بہت سے دوستوں کو پتہ ہو گا کہ مشہور فائل ہوسٹنگ سروس میگا اپ لوڈ سے فائل ڈاؤن لوڈ کرنا آسان نہیں۔ اس کےلئے پہلے میگا اپ لوڈ والوں کا ٹول بار انسٹال کرنا پڑتا ہے۔اسکے بعد جا کر کوئی بھی وہاں سے فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ ورنہ یہی پیغام ملتا ہے کہ آپ کے ملک کےلئے دستیاب تمام ڈاؤن لوڈنگ لائنز مصروف ہیں۔اب ٹول بار کو انسٹال کرنا بھی بہت مسئلہ ہے کیونکہ آجکل زیادہ تر ٹول بارز کے ساتھ اسپائی وئیرز،ایڈ وئیرز اور نہ جانے کیا کیا شامل ہوتا ہے جو کہ کمپیوٹر سے قیمتی معلومات کی چوری کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا موجب بھی بنتا ہے۔اس لئے ہر کوئی نئی ٹول بار انسٹال کرنے سے کتراتا ہے۔ لیکن گھبرائے مت۔ میگا اپ لوڈ والوں کی اس چلاکی کا حل بھی ہے۔ اس کے لئے آپ کے سسٹم پر ایک فری انٹرنیٹ براؤزر فائر فاکس انسٹال ہونا چاہئے۔جو کہ انتہائی مقبول عام انٹرنیٹ براؤزر ہے اور یقینا تمام دوست اس سے واقف ہوں گے۔ فائر فاکس انسٹال کرنے کے بعد اس کو چلائیں اور مندرجہ ذیل لنک کو اسکے ایڈریس بار میں لکھ کر چلائیں اور وہاں سے میگا اپ لوڈ ایس ایکس تین نام کا ایڈ اون انسٹال کر لجیئے۔
https://addons.mozilla.org/firefox/3843
انسٹال کرنے کے بعد فائر فاکس کو ایک بار بند کرکے چلائیں گے تو یہ ایڈ اون بھی چل جائے گا۔ اب آپ کو کرنا یہ ہے کہ میگا اپ لوڈ سے کوئی بھی فائل ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے فائر فاکس کو چلا کر اسکے مینو بار میں سے ٹولز کے مینیو میں جا کر میگا اپ لوڈ نامی ایڈ اون کوانیبل کر دیں اور اسکے بعد میگا اپ لوڈ سے ڈاؤن لوڈنگ کرنے کےلئے مطلوبہ لنک ایڈریس بار میں لکھ کر انٹر کیجئے۔جب تمام مراحل مکمل ہو جانے کے بعد فائل کی ڈاؤن لوڈنگ شروع ہو جائے تو پھر دوبارہ فائر فاکس کے مینو بار میں سے ٹولز کے مینیو میں جاکر میگا اپ لوڈ نامی ایڈاون کوڈس ایبل کر دیں۔ اسطرح ہر بار نہایت آسانی سے کسی بھی فائل کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔