Results 1 to 7 of 7

Thread: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟

  1. #1
    Fatat-Al-Quraan's Avatar
    Fatat-Al-Quraan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th November 2012 @ 02:14 PM
    Join Date
    17 Apr 2009
    Posts
    366
    Threads
    80
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Thumbs up کون سا عمل سب سے افضل ہے؟

    حضرت ابو زر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
    "اللہ پر ایمان لانا اور (اس کے بعد) جھاد فی سبیل اللہ"
    (بخاری)

    اللہ تعالی پر ایمان لانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث مبارکہ میں سب سے افضل ترین عمل جھاد فی سبیل اللہ کو قرار دیا ہے، جہاد فی سبیل اللہ کا مطلب اللہ کی راہ میں کوشش کرنا، یعنی دین اسلام کے غلبہ ، دین اسلام کے تحفظ اور دین اسلام کی دعوت اور اشاعت کے لیے بھر پور کوشش کرنا ۔


    جہاد فی سبیل اللہ وہ عمل ہے جس کی قرآن اور احادیث میں کثرت سے تلقین وتاکید کی گئی ہے، جہاد کے لیے قرآن و حدیث کی تعلیم اور سنت مطہرہ کی ترغیب کا ہی یہ نتیجہ تھا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم زندگی سے کہیں زیادہ موت سے محبت کرتے تھے، جہاد پر نکلنے کے بعد اپنے بال بچوں میں واپس آنے کی بجاۓ اپنے اللہ کے پاس پہنچنا زیادہ محبوب رکھتے تھے۔

    جھاد اسلامی فرائض میں بہت اہم فریضہ اور اسلام کے جسم کا رواں دواں خون ہے ، اسلام کا غلبہ اور اس کی شان وشوکت کا ضامن یہی ہے، اسلام کی تاریخ صاف گواہ ہے کہ رنج و غم اور دشمنوں کے ظلم وستم میں گھری ہوئی ملت اسلامیہ کو اللہ تعالی نے جھاد کے ذریعہ ہی ان ظالموں ، کافروں سے نجات دلائی اور روۓ زمین کی سب سے بڑی طاقت بنادیا اور جب تک جہاد اپنی صحیح اسلامی روح کے ساتھ قائم رہا، عزت و سربلندی ان کے قدم چومتی رہی، اور جب اس اہم فریضہ سے غفلت برتی گئی وہ شان وشوکت ذلتو میں بدلتی چلی گئی

    گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
    ثـریا سے زمین پر آسمــان نے ہم کــو دے مـــارا


    حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے عروج وزوال کی داستان صرف جہاد سے ہی وابستہ ہے، جب بھی کبھی مسلمان جذبہ سے سرشار ہوکر اٹھ کھڑے ہوۓ نہ صرف انہوں نے دنیا میں عزت و شرف اور شان و شوکت ، سلطنت حاصل کی بلکہ حیوانیت ، بربریت اور جہالت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو امن و سلامتی ، عدل و انصاف ، شرافت و اخوت کےساتھ ساتھ علوم وفنون اور تہذیب و تمدن کی روشنی سے بھی منور کیا، جہاد کے نتیجہ میں اللہ نے کافروں اور مشرکوں کے ذلیل ورسوا ہونے اور اہل ایمان کو خوشی اور سکون قلب عطا کرنے کا وعدہ فرمایا:

    ان سے جنگ کرو، اللہ تمھارے ہاتھوں سے ان کو سزا دلواۓ گا اور انہیں ذلیل و رسوا کرے گا اور ان کے مقابلے میں تمھیں فتح دے گا توبہ کی توفیق عطا فرماۓ گا، اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے (توبہ 15-14)

    قرآن مجید میں اللہ تعالی کے کیے گۓ واعدے آج بھی مسلمانوں کے لیے اسی طرح سچ اور برحق ہیں جس طرح آج سے کیے سو سال پہلے صحابہ کے لیے سچ ثابت ہوۓ تھے بشرطیکہ مسلمان اپنے اندر وہی جذبہ اور ایمان پیدا کرلیں جو ان افضل البشر میں تھا

    فضــاۓ بدر پیـــدا کر فـــرشتہ تیری نصــــرت کو
    اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار در قطار اب بھی

  2. #2
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    JazakALLAH...
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

  3. #3
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default


    ماشا اللہ، سبحان اللہ

    آپ نے بہت عمدہ اور بہترین باتیں پیش کی ہیں
    اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
    آپ کا بہت بہت شکریہ

  4. #4
    naveed_221 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th May 2016 @ 05:15 PM
    Join Date
    04 Mar 2012
    Gender
    Male
    Posts
    148
    Threads
    33
    Credits
    21
    Thanked
    5

    Default

    سبحان اللہ۔ اللہ

  5. #5
    naveed_221 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th May 2016 @ 05:15 PM
    Join Date
    04 Mar 2012
    Gender
    Male
    Posts
    148
    Threads
    33
    Credits
    21
    Thanked
    5

    Default

    jAZAKALLAH

  6. #6
    Dawoodkhan2's Avatar
    Dawoodkhan2 is offline Member
    Last Online
    11th February 2013 @ 03:59 PM
    Join Date
    15 Mar 2012
    Location
    Dera ghazi khan
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,422
    Threads
    85
    Thanked
    69

    Default

    jazakallah

  7. #7
    jawadazm is offline Junior Member
    Last Online
    1st April 2014 @ 09:51 PM
    Join Date
    12 Nov 2006
    Posts
    7
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    ماشا اللہ، سبحان اللہ

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 18th April 2015, 11:59 AM
  2. ماہ رمضان کے فضائل و مسائل-مفتی عبد الرؤف س
    By squarened in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 2
    Last Post: 11th July 2012, 08:37 PM
  3. Replies: 23
    Last Post: 17th May 2012, 10:59 AM
  4. Replies: 8
    Last Post: 23rd October 2011, 11:52 AM
  5. Replies: 6
    Last Post: 26th January 2010, 05:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •