہوگا۔جُھک کر چلنے والے لوگ عاقل دانا اور محنتی ہوتے ہیں۔جو شخص بات کرتے وقت ہاتھ اور پاؤں کو حرکت دے وہ فضول بے عقل اور غیبت کرنے والا ہوگا۔جو شخص ایک جگہ پر چین سے نہ بیٹھے وہ حاسد اور جھگڑالو ہوگا۔

  2. #2
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:27 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,494
    Threads
    150
    Credits
    18,358
    Thanked
    721

    Default

    Achi Sharing hai....

  3. #3
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    اچھی انفارمیشن شیئر کروائی ہے آپ

  4. #4
    zeshan_umar's Avatar
    zeshan_umar is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd April 2015 @ 02:12 PM
    Join Date
    02 Feb 2010
    Location
    Riyadh
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    1,057
    Threads
    37
    Credits
    0
    Thanked
    124

    Default

    بہت شکریہ

  5. #5
    ~*$ahil*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    14th August 2010 @ 06:11 PM
    Join Date
    05 Aug 2008
    Location
    Khyalaat Ki Dunya Mein
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    3,493
    Threads
    156
    Credits
    950
    Thanked
    445

    Default

    Nice info....

  6. #6
    shazy's Avatar
    shazy is offline Senior Member+
    Last Online
    10th March 2024 @ 11:10 PM
    Join Date
    17 Nov 2007
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    423
    Threads
    8
    Credits
    1,439
    Thanked
    12

    Default

    interesting aeeeh
    Musafir Hoo YaRo

  7. #7
    Nahid's Avatar
    Nahid is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd June 2013 @ 12:02 PM
    Join Date
    06 Aug 2009
    Location
    ALLAH ki panha main
    Gender
    Female
    Posts
    12,059
    Threads
    905
    Credits
    960
    Thanked
    2774

    Default

    Great thraed..acchi info share ki hai aap ne...lekin member dhyan rakhiyega yeh hatmi baaten nahi hoti hai ..inhen amli zindagi main weham na banne den...

  8. #8
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Buhat Achi Info Di Hai Aap Ne...
    Shukria Is Useful SharinG Ka

  9. #9
    danish564 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2015 @ 01:01 AM
    Join Date
    01 Mar 2009
    Age
    34
    Posts
    357
    Threads
    44
    Credits
    0
    Thanked
    23

    Default

    keep it up

  10. #10
    Osho's Avatar
    Osho is offline Senior Member+
    Last Online
    8th September 2022 @ 07:32 PM
    Join Date
    11 Jan 2010
    Location
    Pakistan
    Age
    42
    Posts
    455
    Threads
    51
    Credits
    0
    Thanked
    82

    Default

    chehra parhnay k ilm ko qiafa shanasi kehtay hain shaid. nice info

  11. #11
    Noor_Fatima's Avatar
    Noor_Fatima is offline Senior Member+
    Last Online
    26th May 2015 @ 08:58 PM
    Join Date
    24 Mar 2014
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    165
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    7

    Default

    Nice sharing!

  12. #12
    shehzadamc is offline Senior Member+
    Last Online
    9th December 2014 @ 03:17 PM
    Join Date
    19 Apr 2014
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    533
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    20

    Default

    any one try this?

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 49
    Last Post: 19th November 2022, 09:46 PM
  2. Replies: 23
    Last Post: 27th October 2016, 06:37 PM
  3. سہرے کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟
    By mohammadhanif14 in forum Ask an Expert
    Replies: 5
    Last Post: 6th July 2013, 02:32 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 18th September 2011, 12:44 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •